20/08/2026
سکیمرز ایک قدم آگے بڑھ کر میرے نام سے AI-generated وائس میسجز اور ویڈیو کالز کر رہے ہیں، اور افسوس کہ ایک آدھ لوگ ان کے جھانسے میں آ بھی چکے ہیں۔ اسی لیے مجھے یہ پیغام دوبارہ کرنا پڑ رہا ہے۔
السلام علیکم
میری آپ لوگوں سے خصوصی درخواست ہے کہ اگر میرے فرینڈ لسٹ یا فالوورز لسٹ میں موجود کسی دوست کا تعلق FIA یا Cyber Crime سے ہے، یا ان میں کسی کا کوئی رشتہ دار یا قریبی احباب اس شعبے میں موجود ہیں، تو براہِ کرم مجھ سے رابطہ کریں۔ آپ کی مدد سے ان سکیمرز کے خلاف قانونی کارروائی کا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے اور مزید لوگوں کو اس فراڈ سے بچایا جا سکتا ہے۔ میں آپ کا بے حد مشکور و ممنون ہوں گا۔
کل سے اب تک مسلسل میری کانٹیکٹ لسٹ اور فیس بک پیج کی فین لسٹ میں موجود لوگوں کو میرے نام سے میسجز کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے مجھے واٹس ایپ اور میسنجر پر سینکڑوں پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
جس کسی کو بھی میرے نام سے کوئی مشکوک میسج، وائس میسج یا ویڈیو کال موصول ہو، براہِ کرم فوراً اس اکاؤنٹ کو REPORT اور BLOCK کریں اور کسی قسم کی رقم یا ذاتی معلومات شیئر نہ کریں۔
آپ کا یہ ایک قدم بہت سے لوگوں کو اس فراڈ سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔
جزاکم اللہ خیراً