
04/08/2025
سیالکوٹ میں بڑی کرپشن بے نقاب — اینٹی کرپشن لاہور کی بڑی کارروائی
سیالکوٹ: اینٹی کرپشن لاہور نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا کو گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہیں عدالت میں پیش کرکے پانچ دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں تقریباً چار کروڑ روپے نقدی اور ایک لگژری V8 گاڑی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ مزید اہم انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ اینٹی کرپشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران کرپشن کے کئی اور پہلو سامنے آ سکتے ہیں، اور یہ کارروائی ممکنہ طور پر دیگر افسران تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ اس گرفتاری کو سیالکوٹ کی بیوروکریسی میں ایک بڑی پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے، اور اس سے کرپشن کے خلاف جاری مہم کو مزید تقویت ملنے کی امید ہے۔