Gomal Journalists association

Gomal Journalists association Trade Union of Journalists working in southern districts of Khyber Pakhtunkhwa, aim is to enhance th

29/10/2021

گمشدگی
ڈی۔آئی۔خان
ظفرآباد سے لے کر ٹانک اڈہ تک فائل گری ہے، جسمیں سٹام پیپر اور رسید بک سمیت دیگر کاغذات تھے، ملنے پر
03413784679

ڈیرہ اسماعیل خان گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر  محمد جاوید منعقد ہوا جس میں کابینہ کے ت...
15/04/2021

ڈیرہ اسماعیل خان
گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر محمد جاوید منعقد ہوا جس میں کابینہ کے تمام ممبران کی شرکت جنرل سیکرٹری محمد ماجد برکی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جس میں سر فہرست گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کیلئے صحافیوں کی جانب سے ممبر شپ کیلئے جمع کرائے فارم پر بات ہوئی اور متفقہ طور پر جمع کرائی گئی عامل صحافیوں کی درخواستیں منظور کر لیں گئی جس میں محمد عمران عرف مانی گنڈہ پور۔ محمد کامران , خرم خان کٹی خیل, دانیال عادل آکاش چشمہ روڈ, پروا پریس کلب کے صدر خالد ارشد, خالد گنڈہ پور درابن,کو گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی ممبر شپ دے دی گئی

گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) کی جانب سے ڈیرہ کے مقامی صحافی محمد عدنان مروت کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں یاد رہے...
13/04/2021

گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رجسٹرڈ) کی جانب سے ڈیرہ کے مقامی صحافی محمد عدنان مروت کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی ہر دلعزیز شخصیت اور سینئر رپورٹر عدنان مروت علیل ہوگئے ہیں جن کو ہسپتال ایڈمٹ کر دیا گیا ہے۔گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن ہسپتال انتظامیہ کو صحافی عدنان مروت کو ہر قسم کی طبی سہولیات یقینی بنائیں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی دوستوں سے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل ہے۔

کمشنر ڈیرہ یحیی اخونزادہ کے ساتھ گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ ) کے وفد کی خصوصی ملاقات ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں ...
18/02/2021

کمشنر ڈیرہ یحیی اخونزادہ کے ساتھ گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ ) کے وفد کی خصوصی ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات پر گفتگو کمشنر ڈیرہ کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے میلہ ڈیرہ جات کے انعقاد اور تیاریوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت صدر گومل جرنلسٹس ایسوسی محمد جاوید خٹک کی جانب سے گذشتہ ادوار میں ڈمی اخبارات اور جعلی اخبارات اور ہفت روزہ و ماہنامہ جات کو تحصیل میونسپل کمیٹی کی جانب سے لاکھوں روپے کے بل کی ادائیگیوں اور نوازنے سمیت عوامی ٹیکس کے پیسوں کے ضیاع پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور کمشنر ڈیرہ جناب یحیی اخونزادہ نے آنے والے میلہ پر جعلی اور ڈمی اخبارات کو نوازنے اور اس میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی بعد ازاں صدر گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن محمد جاوید خٹک نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر صوبائی حکومت اور سیاسی قیادت کی جانب سے جعلی و ڈمی اخبارات کو کسی بھی قسم کی ادائیگی یا نوازنے کی کوشش کی گئی تو گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن ہر فورم سمیت سڑکوں پر بھرپور احتجاج کرے گی

گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن
16/02/2021

گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن

ڈیرہ اسماعیل خان گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ ) کے وفد کی سٹی ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور سے ملاقات ورکنگ جرنلسٹس ک...
14/02/2021

