Choti News Live With Younis Gabol

Choti News Live With Younis Gabol World Wide News Columns Analysis

13/02/2025
اسلام آباد: سردار اویس احمد خان لغاری وفاقی وزیر توانائی سے ان کے آفس اسلام آباد میں معروف سماجی شخصیت اور پرنسپل/CEO جن...
17/08/2024

اسلام آباد: سردار اویس احمد خان لغاری وفاقی وزیر توانائی سے ان کے آفس اسلام آباد میں معروف سماجی شخصیت اور پرنسپل/CEO جناح انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر محمد سعید چوہان سے ملاقات،،وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے یوسی پائیگاں میں عوام کو درپیش مسائل کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،مزید ڈاکٹر محمد سعید چوہان نے وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بیان میں کہا کہ سردار اویس احمد خان لغاری ایک پرکشش اور متاثر کن شخصیت کے مالک ہیں جہنوں نے اپنے علاقے کے ووٹر کا اپنے اسلام آباد دفتر میں والہانہ استقبال کیا اور علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے واضع رہے کہ ڈاکٹر محمد سعید چوہان پرنسپل/CEO جناح انسٹیٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے علاوہ ڈیرہ غازیخان میں پہلے انسیٹیوٹ ڈاکٹر انسٹیٹیوٹ آف پیرا میڈیکل سائنسز کی بنیاد رکھنے والے شخصیت ہیں اور ڈاکٹر انسیٹیوٹ آف پیرا میڈیکل سائنسز کے ڈائریکٹر بھی ہیں اور 2016 سے غریب عوام کے بچوں کو پیرا میڈیکل ایجوکیشن کے کے شعبے میں ٹیکنیکل تربیت دے رہے ہیں۔

13/08/2024
12/08/2024

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر): پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہل ٹورنٹس میں درمیانے درجے کے سیلابی ریلوں کی وارننگ جاری کر دی یہ ترجمان پی ڈی ایم اے لاہور کے مطابق اگلے 17گھنٹوں کے دوران ڈیرہ غازی خان ریجن کے ندی نالوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کی محکمہ آبپاشی، محکمہ صحت، ریسکیو 1122، لائیو سٹاک اور دیگر انتظامیہ کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں.ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلابی ریلوں کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات، ریسکیو و ریلیف آپریشنز کو بروقت یقینی بنایا جائے،رود کوہیوں کے راستوں میں قائم آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے،عوام الناس کو وزیر اعلیٰ کا پیغام پہنچائیں کہ سیلاب کی صورتحال میں آپ نے اپنی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا،حکومت پنجاب آپ اور آپکے مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی،انہوں نے کہاکہ خطرے کی صورت میں لوگوں نے گھروں سے نکلنا ہے اور انتظامیہ سے تعاون کرنا ہے،پرنٹ، الیکٹرانک، سوشل میڈیا، مساجد میں اعلانات اور مقامی ذرائع ابلاغ کے ذریعے شہریوں کو آگاہ کیا جائے، شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔۔

11/08/2024

*سپیشل برانچ ڈی جی خان کی سورس رپورٹ پر پٹرولنگ پولیس کے 24 ملازمین کو معطل کر دیا گیا*

*پی ایچ پی پوسٹ رند اڈا*

1- صفدر ایس آئی
2- کاشف /13716
3- تصوّر عباس 12512/C
4- محمد عامر 12681/C
5- یعقوب 12514/سی
6- شہروز نواز 13684/C
7- زاہد حسین 13927/RC
8- اکبر

*پی ایچ پی پوسٹ سخی سرور*

1. قاضی عبدالرؤف ایس آئی (انچارج)
2. مجاہد حسین 12644/C

3 M.Nawab 12626/C

4. اعجاز گوہر 12581/C

*پی ایچ پی پوسٹ تومی موڑ*

1. جمشید اقبال اے ایس آئی
2. ایم رشید اے ایس آئی
3. ایم ہاشم 12627/سی
4. آصف مختیار 12555/C
5. عبدالستار 12671/سی

*پی ایچ پی پوسٹ چوٹی بالا*
1. عبدالجبار ایس آئی (انچارج)
2. صادق حسین اے ایس آئی
3. عبدالجبار 12629/سی

*پی ایچ پی پوسٹ مانہ بنگلہ اور پوسٹ اڈا حیدر آباد*
1. احسان اللہ ایس آئی انچارج سی پی مانہ بنگلہ
2. زاہد اقبال ایس آئی انچارج سی پی اڈا حیدر آباد
3. عثمان علی کانسٹیبل سی پی اڈا حیدر آباد
4. سبطین عباس کانسٹیبل اڈا حیدر آباد۔

