20/09/2025
*ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ کلکٹر صبا اصغر علی کا پسرور کے موضع چک خلیل اور جاٹوکے کا دورہ*
*متنازعہ اراضی اور ریونیو ریکارڈ کا موقع پر معائنہ، فریقین کے دلائل سنے*
ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالوی صبا اصغر علی نے تحصیل پسرور کے موضع چک خلیل اور جاٹوکے کا دورہ کیا اور وہاں موجود متنازعہ اراضی و ریونیو ریکارڈ کا موقع پر تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ دورہ اس مقدمہ کے سلسلے میں کیا گیا جو ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ (ڈپٹی کمشنر) کی عدالت میں زیرِ سماعت تھا۔
ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ کلکٹر نے موقع پر فریقین کو بلا کر ان کے دلائل سنے اور زمین کے اصل حقائق کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر موجود ریکارڈ کی چھان بین کی اور ریونیو عملے کو واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام امور کو قانون کے مطابق شفاف انداز میں آگے بڑھایا جائے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار اور محکمہ ریونیو کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ کلکٹر نے کہا کہ"عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ زمین سے متعلق تنازعات کو میرٹ اور غیر جانبداری کے اصولوں پر حل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کا اعتماد اداروں پر مزید مضبوط ہو۔"
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے موقع پر جا کر معائنے اور سماعت کا عمل جاری ہے اور عوام کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار اور متعلقہ ریونیو سٹاف بھی موجود تھا۔
۔۔...