Daily News Alert ڈیلی نیوز الرٹ

  • Home
  • Daily News Alert ڈیلی نیوز الرٹ

Daily News Alert      ڈیلی نیوز الرٹ Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily News Alert ڈیلی نیوز الرٹ, News & Media Website, .

12/05/2025

ڈیرہ اسماعیل خان۔ پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان مسلم لیگ نون سوشل ویلفئیر سیکرڑیٹ بمقام نواز شریف چوک ڈیرہ اسماعیل خان پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے روح رواں مجاہد اسلام سردار خاور خان حب الوطنی کے جذبے سے سر شار خطاب کر رہے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن موسیٰ زئی شریف پولیس کی گاڑی پر فائرنگ  قریبی ہوٹل والا احسان اللہ شہید ہوا جسکی فائل فو...
18/04/2025

ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن موسیٰ زئی شریف پولیس کی گاڑی پر فائرنگ
قریبی ہوٹل والا احسان اللہ شہید ہوا جسکی فائل فوٹو ہے
اللہ تعالی جنت الفردوس میں جگہ دے اللہ تعالی درجات بلند کرے امین یا رب العالمین

ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درابن چودھوان ایس ایچ او غلام قاسم خان کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ حوالدار جاوید چیمہ  موق...
18/04/2025

ڈیرہ اسماعیل خان تحصیل درابن چودھوان ایس ایچ او غلام قاسم خان کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ حوالدار جاوید چیمہ موقع پر شہید جبکہ ایس ایچ او غلام قاسم محفوظ رھے،
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقع چودھوان روڈ تھانہ چودھوان کے S H O عدالت پیشی سرکاری ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ سے جاتے ھوئے
موسی زئی شریف کے نزدیک غلام قاسم خان ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ ھوئی ایک پولیس اہلکار تھانہ چودھوان کےحوالدار جاوید چیمہ شہید۔ ھوگیا ایس ایچ او محفوظ جبکہ چودھوان کا رہاٸشی احسان اللہ ہوٹل والا فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہوئے جبکہ زخمی کی تاب نہ لاتے ھوئے راستے پر شہید ھوگیا۔ پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید ہوگئے اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے۔ آمین

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون😥😥 انتہائی افسوسناک واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان فیضان تبسم نے نامعلوم وجوہات...
14/04/2025

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُون😥😥
انتہائی افسوسناک واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان فیضان تبسم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کر کے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔

7 اپریل 2025 بروز سوموار ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ جات فیسٹول کے تیسرے روز بھی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام مختلف ایونٹس ک...
07/04/2025