*ڈیرہ غازیخان شوریہ روڈ علاقہ تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار*تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس ...
10/08/2024

*ڈیرہ غازیخان شوریہ روڈ علاقہ تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس مقابلہ ایک ملزم زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار*

تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس گشت پر تھی کہ تین اشخاص جو اسلحہ سے لیس تھے کو روکنے کی کوشش کی۔

ملزمان فرار ہوتے ہوئے بانسوں کے جنگل میں گھس گئے اور پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اور ملزمان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

مزید نفری طلب کرنے پر ایس ڈی پی او کوٹ چھٹہ ارشد خان رند نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد دوران سرچ آپریشن پولیس نے ایک ملزم کو اسلحہ و موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت جنید ولد واحد بخش قوم سنجرانی کے نام سے ہوئی۔

زخمی ہونے والا ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جس پر موٹر سائیکل سنیچنگ اور چوری کے کئی مقدمات درج ہیں۔

تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے زخمی ملزم کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

جبکہ فرار ہونے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ کا سرچ اپریشن جاری ہے۔

ڈیرہ غازیخان تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، برآمگی کے لئے جانے والی پولیس پر ملزمان کی فائرنگ،مقدمہ نمبر 75/24 میں...
08/08/2024

ڈیرہ غازیخان تھانہ صدر کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، برآمگی کے لئے جانے والی پولیس پر ملزمان کی فائرنگ،

مقدمہ نمبر 75/24 میں ریمانڈ جسمانی پر ملزم محمد اکرم عرف آصف ولد وریام سکنہ ملتان جو کہ ضلع بہاولپور، ملتان ، لودھراں اور ڈیرہ میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے کو گرفتار کیا گیا ۔

ملزم کو رقم، زیوارات اور نقدی کی برآمدگی کے لئے تھانہ صدر پولیس لے کر جا رہی تھی۔

راستہ میں ملزم اکرم عر ف آصف کے چھپے ہوئے نامعلوم ساتھیوں نے ملزم اکرم عرف آصف کو پولیس حراست سے فرار کرانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آ کر ملزم اکرم عرف آصف فائر لگنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس نے جوانمردی سے مقابلے کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔

دیگر نفری طلب کر نے پر ملزم اکرم ولد آصف کے ساتھی دوران مقابلہ بخوف گرفتاری فرار ہو گئے۔

فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تھانہ صدر پولیس کا تحرک جاری ہے۔

زخمی ہونے والے ملزم اکرم عرف آصف کو پولیس نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

07/08/2024

بریکنگ نیوز
راجن پور کچہ کے علاقے لنڈا موڑ پکٹ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ایک پولیس اہلکار شہید تین اہلکار زخمی فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری، زخمیوں میں اے ایس آئی صدیق بدرو بھی شامل ،راجن پور سے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کر لیا گیا۔

تلاش گمشدہ
06/08/2024

تلاش گمشدہ

06/08/2024

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):ثانوی و اعلی ثا نوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کی طرف سے گیارہویں جماعت میں داخلہ برائے سیشن 2024-26کیلئے آن لائن انرولمنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیاگیاہے. بورڈ سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں میں سنگل فیس کے ساتھ یکم اگست سے 20ستمبرجبکہ چھ سو روپے فی طالب علم لیٹ فیس کے سا تھ 21ستمبر سے 10، اکتوبر تک انرولمنٹ کرائی جاسکتی ہے. مزید معلومات کیلئے دفتر بورڈ سے رابطہ کیاجاسکتا ہے. یہ بات سیکرٹری تعلیمی بورڈ چوہدری عبدالرحمن رشید کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.

06/08/2024

ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر):ضلعی انتظامیہ ڈیرہ غازیخان کی طرف سے تمام پرنٹ الیکٹر۱نک سوشل میڈیا اور عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ فلڈ کے حوالے سے کسی قسم کی غیر مصدقہ خبر کی پہلے ضلعی کنٹرول روم نمبر 0649260346،0649260337 پر رابطہ کر کے تصدیق کر لی جائے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے کی صورت میں پیمرا رولز و ایکٹ، سوشل میڈیا کنٹرول آرڈیننس ایکٹ سائبرکرائم ایکٹ الیکٹرونکس کنٹرول ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کے تحت اس شخص یا گروپ ایڈمن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Address

Choti Zareen District Dera Ghazi Khan
Dera Ghazi Khan
32200

Telephone

+923336466516

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Choti News Live With Younis Gabol posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Choti News Live With Younis Gabol:

Share