
01/09/2025
ہم کیسے ملیں تجھ سے پریشان بہت ہیں
پہرے تیرے کوچے میں میری جان بہت ہیں
ہم اس لیے دن رات پریشان بہت ہیں
کچھ لوگ اٹھائے ہوئے طوفان بہت ہیں
مجھ جیسا تجھے چاہنے والا نہ ملے گا
مانا تیرے عاشق میری جان بہت ہین
شیشے کی طرح ٹوٹ کے بکھرے نہ میرا دل
اس خانۂ دل میں ابھی ارمان بہت ہیں
حالات سے مایوس نہ ہونا صباؔ ہر گز
تجھ جیسے یہاں بے سرو سامان بہت ہیں