Its Alyab

Its Alyab For people trying to rebuild themselves quietly. Words for hearts fighting silent battles.

Mindset • Healing • Growth • Peace • Life Lessons • Positive Vibes • Self-Improvement •Poetry & thoughts that inspire a better future. ✨

11/06/2026

میرے غنیم نے مجھکو پیام بھیجا ہے

کہ حلقہ زن ہیں میرے گرد لشکری اُسکے

فصیل شہر کے ہر برج، ہر مینارے پر

کماں بدست ایستادہ ہیں عسکری اُسکے

بچھا دیا گیا بارود اسکے پانی میں

وہ جوئے آب جو میری گلی کو آتی تھی

تمام صوفی و سالک، سبھی شیوخ و امام

امید لطف پہ ایوان کجلاہ میں ہیں

قلندران وفا کی اساس تو دیکھو

تمھارے ساتھ ہے کون؟آس پاس تو دیکھو

تو شرط یہ ہے، جو جاں کی امان چاہتے ہو

تو اپنے لوح و قلم قتل گاہ میں رکھ دو

وگرنہ اب کہ نشانہ کمان داروں کا

بس ایک تم ہو، تو غیرت کو راہ میں رکھ دو

یہ شرط نامہ جو دیکھا، تو ایلچی سے کہا

اسے خبر نہیں تاریخ کیا سکھاتی ہے

کہ رات جب کسی خورشید کو شہید کرے

تو صبح اک نیا سورج تراش لاتی ہے

تو یہ جواب ہے میرا میرے عدو کے لیے

کہ مجھکو حرص کرم ہے نہ خوف خمیازہ

اسے ہے سطوت شمشیر پے گھمنڈ بہت

اسے شکوہ قلم کا نہیں ہے اندازہ

میرا قلم نہیں کردار اس محافظ کا

جو اپنے شہر کو محصور کر کے ناز کرے

میرا قلم نہیں کاسئہ کسی گداگر کا

جو غاصبوں کو قصیدوں سے سرفراز کرے

میرا قلم نہیں تسبیح اس مبلغ کی

جو بندگی کا بھی ہر دم حساب رکھتا ہے

میرا قلم نہیں میزان ایسے عادل کی

جو اپنے چہرے پہ دوہرا نقاب رکھتا ہے

میرا قلم تو امانت ہے میرے لوگوں کی

میرا قلم تو عدالت میرے ضمیر کی ہے

میں کٹ گروں یا سلامت رہوں، یقیں ہے مجھے

کہ یہ حصار ستم کوئی تو گرائے گا

تمام عمر کی ایذا نصیبیوں کی قسم

میرے قلم کا سفر رائگاں نہ جائے گا۔۔۔۔

احمد فراض

07/06/2026

ایسے کئی سوال ہیں جن کا جواب کچھ نہیں
حرف و صدا فضول سب لوح و کتاب کچھ نہیں

بیٹھے بٹھائے دل یونہی خود سے اچاٹ ہو گیا
انجمن حواس میں ویسے خراب کچھ نہیں

فرق بہت نہیں یہاں شام و سحر کے درمیاں
پیاس اگر دبی رہے آب و سراب کچھ نہیں

جاں کا بس ایک قرض ہے وہ بھی اتر ہی جائے گا
اور کئی عزیز کا ہم پہ حساب کچھ نہیں

05/06/2026

مسجد تو بنا دي شب بھر ميں ايماں کي حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپي ہے، برسوں ميں نمازي بن نہ سکا

کيا خوب امير فيصل کو سنوسي نے پيغام ديا
تو نام و نسب کا حجازي ہے پر دل کا حجازي بن نہ سکا

تر آنکھيں تو ہو جاتي ہيں، پر کيا لذت اس رونے ميں
جب خون جگر کي آميزش سے اشک پيازي بن نہ سکا

اقبال بڑا اپديشک ہے من باتوں ميں موہ ليتا ہے
گفتارکا يہ غازي تو بنا ،کردار کا غازي بن نہ سکا

شعر حکیم الامت علامہ محمد اقبال

30/05/2026

Successful people are always kind and if you see someone against understand that his success if limited.

30/05/2026

Kuch log hmary liya itni unchi taliya bjaty hsin ka

28/05/2026
28/05/2026

با-ہنر ہو کے کچھ نہ کر پانا
ریزہ ریزہ بکھر کے ڈیہہ جانا
مجھ کو بے حد اداس کرتا ہے
خاص لوگوں کا عام رہ جانا

وشال باغ

Being talented, yet unable to achieve anything,Shattering into pieces and collapsing completely,Filled with immense sorrow, it leaves my heart,To see extraordinary people remain so ordinary.

28/05/2026

‎اداسی ذہانت کی وجہ سے ہوتی ہے

عقل ایک تحفہ نہیں ، بلکہ اک سزا ہے ،
کیوں کے آپ کو ہر اس شخص سے نمٹانا ہو گا ، جس کے پاس عقل نہیں ہے

بے شعور قوم کا محسن ہونا خودکشی کے برابر ہے

#عمران

Address

Daska

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Its Alyab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share