11/08/2025
تونسہ شریف : انسانی رشتوں کو شرمندہ کرنے والا المیہ!
انتہائی افسوسناک واقعہ میں، باپ جیسے رشتے کو داغدار کرنے والی خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، خواجہ غیاث الدین کے تین کمسن بیٹوں کا قاتل کوئی اور نہیں بلکہ ان کا سگا چچا نکلا۔
تفصیلات کے مطابق، ملزم نے محض اس حسد کی بنا پر کہ اس کی بیٹیاں ہیں جبکہ بھائی کے بیٹے، اپنے ہی معصوم بھتیجوں کو زہر دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ نہ صرف خاندانی رشتوں کی حرمت کو چکنا چور کرتا ہے بلکہ معاشرتی بگاڑ اور حسد کی انتہا کو بھی ظاہر کرتا ہے۔