ڈیرہ اسماعیل خان
گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ ) کے وفد کی سٹی ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور سے ملاقات ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل اور تحفظات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی فیصل امین گنڈہ پور نے ورکنگ جرنلسٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کی پقین دہانی کرائی وفد کی قیادت صدر گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن محمد جاوید نے کی اس موقع پر فیصل امین گنڈہ پور کے دست راست خان امجد خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے اس ملاقات میں فیصل امین گنڈہ پور نے مارچ 2021 کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہونے والے تاریخی میلہ ڈیرہ جات اور ڈیرہ جات جیپ ریلی کے حوالے سے بریفنگ دی ڈیرہ جات جیپ ریلی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اور لانگ روٹ کی ریلی ہو گی سٹی ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور نے ورکنگ جرنلسٹس سے اس تاریخی میلہ ڈیرہ جات میں بھرپور کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

ڈیرہ اسماعیل خان :گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ ) کے وفد کی سٹی ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور سے ملاقات ورکنگ جرنلسٹس ...
14/02/2021

ڈیرہ اسماعیل خان :گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ ) کے وفد کی سٹی ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور سے ملاقات ورکنگ جرنلسٹس کے مسائل اور تحفظات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی فیصل امین گنڈہ پور نے ورکنگ جرنلسٹس کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کی پقین دہانی کرائی وفد کی قیادت صدر گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن محمد جاوید نے کی اس موقع پر فیصل امین گنڈہ پور کے دست راست خان امجد خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے اس ملاقات میں فیصل امین گنڈہ پور نے مارچ 2021 کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہونے والے تاریخی میلہ ڈیرہ جات اور ڈیرہ جات جیپ ریلی کے حوالے سے بریفنگ دی ڈیرہ جات جیپ ریلی پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اور لانگ روٹ کی ریلی ہو گی سٹی ایم پی اے فیصل امین گنڈہ پور نے ورکنگ جرنلسٹس سے اس تاریخی میلہ ڈیرہ جات میں بھرپور کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔

آفس کا دس سالہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر لیا گیا ہے تمام صوبائی ڈیپارٹمنٹس میں ہونے والی کرپشن اور بدعنوانی کے حوالے سے کارر...
09/02/2021

آفس کا دس سالہ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر لیا گیا ہے
تمام صوبائی ڈیپارٹمنٹس میں ہونے والی کرپشن اور بدعنوانی کے حوالے سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی,سرکل آفیسر اینٹی کرپشن منہاج سکندر بلوچ

ڈیرہ اسماعیل خان:محکمہ انسداد رشوت ستانی خیبرپختونخوا ڈیرہ میں نئے تعینات ہونے والے سرکل آفیسر منہاج سکندر بلوچ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عثمان زمان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عبدالحئی خان بابڑ کی سربراہی میں عوامی مشکلات کے پیشں نظر سائلین کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں اور محکمہ کا اپنا ریکارڈ کم وقت میں کمپیوٹرائزڈ کر دیا، جس سے مقدمات اور تفتیشی مراحل میں شفافیت پیدا ہو گی،اور عوام کو اپنی درخواستوں کی شنوائی میں مسائل درپیش تھے انہیں قلیل عرصے میں حل کرکے عوامی رابطہ مہم شروع کر دی سرکل آفیسر منہاج سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن ڈیرہ میں سٹاف کی شدید کمی کے باوجود گذشتہ کئی سالوں سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔ افسران بالا کے تعاون سے میری تعیناتی کے بعد اس میں مزید کمی آئی گی میں عوام کو جواب دہ ہوں اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کا کام تمام صوبائی ڈیپارٹمنٹس میں ہونے والی کرپشن اور بدعنوانی کے حوالے سے کارروائی عمل میں لانا ہے۔ اِس وقت اینٹی کرپشن ڈیرہ کے آفس میں کرپشن و بدعنوانی سے متعلق ہزاروں فائلیں یا تو انکوائری کے مراحل سے گزر رہی ہیں یا پھر انکوائری و تفتیش کی منتظر ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان کے سرکاری افسران و اہلکار جاں لیں کہ شہریوں سے رشوت طلب کرنے والی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئی جگہ نہیں اور جو لوگ رشوت لینے میں ملوث ہیں انکو نشان عبرت بنائیں گے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا صحافت ریاست کا چوتھا ستون اورصحافی معاشرے کی آنکھ کان ہیں،آپ لوگوں نے عوام کی آواز بننا ہے ہم سے زیادہ عوام آپ سے رابطہ کرتے ہیں ترقیاتی منصوبوں میں جہاں آپکو لگے کہ عوامی ٹیکس کے پیسوں کا ضیاع ہو رہا ہے اسکی نشان دہی کریں انکا مزید کہنا تھا کہ رشوت ضمیر کی موت اور سماجی برائی ہے،رشوت سے پاک معاشرہ ترقی یافتہ قوم کا عزم ہونا چاہئے،ہم سب کو ملکر اس کے خلاف جدوجہد کرکے آنے والی نسلوں کو کرپشن اور رشوت سے محفوظ رکھنا ہوگا پاک سر زمین سے کرپشن ختم کرنا ہم سب کی مذہبی اور اخلاقی زمہ داری ہے،ڈیرہ اسماعیل خان کو کرپشن اور رشوت سے پاک بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اختر سعید ایڈوکیٹ قانونی خدمات پر گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا وفد شکریہ ادا کرنے انکے آفس پہنچ گ...
08/02/2021

جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اختر سعید ایڈوکیٹ قانونی خدمات پر گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا وفد شکریہ ادا کرنے انکے آفس پہنچ گئے

ڈیرہ اسماعیل خان:صدر گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکریٹری اختر سعید ایڈوکیٹ کو پگڑی پہنائی گئی اور انکی کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قانونی معاونت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا۔اس موقع پر گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کو پگڑی پہنائی گئ ایسوسی ایشن کے نئے جنرل سیکرٹری ماجد برکی کی جانب سے انہیں ہار پہنایا اور صحافی عباس اعوان نے مٹھائی پیش کی اس موقع پر نوجوان صحافی محسن سلیم کارٹونسٹ صحافی ابو شان سمیت ذعفران خان نمائندہ 24نیوز چودھری محمد عمران سماجی شخصیت بھی موجود تھے جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار نے صحافیوں کی رجسٹرڈ نمائندہ تنظیم گومل جرنلسٹس ایسوسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پڑھے لکھے اور نوجوان صحافی ہی ڈیرہ اسماعیل خان کا اصل سرمایہ ہیں جو عوامی مسائل پر ہر وقت پیش پیش ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو جب بھی میری ضرورت ہو میں حاضر ہوں۔ یاد رہے کہ صحافی عباس اعوان اور پولیس کانسٹیبل ریحان کے درمیان غلط فہمی کی بنیاد پر ایف آئی آر کا اندراج ہوا تھا جس کو سابقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ نے معاملے کو حل کرنے کیلئے ڈی ایس پی اسپیشل برانچ کے حافظ محمد عدنان کو ذمے داریاں سونپی تھی جہنوں نے صحافیوں اور پولیس کے درمیان معاملات کو بخوبی حل کرکے معاملے کو ختم کر دیا تھا

گومل جرنلسٹس ایسوسی(رجسٹرڈ) کا پہلا باضابطہ اجلاس ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں کابینہ م...
07/02/2021

گومل جرنلسٹس ایسوسی(رجسٹرڈ) کا پہلا باضابطہ اجلاس ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید کی سربراہی میں منعقد ہوا جس میں کابینہ ممبران نے مقتول صحافی و جنرل سیکرٹری قیس جاوید کے قتل کو دو ماہ گزر جانے کے باوجود پولیس کی جانب سے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا، ممبران نے قیس جاوید کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لیے کسی بھی ممکنہ اقدام کرنے پر بھرپور عزم کا اعادہ کیا جس کے لیے تمام متعلقہ فورمز پر رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، اراکین نے باہمی رضامندی کے ساتھ ایسوسی ایشن کی خالی ہونے والی جنرل سیکرٹری کی نشت پر ڈیجیٹیل میڈیا سے وابستہ، صحافت میں اعلی تعلیم یافتہ، ماجد برکی کو منتخب کر لیا اور 2021 کیلئے نئے ممبران جو عملی صحافت کا تجربہ رکھتے ہیں انہیں شامل کرنے کیلئے عملی طور منظوری دی

