ڈی پی او سیالکوٹ کا فوری ایکشن: شہری پر تشدد کی شکایت پر ایس ایچ او اکرم شہباز گجر معطل، انکوائری کا حکم جاری
ٹبی آرائیاں کے رہائشی شہری کی 15 پر کال پر چوری کی اطلاع کے بعد مبینہ طور پر ایس ایچ او مراد پور اکرم شہباز نے مقدمہ درج کرنے کے بجائے شہری پر تشدد کیا۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو عہدے سے ہٹا دیا اور ڈی ایس پی صدر محمد نعمان کو انکوائری کی ہدایت جاری کر دی۔
24/05/2025
ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم۔
ڈاکٹر عبدالستار لیب اور علامہ اقبال سکول سسٹم کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط
ڈاکٹر عبد الستار لیب کے ساتھ معاہدے کے تحت پولیس ملازمین کو طبی معائنوں پر 40% رعایت جبکہ علامہ اقبال اسکول سسٹم کے ساتھ معاہدے کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کو اسکول فیس میں 50% اور پولیس شہداء کے بچوں کو اسکول فیس میں 100% رعایت فراہم کی جائے گی۔
پولیس ملازمین کے بچوں کو عمدہ صحت اور معیاری تعلیم کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ ڈی پی او
24/05/2025
کراچی سے لاہور جانے والی پرواز شدید آندھی کی زد میں!
دوران پرواز طیارے میں شدید جھٹکے، خوفناک مناظر سامنے آگئے۔۔۔
24/05/2025
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں مالیاتی ادارے نے پاکستان سے مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد ہدف میں لانے پر زور دیا ہے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا، مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر پاکستانی حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر کیا گیا ہے، زرمبادلہ ذخائر کی بحالی اور شرح مبادلہ میں لچک لانا ہو گی، اصلاحات کے لیے پاکستانی حکام پُراعتماد ہیں، آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کرنے کے لیے بات چیت ہوئی جبکہ معاشی ترقی کی شرح بڑھانے کے لیے بنیادی اصلاحات پر بھی مشاورت ہوئی، معاشی پالیسی مضبوط اور دیرپا بنانے کے لیے بھی زور دیا گیا تاکہ کوئی خلا نہ رہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاشی پالیسی کے لیے مانیٹری پالیسی سخت بنائی جائے، اسٹیٹ بینک افراط زر کو مدنظر رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی بنائے، آئندہ مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھے جائیں اور کرنسی کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق رکھا جائے تاکہ بیرونی دباؤ کو برداشت کر سکے ۔
آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دورہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون کے مشکور ہیں، تعمیری بات چیت کرنے پر حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان کے معاشی پالیسی میں استحکام کے لیے کاربند رہنا قابل ستائش ہے، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آئندہ بھی جاری رہے گی۔
آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھائی جائے، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ آئندہ بجٹ میں اخراجات کی ترجیحات پرمشاورت ہو۔
24/05/2025
پاکستانکراچی سے لاہور پہنچی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
کراچی سے لاہور جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی اور طیارے کو طوفان کے باعث شدید جھٹکے لگے، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔
نجی ائیر لائن کی پرواز ایف ایل 842 کے مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی واپس بھیج دیا
اسلام آباد سے لاہور پہنچی پرواز پی کے 6385 بھی کراچی منتقل کر دی گئی جبکہ شدید طوفان کے باعث کراچی کی 2 پروازیں پی کے 305، پی اے 405 کی روانگی میں تاخیر ہے۔
Be the first to know and let us send you an email when Daska Daily News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.