Balochistan News

Balochistan News 📢 Voice News (Official Group)
یہ گروپ مستند خبروں، تازہ ترین اپڈیٹس اور اہم قومی و علاقائی معلومات کی فراہمی کے لیے بنایا گیا ہے۔

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ہمیشہ قوم کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھ کر اسے فوری حل کیا ہے ۔۔!! بجٹ بک 202...
07/08/2026

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ہمیشہ قوم کے ہر مسئلے کو اپنا مسئلہ سمجھ کر اسے فوری حل کیا ہے ۔۔!!
بجٹ بک 2026-2027 کے تحت ضلع ڈیرہ بگٹی ساوتھ کے متعدد اساتذہ کرام کے پرسنل نمبرز نئے SAP سسٹم میں بغیر کسی باقاعدہ تبادلے کے دیگر اسکولوں کے کوڈز سے منسلک ہو گئے تھے، جس کے باعث اساتذہ میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جا رہی تھی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی خصوصی ہدایات اور عوام دوست وژن کی روشنی میں 126 اساتذہ کرام کو ان کی سابقہ جائے تعیناتی پر ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے
یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت اساتذہ کے مسائل کے حل، میرٹ کے فروغ اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ اساتذہ برادری اس بروقت فیصلے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ساوتھ ڈیرہ بگٹی کی تہہ دل سے شکر گزار ہے۔
مزید برآں، جن اساتذہ کرام کو اب بھی تبادلے، ایڈجسٹمنٹ یا تعیناتی سے متعلق کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش ہے، وہ بلا جھجھک ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (DEO) آفس، ساوتھ ڈیرہ بگٹی میں اپنی درخواست جمع کروائیں، تاکہ ان کے مسائل کا جلد از جلد، میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر حل یقینی بنایا جا سکے۔

اعلامیہ از دفتر ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی**اطلاع برائے عوام الناس**ضلع **ساوتھ ڈیرہ بگٹی** کے عوام الناس کو مطلع کیا جا...
05/08/2026

اعلامیہ از دفتر ڈپٹی کمشنر ساوتھ ڈیرہ بگٹی
**اطلاع برائے عوام الناس**

ضلع **ساوتھ ڈیرہ بگٹی** کے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ **علاقہ رئیس طوخ، سیوری مٹ، سناری مٹ اور دلبر مٹ سوئی** کے لیے **کچے راستوں** پر **بوقتِ رات 9:00 بجے تا صبح 6:00 بجے** تک **ہر قسم کے نقل و حمل** پر **مکمل پابندی** عائد کی جاتی ہے۔

**ایمرجنسی کی صورت میں** براہِ کرم **پکی سڑک** کا استعمال کریں۔

یہ اقدام **موجودہ حالات کے پیشِ نظر** کیا جا رہا ہے۔

خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ڈی پی او ساؤتھ ڈیرہ بگٹی اور کمانڈنٹ ایف سی کی یادگارِ شہداء پر حاضریشہداء پولیس کو خراجِ عقیدتڈی پی او ساؤتھ ڈیرہ بگٹی ...
05/08/2026

ڈی پی او ساؤتھ ڈیرہ بگٹی اور کمانڈنٹ ایف سی کی یادگارِ شہداء پر حاضری

شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت

ڈی پی او ساؤتھ ڈیرہ بگٹی اور کمانڈنٹ ایف سی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر شہداء کی یاد میں یادگار پر پھول چڑھائے گئے اور ان کے درجاتِ بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

افسران نے وطنِ عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

شہداء پولیس کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور قوم ہمیشہ ان کی عظیم قربانیوں کو یاد رکھے گی۔

ڈسٹرکٹ چیئرمین چیف آف شمبانی وڈیرہ غلام نبی بگٹی نے یومِ استحصالِ کشمیر (5 اگست) پر اہم مذمتی و یکجہتی بیان 🇵🇰​"5 اگست ت...
05/08/2026

ڈسٹرکٹ چیئرمین چیف آف شمبانی وڈیرہ غلام نبی بگٹی نے یومِ استحصالِ کشمیر (5 اگست) پر اہم مذمتی و یکجہتی بیان 🇵🇰
​"5 اگست تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت پر شبِ خون مار کر کشمیری عوام کو ان کی اپنی ہی زمین پر محصور کرنے کی ناکام کوشش کی۔"
​ڈسٹرکٹ چیئرمین چیف آف شمبانی وڈیرہ غلام نبی بگٹی نے مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی غاصبانہ قبضے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مسلسل فوجی محاصرے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
​ان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ:
​"عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا فوری نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا مسلمہ حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کے لیے ہر فورم پر شانہ بشانہ کھڑا ہے۔"
​کشمیر پاکستان کی رگِ جان ہے اور ہمیشہ رہے گا!
​کشمیر بنے گا پاکستان! 🇵🇰

05/08/2026

4 اگست یومِ شہداء چیف آف شمبانی وڈیرہ غلام نبی بگٹی کا میڈیا سے خصوصی اظہارِ خیال 💚👀🌹🥀

اِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔💔اللہ پاک ڈی ایس پی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقی...
05/08/2026

اِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔💔
اللہ پاک ڈی ایس پی صاحب کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔آمین۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تحصیل سوئی کی صورتحال پر ہونے والی تنقید کے جواب میں سوشل میڈیا جاری اپنے پیغام می...
03/08/2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تحصیل سوئی کی صورتحال پر ہونے والی تنقید کے جواب میں سوشل میڈیا جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر کسی شہری کو آج روزگار میسر آ جائے تو وہ نظام کو بہترین قرار دیتا ہے، تاہم حقیقت اس سے کہیں وسیع ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سوئی میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر عملی کام کیا ہے، جن میں یونیورسٹی، کالج، کچھی کینال منصوبہ، سوئی۔کشمور روڈ، سوئی۔ڈیرہ بگٹی شاہراہ، سوئی کی اندرونی سڑکیں اور ماڈل سٹی جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اگر ان تمام اقدامات کے باوجود بھی بعض افراد سوئی کے نظام سے مطمئن نہیں تو پھر انہیں راضی کرنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے اپنے مؤقف میں کہا کہ حکومت عوامی فلاح اور علاقے کی ترقی کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے

محکمہ تعلیم بلوچستان ڈیرہ بگٹی کے مسنگ جاب اینڈ سکول کے متعلق ڈی ای او ڈیرہ بگٹی کا سکریٹری سکول اینڈ ایجوکیشن کویٹہ کو ...
02/08/2026

محکمہ تعلیم بلوچستان ڈیرہ بگٹی کے مسنگ جاب اینڈ سکول کے متعلق ڈی ای او ڈیرہ بگٹی کا سکریٹری سکول اینڈ ایجوکیشن کویٹہ کو مراسلہ

اہم اطلاع برائے تمام تعلیمی ادارہ جات 👀
02/08/2026

اہم اطلاع برائے تمام تعلیمی ادارہ جات 👀

Honda CD 70cc 2027 model 😎
01/08/2026

Honda CD 70cc 2027 model 😎

Address

Dera Bugti
80100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Balochistan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share