11/05/2026
شیخ محمد اکرم
ایک استاد جو چالیس سال سال سے اس شہر کے بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ سے آراستہ کر رہا ہے جو انتہائی معزز شریف اور خاندانی ادمی ہے اسکا کوئی کریمینل ریکارڈ نہیں ہے ان چالیس سالوں میں کردار اور کارکردگی کےحوالے سے کوئی دھبہ اسکے دامن پر نہیں ہے ڈیڑھ دو سو کے لگ بھگ خاندانوں کی روزی اسکے ادارے سے وابستہ ہے پنجاب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا تا حیات صدر ہے اعلی تعلیم یافتہ ہے
اسے ڈکیتوں قاتلوں دہشت گردوں اشتہاریوں بدمعاشوں کیطرح سر پرکپڑا ڈالکر ہتھکڑیاں لگا کر ڈی پی او صاحب کی پریس کانفرنس میں کھڑا رکھا گیا
اسکے زیر انتظام ادارے کی ایک عمارت کی چھت منہدم ہوئی اور المیہ یہ یوا کہ اس چھت کے ملبے تلے دب کر چار معصوم بچے اللہ کو پیارے ہو گئے بہت بڑی غفلت ہے مجرمانہ غفلت ہے بہت بڑا سانحہ ہے بہت دکھ کی بات ہے مگر براہ راست یا عمدا اکرم کا جرم نہیں
استاد کی تذلیل کی گئی دکھ ہوا
ᴍᴇᴇʀ ᴡʀɪᴛᴇs ✌️