17/03/2025
شیخ عبدالرحمٰن السدیس مسجد الحرام کے امام اور خطیب ہیں۔ ان کی ولادت 10 فروری 1960ء کو ریاض، سعودی عرب میں ہوئی۔ انہوں نے 12 سال کی عمر میں قرآن کریم حفظ کیا اور 1983ء میں ریاض یونیورسٹی سے شریعہ میں ڈگری حاصل کی۔ 1987ء میں امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی سے ماسٹرز اور 1995ء میں ام القری یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔ 23 مئی 1984ء کو انہوں نے مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ عصر کی نماز کی امامت کی۔ شیخ السدیس اپنی خوبصورت آواز اور قرآن کریم کی پراثر تلاوت کے لیے مشہور ہیں۔