اظہار تعزیتگومل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے  سابق صوباٸی وزیرمال  مخدوم  سید مریدکاظم شاہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا ا...
03/02/2021

اظہار تعزیت
گومل جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سابق صوباٸی وزیرمال مخدوم سید مریدکاظم شاہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم جنت میں اعلی مقام عطاء کرے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطاء کرے امین

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے JUI کے سابقہ ضلعی ممبر اور ڈیرہ پریس کلب کے صدر احمد خان کامرانی کا حلف لینے سے انکار  8...
17/01/2021

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سے JUI کے سابقہ ضلعی ممبر اور ڈیرہ پریس کلب کے صدر احمد خان کامرانی کا حلف لینے سے انکار 8 سرکاری ملازمین سمیت ڈمی صحافیوں کی حلف برداری کی تقریب

ڈیرہ اسماعیل خان: تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پریس کلب پر دو گروپوں کی سالانہ باریاں لینے کے سلسلہ میں گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی بغیر الیکشن صدر اور جنرل سیکرٹری شپ بانٹی گئی اور صدارت JUIF کے ضلعی امیر اور سابق ڈسٹرکٹ ممبر احمد خان کامرانی کے حصہ میں آئی جبکہ جنرل سیکرٹری شپ پریس کلب کے دو سال سے معطل ممبر فضل الرحمن کو سونپی گئی، واضح رہے کہ پریس کلب کے نو منتخب صدر احمد خان کامرانی اور اس کے بیٹوں پر بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے درختوں کی کٹائی کرنے اور محکمہ جنگلات کے افسران کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے پر تھانہ پہاڑ پور میں ایف آئی آر درج ہے جب کہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم سرکاری افسر کے خلاف جھوٹی خبریں لگانے پر اس وقت سنٹرل جیل ڈیرہ میں سزا کاٹ رہے ہیں جب کہ موجودہ پریس کلب کے 9 ممبران سرکاری ملازمین ہیں اور اسی طرح ایک درجن سے زائد ممبران ڈمی صحافی جن کے ہفت روزے اور ماہناموں کی گزشتہ بیس سال سے اشاعت ہی بند ہو چکی ہے، صرف یہی نہیں بلکہ پریس کلب کے موجودہ صدر احمد خان کامرانی نے اپنے سابقہ ادوار صدارت میں پیپلز پارٹی کے فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور پر پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور یا فیصل کریم کنڈی سے ملنا بھی اپنے شایان شان نہیں سمجھتے اور اس کی وجہ موصوف کے جے یو آئی کے ضلع ممبر رہنے کے ساتھ جے یو آئی کے ضلعی امارت بنیادی عوامل ہیں۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور ریجنل انفارمیشن آفیسر ڈیرہ سمیت محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کو ڈیرہ پریس کلب کے صحافیوں کے بجائے سیاسی مقاصد اور ذاتی مفادات کے لیے استعمال کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

09/12/2020

عہدنامہ سوشل میڈیا کے چیف ایگزیکٹیو اور گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری صحافی قیس جاوید کی یاد میں آج شام 6 بجے جی پی او چوک سے 15 تک پرامن ریلی نکالی جائے گی اور 15 پر شمعیں روشن کی جائیں گی۔
تمام صحافی برادری سمیت سیاسی قیادت، ضلعی انتظامیہ، سول سوسائٹی، وکلاء برادری، تاجر برادری اور شہریوں کو شرکت کی دعوت ہے۔
منجانب: گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان

قیس جاوید کے قتل پر صحافی برادری کا تین روزہ سوگ، اور جے آئی ٹی کی تشکیل سمیت FIR میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا مط...
08/12/2020

