28/07/2025
تھک نالے ببو سر میں آنے والے سیلاب میں ایک اور فیملی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے، لاپتہ ہونے والوں میں لیاقت، اہلیہ شبانہ اور ان کے 4 بچے شامل ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ شبانہ لیاقت پشتو زبان کے خیبر ٹی وی چینل میں اینکر ہیں، چینل انتظامیہ نے لاپتہ ہونے کا کہہ کر رابطہ کیا، شاہراہ بابو سر پر اینکر پرسن کا پرس مل گیا، پرس تھک بابوسر کے مقامی رضا کار کو ملا ہے۔ پرس میں خاتون کا شناختی کارڈ موجود ہے، لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق 10 سے 15سیاح شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے۔ ضلع دیامر میں گزشتہ پیر کو سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تباہ ہونے والی تھک بابوسر روڈ اب تک بند ہے، روڈ پر ملبا زیادہ ہونے کے باعث مشینوں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