Jamali Junction

  • Home
  • Jamali Junction

Jamali Junction This is a personal page of my life in which I will send my life's travel and information stuff. You

📅 دنیا کا وہ ملک جہاں 13 مہینے ہوتے ہیں اور جو ہم سے 7 سال پیچھے ہے!کیا آپ جانتے ہیں؟آج دنیا 2025 میں ہے…مگر ایک ملک ایس...
29/06/2025

📅 دنیا کا وہ ملک جہاں 13 مہینے ہوتے ہیں اور جو ہم سے 7 سال پیچھے ہے!

کیا آپ جانتے ہیں؟
آج دنیا 2025 میں ہے…
مگر ایک ملک ایسا ہے جہاں ابھی 2017 چل رہا ہے! 😲
اور وہاں سال میں 13 مہینے ہوتے ہیں!
جی ہاں، وہ ملک ہے:

🇪🇹 ایتھوپیا (Ethiopia)

🔹 ایتھوپیا کا اپنا الگ کیلنڈر سسٹم ہے، جسے "ایتھوپین کیلنڈر" کہا جاتا ہے۔

🔹 اس میں:

12 مہینے ہوتے ہیں، ہر مہینہ 30 دن کا۔

13واں مہینہ "Pagumē" صرف 5 دن کا ہوتا ہے (لیپ سال میں 6 دن)۔

🔹 ان کا نیا سال 11 یا 12 ستمبر کو آتا ہے، جسے "Enkutatash" کہتے ہیں۔

🔹 حضرت عیسیٰؑ کی ولادت کی تاریخ پر اختلاف کی وجہ سے، ان کا سال ہم سے تقریباً 7 سال 8 مہینے پیچھے ہے۔

🔹 دن کا آغاز بھی مختلف ہے — ان کے حساب سے دن صبح 6 بجے نہیں بلکہ 1 بجے شروع ہوتا ہے!

😯 دلچسپ بات:

اگر آپ ایتھوپیا جائیں، تو ایسا لگے گا جیسے آپ ماضی میں چلے گئے ہوں — سال بھی پُرانا، مہینے بھی زیادہ!

---

🌍 ایک نظر میں ایتھوپیا:

دنیا کا قدیم ملک

افریقہ کا واحد ملک جو کبھی مکمل نوآبادی نہ بنا

الگ کیلنڈر اور وقت کا نظام

مذہب، ثقافت اور تاریخ سے بھرپور سرزمین

---

کیا آپ جانتے تھے؟ 🤔
اپنی رائے نیچے کمنٹس میں ضرور دیں 👇
📌 نوٹ:
یہ موضوع میرے ذہن کی سوچ اور انٹرنیٹ ریسرچ پر مبنی ہے۔
اگر آپ اسے کاپی کریں یا شیئر کریں، تو براہِ کرم "Jamali Junction" کا ذکر ضرور کریں۔ 🙏

#ایتھوپیا #دنیاکےحقائق #13مہینے #انفوپوسٹ

☀️ "ڈیرہ غازی خان — لگتا ہے سورج یہی کہیں قریب اُترا ہوا ہے!" 🔥
20/06/2025

☀️ "ڈیرہ غازی خان — لگتا ہے سورج یہی کہیں قریب اُترا ہوا ہے!" 🔥

📢 Page Activity📢ان شاء اللہ آج سے میرا یہ پیج ایکٹیو رہے گا۔میں یہاں اپنے خیالات، ٹریول کے تجربات، کرکٹ اور ٹیکنالوجی سے...
18/06/2025

📢 Page Activity📢

ان شاء اللہ آج سے میرا یہ پیج ایکٹیو رہے گا۔
میں یہاں اپنے خیالات، ٹریول کے تجربات، کرکٹ اور ٹیکنالوجی سے متعلق پوسٹس شیئر کیا کروں گا۔

آپ سب سے گزارش ہے کہ اپنی رائے اور فیڈبیک ضرور دیا کریں۔
شکریہ! 🌟

Boy's,😁
07/06/2025

Boy's,😁

I have reached 500 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
02/04/2023

I have reached 500 followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

28/01/2023
پہ ایس ایل 8 میں لاہور قلندر کا پہلا تیر۔ پی ایس ایل سیزن 8 کیلیے ٹیموں نے اپنے ترکش میں تیر سجا لیے ہیں، کل شام کو مصنو...
16/12/2022

پہ ایس ایل 8 میں لاہور قلندر کا پہلا تیر۔

پی ایس ایل سیزن 8 کیلیے ٹیموں نے اپنے ترکش میں تیر سجا لیے ہیں، کل شام کو مصنوعی روشنیوں کے شہر، شہرِ قائد کراچی میں ڈرافٹ کا عمل ہوا، خوش قسمت کھلاڑی چن لیے گئے اور بعض مشہور نام، ٹیلنٹ کی نا قدری، بری پرفارمنس اور ڈھلتی عمر جیسے عوامل کے باعث اس بار پی ایس ایل میں اپنے جلوے نہیں بکھیر سکیں گے۔

