Express News Daska

Express News Daska Social Net Working

13/06/2026
*موٹر وے ایم ون پر کار  حادثے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق ہوگئے۔*موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پرکرنل شیرخ...
12/06/2026

*موٹر وے ایم ون پر کار حادثے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق ہوگئے۔*

موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون پرکرنل شیرخان انٹرچینج کے قریب سابق سینیٹرتاج آفریدی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

موٹر وے پولیس نے بتایا کہ حادثے میں سابق سینیٹر تاج آفریدی جاں بحق ہوگئے اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق سابق سینیٹر تاج آفریدی اسلام آباد سے پشاور جارہےتھے، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہےکہ حادثہ گاڑی میں مکینیکل فالٹ کی وجہ سے پیش آیا

07/06/2026

جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا ۔۔۔

03/06/2026

مولانا حضرات نے جس معافی کی گنجائش اپنے لئے رکھی ہے کیا دوسروں کو یہ سہولت میسر نہیں ہے!
معافی صوابدیدی نہیں ہونی چاہیے!

02/06/2026

اٹلی میں دو پاکستانی تارکین وطن نے اپنے 4 ہم وطن فارم ورکرز کو زندہ جلا کر م ا ر ڈالا، ظلم و بربریت کی انتہا

اٹلی کے علاقے امیندولارا (کوسینزا، کلابریا) میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کو منی وین میں سفر کے دوران مبینہ طور پر دو پاکستانی ملزموں نے زندہ جلا کر ق ت ل کر دیا۔ سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی ایک پٹرول پمپ پر رکی، جس کے بعد دو افراد باہر نکلے، آتش گیر مادہ استعمال کر کے گاڑی کو آگ لگائی اور مبینہ طور پر دروازے بھی بند کر دیے تاکہ اندر موجود افراد باہر نہ نکل سکیں۔ چند ہی لمحوں میں منی وین شعلوں کی لپیٹ میں آ گئی اور چاروں پاکستانی مزدور زندہ جل کر ہ ل اک ہو گئے۔ پولیس نے دو پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے اور ان پر اجتماعی ق ت ل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقتولین زرعی شعبے میں کام کرتے تھے اور مقامی کھیتوں میں مزدوری کرتے تھے۔ تفتیش کار اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں کہ واقعہ پاکستانی برادری کے اندر کسی تنازعہ یا حساب چکانے کا نتیجہ ہو سکتا ہے، جبکہ فی الحال مافیا کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔ یہ سانحہ اپنی سفاکی اور بے رحمی کے باعث اٹلی کے حالیہ برسوں کے سب سے لرزہ خیز جرائم میں شمار کیا جا رہا ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، اس علاقے میں پاکستانی تارکینِ وطن کے درمیان فارم کے کام کی تقسیم، رہائشی کاغذات اور رہائش کے تنازعات چل رہے تھے، اور حالیہ مہینوں میں ایسی گاڑیوں کو آگ لگانے کے 14 واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔
دراصل جب کوٸی قوم زوال کا شکار ہوتی ہے تو اوپر سے نیچے تک ظلم، تشدد، ناانصافی، لوٹ مار اور بربریت کی ہوا چل پڑتی ہے،
Copied
#

Address

New Judicial Complex
Daska
51010

Telephone

+923356400668

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Express News Daska posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Express News Daska:

Shortcuts

Share