Ayesha Rehman Laghari

Ayesha Rehman Laghari Ayesha Rehman Laghari's Official Page
Lawyer

19/07/2025

مانانوالہ میں سسرالیوں نے ظلم کی انتہا کردی! سات ماہ پہلے شادی ہوئی گزشتہ چند روز قبل سسرالیوں نے مارمار کراپنی بہو کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔۔

19/07/2025

ثانیہ بی بی کو شوہر اور سسر نے زندہ ۔۔

18/07/2025
18/07/2025

حمیرا اصغر کی رپورٹ آگئی!

17/07/2025

وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کی میڈیا اطلاعات کی تردید کر دی۔ وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اس وقت پاکستان کے دورے کا کوئی شیڈول نہیں ہے۔ اس حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس کے دوران وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے.

17/07/2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
بھارت جانے سے پہلے پاکستان آئیں گے
صدر وزیراعظم فیلڈ مارشل سے تجارت پاک بھارت معاملات پر بات ہوگی
صدر کلنٹن کے مختصر ترین دورے کے بعد یہ کسی بھی امریکی صدر کا باقاعدہ دورہ ہوگا

17/07/2025

‏اسلام آباد، راولپنڈی میں فلڈ وارننگ۔۔ !!
جبکہ شدید طوفانی بارشوں کے باعث پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران 33 افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔۔

17/07/2025

‏راولپنڈی کے نواحی علاقے لادیاں میں ریسکیو آپریشن، 16 افراد کو بچا لیا گیا۔
دریا سواں میں شدید ترین طغیانی کے باعث لادیاں کے قریب 16. افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے تھے۔

17/07/2025

قصور میں موسلادھار بارش کے دوران کھارا روڈ پر بجلی کے پول میں کرنٹ آ گیا، 16 سالہ فیضان کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں ب حق ہو گیا۔۔

‏فیضان کا تعلق کاہنہ لاہور سے تھا اور وہ قصور اپنی آنٹی کے گھر آیا ہوا تھا!!

17/07/2025

دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے پیش نظر تحصیل بھیرہ، شاہ پور اور ساہیوال کے علاقوں میں شدید سیلاب کا خطرہ، قریبی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت

17/07/2025

*پنجاب بھر میں پینتالیس دن کیلئے دفعہ 144 نافذ، حکومت کا مون سون کے دوران نہانے اور کشتی رانی پر پابندی کا اعلان*

لاہور (ابوذرمنجوٹھہ): پنجاب حکومت نے مون سون بارشوں کے باعث ممکنہ جانی نقصان اور ڈوبنے کے واقعات سے بچاؤ کے لیے صوبے بھر میں نہانے، تیرنے اور غیر مجاز کشتی رانی پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 17 جولائی 2025 کو جاری کردہ ایک ہنگامی نوٹیفکیشن کے تحت کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مون سون کے دوران نشیبی علاقوں، سڑکوں اور کھلے مقامات پر بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے جو بچوں اور نوجوانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اسی طرح دریاؤں، نہروں، جھیلوں، تالابوں اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح بلند ہونے اور بہاؤ تیز ہونے کے باعث ان مقامات پر نہانا، تیرنا اور کشتی رانی انتہائی خطرناک ہو گیا ہے۔

حکومتی حکم کے تحت اب بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے، دریاؤں، نہروں، جھیلوں، تالابوں یا کسی بھی آبی ذخیرے میں تیرنا اور غیر مجاز افراد یا غیر مجاز مقاصد کے لیے کشتی رانی کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔

یہ پابندی فوری طور پر نافذ العمل ہو چکی ہے اور 45 دن (30 اگست) تک برقرار رہے گی، جب تک اسے واپس نہ لیا جائے۔ حکومت پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کے لیے ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

یاد رہے کہ ہر سال مون سون کے دوران ڈوبنے کے متعدد افسوسناک واقعات پیش آتے ہیں، جن سے بچاؤ کے لیے یہ پیشگی اقدام اٹھایا گیا ہے۔

پیڈا ایکٹ 2006 کی ایک خطرناک شق سامنے آ گئیایک تجربہ کار استاد جو گزشتہ 15 سال سے تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں، نے حالی...
17/07/2025

پیڈا ایکٹ 2006 کی ایک خطرناک شق سامنے آ گئی

ایک تجربہ کار استاد جو گزشتہ 15 سال سے تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں، نے حالیہ ہیڈشپ ٹیسٹ کی تیاری کے دوران پہلی بار پیڈا ایکٹ 2006 کا تفصیلی مطالعہ کیا۔ اس مطالعے کے دوران ایک اہم اور تشویشناک شق سامنے آئی:

> "اگر کوئی سرکاری ملازم ڈیپارٹمنٹل ٹیسٹ میں تین مرتبہ ناکام ہو جائے تو اسے نااہل قرار دے کر ملازمت سے برخاست کیا جا سکتا ہے۔"

Address

Dera Ghazi Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ayesha Rehman Laghari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share