
10/09/2025
تباہ کن موسمی تبدیلیوں کا واحد حل درخت ہیں۔ اس لیے غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان نے ایئر پورٹ کیمپس کی اپنی ہزاروں ایکڑ زمین پر درخت لگا کر ثمر آور حصہ ڈالا ہے۔ میں نے اپنے شاگرد بیٹوں اور بیٹیوں کو کہا کہ آپ سب اپنے ماں باپ کے نام کا ایک پودا ضرور لگائیں۔ میں نے اپنے اللّٰہ کریم، محمدؐ و آلِ محمدؑ، حضرت امام مہدیؑ صاحِب الزمان، امی ابو، بہنوں بھائیوں، اساتذہ، اپنی بیوی اور ہونے والی اولاد کے ساتھ ساتھ فلسطین اور سارے جہان کے مظلومین، بالخصوص سیلاب میں گھِری انسانیت کے نام کا ایک ایک پودا لگایا ہے۔ شعبہ اُردو نے ابھی سو درخت لگائے ہیں۔ آئندہ ہزاروں لاکھوں لگائیں گے۔ ان شاء اللّٰہ