سب سے پہلے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی بات کرتے ہیں، پلاٹینم میں ان کی سب سے پہلی پِک تھی اور توقعات کے عین مطابق انہوں نے اپنے سپر سٹار کھلاڑی فخر زمان کو واپس منتخب کر لیا جنہوں نے گذشتہ ایڈیشن میں کسی ایک کھلاڑی کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اچھی فارم میں ہیں اور جس دن ان کا بلا چلتا ہے تو پھر خوب چلتا ہے، کسی گیند باز کو نہیں بخشتے ۔

دوسرے نمبر پر انہوں نے حسین طلعت کی خدمات سے استفادہ کرنے کی ضرورت محسوس کی ہے، کوئی بہت ہی ہائی لیول کی کارکردگی نہیں ہے ان کے پاس، لیکن چونکہ گیند اور بلے دونوں سے یہ چند ایک اچھی باریاں کھیل سکتے ہیں اس لیے اچھی تو نہیں مگر مناسب پِک کہی جا سکتی ہے ۔

اس کے بعد ایک اور آل راؤنڈر زمبابوے کے سکندر رضا اس بار قلندرز فیملی کا حصہ بنیں گے، یہ زمانہ سکندر کا ہے، ون ڈے ہو یا ٹی ٹونٹی، کوئی سیریز ہو یا ورلڈکپ، گیند ہو یا بلا، یہ بندہ دو دھاری تلوار بنا نظر آتا ہے، بہت اچھی پِک ہے ۔

اور پھر عاقب جاوید اور اس کی ٹیم نے لیام ڈاؤسن کو اپنے ساتھ ملا لیا، کسی تعارف کے محتاج نہیں، کافی عرصہ سے پی ایس ایل میں کھیل رہے ہیں، اب انگلش ٹیم کی جانب سے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل بھی کھیل چکے ہیں، یہ بھی گیند اور بلے دونوں سے بہترین کارکردگی دکھاتے آئے ہیں، اچھی پِک رہی یہ بھی ۔

اس کے بعد طاہر بیگ ہارڈ ہٹنگ بلے باز جو قلندرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے ہو کر آئے ہیں ان کو چنا گیا، اچھی دریافت ہیں یہ بھی، پھر احمد دانیال اور دلبر حسین لاڈی دوبارہ سے قلندرز سکواڈ میں شامل ہوئے، البتہ دلچسپ بات ہو گی جورڈن کوکس کو دیکھنا، یہ نوجوان انگلش وکٹ کیپر بلے باز ہے، بڑے سٹیجز جیسے کہ بلاسٹ، دی ہنڈرڈ اور کاؤنٹی میں اپنے نام کی دھوم مچا چکا ہے اس کو شامل کر کے وکٹ کیپر کی کمی بھی پوری کر لی ۔

پاکستان جونیئر لیگ کی تیز ترین نصف سنچری بنانے والے نوجوان شاہویز عرفان بھی قلندرز فیملی میں شامل ہوئے، اگر دباؤ برداشت کر گئے تو یقیناً یہ پاکستان کا روشن چہرہ اور اُجلے مستقبل کی نوید ہیں ۔

سب سے حیرت انگیز پِک جلات خان ہیں، یہ بائیں ہاتھ سے لیستھ ملنگا کا انداز کاپی کرتے ہیں البتہ میڈیم فاسٹ باؤلر ہیں، ایک طرف سے زمان خان اور دوسری طرف سے جلات خان کو کھیلنا یقیناً بلے بازوں کیلیے آسان نہیں ہو گا ۔

پورے سکواڈ کی بات کریں تو کپتان ان کے ہیں سپیڈ سٹار شاہین شاہ آفریدی

اوپننگ کریں گے فخر زمان اور عبداللہ شفیق، پھر کامران غلام مڈل آرڈر میں ہیری بروک کا ساتھ دیں گے، جورڈن کوکس اور ڈیوڈ ویزے پاور ہٹنگ کا شعبہ سنبھالیں گے جبکہ آل راؤنڈر کا کردار ادا کرنے کیلیے راشد خان، ڈاؤسن، سکندر رضا اور حسین طلعت موجود ہیں، گیند بازی ان کی سب سے تگڑی لگ رہی ہے، حارث رؤف کو شاہین کی قیادت میں گیند بازی کرتے ہوئے دیکھیں گے تو وہیں دلبر لاڈی، زمان و جلات خان پرہیبت دکھائی دیں گے۔

کل ملا کر یہ کہ قلندرز اس بار بھی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ مضبوط اور متوازن سکواڈ ہے ان کا۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی سعیدی لاہور قلندرز کی حمایت جاری رکھے گا ۔ ❤️

کیوں کہ



اور اس بار قلندرز کی کارکردگی ایسی ہو گی کہ



تحریر و تجزیہ

سعید الرحمٰن قریشی

Address


Telephone

+923338582641

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamali Junction posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jamali Junction:

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share