19/10/2025
بلاول میڈیکل کالج کے اس طالب علم کی خودکشی نے دل ہلا دیا۔ شاید وہ صرف افسردہ نہیں تھا، بلکہ زندگی کے مطلب سے ہی ناآشنا ہو چکا تھا۔ ڈپریشن تو اس میدان میں تقریباً ہر کوئی جھیلتا ہے، مگر چوتھے سال میں ہمت ہار دینا ظاہر کرتا ہے کہ وہ اندر سے کتنا ٹوٹ چکا تھا۔
ہمارے معاشرے میں ہر روز کئی نوجوان اپنے خوابوں، احساسات، اور امیدوں کے ساتھ اندر ہی اندر مر جاتے ہیں۔
فرق صرف اتنا ہے کہ ان کی تدفین بعد میں ہوتی ہے، جب سب کچھ ختم ہو جاتا ہے۔
لڑکیاں کبھی کبھار اپنی تکلیف بیان کر لیتی ہیں، مگر لڑکوں کو بھی خاموش رہنا سکھا دیا جاتا ہے. تو یہی خاموشی آخرکار ان کی جان لے لیتی ہے۔
اللّٰہ اس پر رحم اور آسانی والا معاملہ فرمائے 🤲🏻