قیس جاوید کے قتل پر صحافی برادری کا تین روزہ سوگ، اور جے آئی ٹی کی تشکیل سمیت FIR میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان: ( پریس ریلیز ) عہدنامہ سوشل میڈیا کے چیف ایگزیکٹیو اور گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری صحافی قیس جاوید کے بہیمانہ قتل کی ڈیرہ کی تمام صحافی برادری بھرپور مذمت کرتے ہوئے قیس جاوید کے قاتلوں کی جلد گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد جاوید نے کہا ہے کہ قیس جاوید کی الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی وفات سے صحافت کا ایک درخشاں باب بند ہو گیا اور ڈیرہ کے عوام کی قیس جاوید سے محبت کا اظہار اس کے قتل کے بعد آنے والے ردعمل سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے اس موقع پر انہوں نے قیس جاوید کے قتل پر تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان سے جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خیبر پختونخوا میں صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کے پیچھے چھپے سماج دشمنوں کے عزائم آشکار ہوں ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے پینتالیس سال میں ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی بھی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیت کی یہ پہلی ٹارگٹ کلنگ ہے جس سے اقلیتی برادری میں خوف و ہراس اور شدید بے چینی پائی جاتی ہے لہذا ضلعی پولیس قیس جاوید کے قتل کی درج کی گئی ایف آئی آر میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 اے ٹی اے کا اضافہ کرے اور قاتلوں کو جلد گرفتار کرے بصورت دیگر ڈیرہ اسماعیل خان کی تمام صحافی برادری اس بہیمانہ ظلم کے خلاف اپنے مطالبات کے لیے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو گی۔
منجانب: گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن و تمام صحافی برادری ڈیرہ اسماعیل خان

گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ریجنل انفارمیشن آفیسر ثناء اللہ خان سے ملاقات ، ڈیرہ پریس کلب سمیت صحافیوں کے مسائل ک...
07/12/2020

گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ریجنل انفارمیشن آفیسر ثناء اللہ خان سے ملاقات ، ڈیرہ پریس کلب سمیت صحافیوں کے مسائل کے حوالے سے بات چیت اور افہام و تفہیم سے تنازعات کے حل کے لیے مل کر چلنے پر اتفاق

تفصیلات کے مطابق نو تعینات ریجنل انفارمیشن آفیسر ثناء اللہ خان سے گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر جاوید خٹک کی قیادت میں ملاقات کی اور ان کو ڈیرہ اسماعیل خان میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا اس موقع پر آر آئی او ثناء اللہ خان نے صحافیوں کی فلاح اور حقوق کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی، گومل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر جاوید خٹک نے ڈیرہ پریس کلب کی جانب سے سرکاری ملازمین کو ممبر شپ دینے اور سابقہ دور میں ریجنل انفارمیشن آفس کی طرف سے سرکاری ملازمین کو ایکریڈیشن کارڈز کی فراہمی اور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شیخ توقیر اکرم کو ہائی کورٹ بنچ ڈیرہ کی جانب سے جیل کی سزا کی بابت آگاہ کرتے ہوئے قانونی کارروائی کے لیے تحریری درخواست دی گئی جس پر ریجنل انفارمیشن آفیسر ڈیرہ نے وفد کو تمام تنازعات و دیگر معاملات کو میرٹ کی بنیاد پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، واضح رہے کہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری اور روزنامہ توقیر کے ایڈیٹر شیخ توقیر اکرم سمیت اخبار کے چیف ایڈیٹر اور پبلشر کو عدالت کی جانب سے جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کے ذریعے سرکاری افسر کی کردار کشی کرنے پر چھ ماہ کی قید اور دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جس کے بعد جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ریجنل انفارمیشن آفیسر کو بھی آگاہ کر دیا تاکہ صحافت جیسے معزز پیشہ سے عادی مجرموں اور بلیک میلنگ کا خاتمہ ہو سکے

Address

Circular Road Near Haqnawaz Park
Dera Ismail Khan
29050

Telephone

+923416360988

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gomal Journalists association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gomal Journalists association:

Videos

Share