21/10/2025
لوکل ایکٹ پنجاب 2025ء کے اہم نکات:
پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025 میں یونین کونسل کے ممبران کی تعداد
کل ممبران: 13
1️⃣ جنرل ممبران: 9
عوامی ووٹ سے منتخب
وارڈ سسٹم نہیں ہوگا پوری یونین کونسلر
ایک ہی وارڈ ہوگی
انہی 9 ممبران کے ووٹ سے چیئرمین اور وائس چیئرمین منتخب ہوں گے ۔ چیئرمین اور وائس چیئرمین کو عوام سے ڈائریکٹ ووٹ نہیں لینا ہوگا
2️⃣ مخصوص نشستیں: 4
1 خاتون رکن
1 نوجوان رکن (عمر 18 تا 32 سال)
1 کسان/مزدور رکن
1 غیر مسلم رکن
نوٹ: اگر اقلیتی نشست کے لیے ووٹر یا امیدوار موجود نہ ہو تو کل ممبران 12 ہوں گے۔
✅ چیئرمین اور وائس چیئرمین صرف 9 جنرل ممبران کے ووٹ سے منتخب ہوں گے ۔
بلدیاتی ایکٹ 2025 میں ایک بات بہت ہی دلچسپ ہے یونین کونسل کا چیئرمین بننے کے لیے پہلے جنرل کونسلر بننا ضروری ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ تحصیل کونسل کا چیئرمین بننے کے لیے چیئرمین یونین کونسل بننا ضروری ہے مطلب یہ کہ تحصیل کونسل کا چیئرمین بننے کے لیے پہلے جنرل کونسلر بننا ضروری ہے ۔
تحصیل کونسل کا چیئرمین بننے کے لیے جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنا ضروری ہے.