Ham loog

Ham loog A SIMPLE GUY WHO LOVE TO PERMOTE POSITIVE THINGS ON FACEBOOK

28/05/2025

قربانی کن پر واجب ہے تفصیل سے سنیں

19/05/2025
میں موٹی نہیں ہوں
19/05/2025

میں موٹی نہیں ہوں

With Affan Qaiser – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
19/05/2025

With Affan Qaiser – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

05/05/2025

゚viralシ

03/05/2025

جو لوگ سوشل میڈیا پر آپ کو نظرانداز کرتے ہیں
سوشل میڈیا نے فاصلے کم کر دیے ہیں، مگر دلوں کے فاصلے بڑھا دیے ہیں۔ آپ کسی کو پیغام بھیجتے ہیں، تبصرہ کرتے ہیں، یا پوسٹ پر ٹیگ کرتے ہیں، مگر جواب نہیں آتا۔ وہ آن لائن ہوتے ہیں، دوسروں کی پوسٹس پر متحرک ہوتے ہیں، لیکن آپ کے لیے جیسے وہ اندھے اور بہرے ہو چکے ہوں۔

یہ نظرانداز کرنا صرف خاموشی نہیں، بلکہ ایک پیغام ہوتا ہے: "آپ اہم نہیں رہے"۔ کبھی یہ لوگ وہی ہوتے ہیں جو آپ کے ہر لفظ پر توجہ دیا کرتے تھے، اور اب وہی آپ کی موجودگی سے بھی بے خبر بنے بیٹھے ہیں۔

یاد رکھیے، جو لوگ آپ کو بار بار نظرانداز کرتے ہیں، وہ آپ کی قدر کے قابل نہیں۔ رشتے یکطرفہ جذبات سے نہیں چلتے۔ عزت اُسی کو دیں جو آپ کی موجودگی کو محسوس کرے، نہ کہ اُس کو جو صرف اپنی فرصت کے وقت یاد کرے۔ شاھد بزدار

میں دل پہ جبر کروں گا تجھے بھلا دوں گامروں گا خود بھی تجھے بھی کڑی سزا دوں گایہ تیرگی مرے گھر کا ہی کیوں مقدر ہومیں تیرے...
02/05/2025

میں دل پہ جبر کروں گا تجھے بھلا دوں گا
مروں گا خود بھی تجھے بھی کڑی سزا دوں گا

یہ تیرگی مرے گھر کا ہی کیوں مقدر ہو
میں تیرے شہر کے سارے دیئے بجھا دوں گا

ہوا کا ہاتھ بٹاؤں گا ہر تباہی میں
ہرے شجر سے پرندے میں خود اڑا دوں گا

وفا کروں گا کسی سوگوار چہرے سے
پرانی قبر پہ کتبہ نیا سجا دوں گا

اسی خیال میں گزری ہے شام درد اکثر
کہ درد حد سے بڑھے گا تو مسکرا دوں گا

تو آسمان کی صورت ہے گر پڑے گا کبھی
زمیں ہوں میں بھی مگر تجھ کو آسرا دوں گا

بڑھا رہی ہیں مرے دکھ نشانیاں تیری
میں تیرے خط تری تصویر تک جلا دوں گا

بہت دنوں سے مرا دل اداس ہے محسنؔ
اس آئنے کو کوئی عکس اب نیا دوں گا

بھڑکائیں مری پیاس کو اکثر تری آنکھیںصحرا مرا چہرا ہے سمندر تری آنکھیںپھر کون بھلا داد تبسم انہیں دے گاروئیں گی بہت مجھ س...
02/05/2025

بھڑکائیں مری پیاس کو اکثر تری آنکھیں
صحرا مرا چہرا ہے سمندر تری آنکھیں

پھر کون بھلا داد تبسم انہیں دے گا
روئیں گی بہت مجھ سے بچھڑ کر تری آنکھیں

خالی جو ہوئی شام غریباں کی ہتھیلی
کیا کیا نہ لٹاتی رہیں گوہر تیری آنکھیں

بوجھل نظر آتی ہیں بظاہر مجھے لیکن
کھلتی ہیں بہت دل میں اتر کر تری آنکھیں

اب تک مری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتا
بھیگی ہوئی اک شام کا منظر تری آنکھیں

ممکن ہو تو اک تازہ غزل اور بھی کہہ لوں
پھر اوڑھ نہ لیں خواب کی چادر تری آنکھیں

میں سنگ صفت ایک ہی رستے میں کھڑا ہوں
شاید مجھے دیکھیں گی پلٹ کر تری آنکھیں

یوں دیکھتے رہنا اسے اچھا نہیں محسنؔ
وہ کانچ کا پیکر ہے تو پتھر تری آنکھیں

Address

Mouza Darkhast Jamal Khan
Dera Ghazi Khan
92

Website

http://www.facebook.com/, http://www.tiktok.com/

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ham loog posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share