7 اپریل 2025 بروز سوموار
ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ جات فیسٹول کے تیسرے روز بھی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام مختلف ایونٹس کے مقابلے جاری ہیں جن میں نیزہ بازی مقابلے (ٹینٹ پیکنگ)، کشتی، کبڈی، سٹون لفٹنگ، سیک لفٹنگ ، وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پالتو جانوروں کی نمائش(پیٹ شو)بھی جاری ہے۔ اس موقع پرتحصیل مئیر عمر امین خان گنڈاپور سمیت محکمہ سپورٹس کے افسران و اہلکار،ڈائریکٹر آپریشن سپورٹس جمشید بلوچ،ریجنل سپورٹس آفیسر رضی اﷲ خان، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل حبیب موجود رہے جبکہ عوام کی کثیر تعداد بھی شریک رہی۔ نیزہ بازی میں آل پاکستان سے150سے زائد رائیڈر کلب اپنے جوہر کا مظاہرہ کر چکے ہیں، گھڑسواروں کے درمیان مقابلے رتہ کلاچی سٹیڈیم ڈی آئی خان میں جاری ہیں۔ اسی طرح کشتی، دودا، کبڈی کے سنسی خیز اور دلچسپ مقابلے بھی جاری ہیں۔ کوڈی کے ایونٹ میں چودھوان سے تعلق رکھنے والے اسلم پہلوان نے نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ کیپٹن سنجے،خیرا، پٹک ، اسرار، رفیق پہلوانوں نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی جس سے عوام میں جوش و ولولہ قابل دید تھی۔ کبڈی مقابلوں میں پنجاب اور اور خیبر پختونخوا کے پہلوا نوں کے مابین مقابلے منعقد کیے گئے، سٹون لفٹنگ میں 122کلو وزن اٹھایا گیا جبکہ سیک لفٹنگ میں 500کلو کیٹگری کو شامل کیا گیا ہے۔رسی کشی کے مقابلوں میں 100سے زائد پہلوانوں پر مشتمل 44جوڑ ترتیب دیے گئے ہیں۔کشتی کے مقابلوں میں رستم ایشیاء ورلڈ چیمپیئن انعام بٹ بمقابلہ پٹھا بھولا مورخہ 8اپریل سہ پہر 3بجے منعقد کیا جائے گا جبکہ فخر پاکستان آصف موچی بمقابلہ فخر بہاولپور رستم باسط ماڑا بھی منعقد ہو گا۔ڈیرہ جات فیسٹول جو کہ تاریخی ثقافتی میلہ ہے کو کامیاب بنانے کیلئے میڈیا کوریج کی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔اس کے علاؤہ میڈیکل کیمپ و دوسرے تمام سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔تاریخی ڈیرہ جات میلے میں عوام کی تفریح کیلئے مختلف معلوماتی سٹالز اور کھانے پینے کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی فیصل امین اور مئیر ڈیرہ اسماعیل خان عمر امین خان گنڈہ پور تمام انتظامات اور جاری کھیلوں کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کھیلوں کی شفافیت اور جوش و خروش برقرار رہے۔ میلے میں تفریحی مقابلوں سے عوام لطف انداز ہونے کیلئے عوام کی کثیر تعداد شرکت کیلئے متواتر آرہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈیرہ جات ثقافتی میلہ کئی سالوں سے ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہو رہا ہے جس سے بالعموم پورے پاکستان سے اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل،ڈیرہ غازی خان ، بھکر، دریا خان کے اضلاع کی عوام کو تفریح ملتی ہے۔

06/04/2025

‎2nd days of Derajat Festival

*پشاور میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین، منگیتر قاتلہ نکلی*پشاور کے علاقے حیات آباد میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور...
06/04/2025

*پشاور میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین، منگیتر قاتلہ نکلی*

پشاور کے علاقے حیات آباد میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور قاتلہ لڑکے کی منگیتر نکلی۔

پولیس کے مطابق 27 مارچ کو حیات آباد میں مقتول ابرارکی لاش برآمد ہوئی تھی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی منگیتر اور اس کے دوست ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے، مقتول ابرار اللہ کی شادی 6 اپریل کو طے تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی ابرار سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی اس لیے اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اسے قتل کروا دیا۔

06/04/2025

عوامی وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کا ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو تفریح کا شاندار موقع امن و امان کی علامت میلہ اسپان جاری و ساری ہے

ڈیرہ اسماعیل خان کے رتہ کلاچی سٹیڈیم میں ڈیرہ جات کا افتتاح کردیا گیاتقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک، قومی ترانے اور رنگارن...
06/04/2025

ڈیرہ اسماعیل خان کے رتہ کلاچی سٹیڈیم میں ڈیرہ جات کا افتتاح کردیا گیا

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک، قومی ترانے اور رنگارنگ تقریب سے کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ثقافتی کھیل، روایتی موسیقی، پریڈ، کیٹل شو، سرکاری محکموں کی جانب سے قائم معلوماتی و آگاہی سٹالز، مویشیوں کی نمائش،آتش بازی سمیت دیگر تفریحی سرگرمیاں شامل کی گئی ہیں۔ڈیرہ جات میں خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخوا کی جانب سے آنے والے مہمانوں کی معلومات و آگاہی کیلئے ٹورازم انفارمیشن ڈیسک بھی لگایا گیا ہے۔ڈیرہ جات کی گرینڈ افتتاحی تقریب میں شائقین کی جوق در جوق آمدکا سلسلہ بھی جاری رہا اور شائقین نے ایسے ایونٹس میں کافی دلچسپی کا اظہار کیا۔افتتاحی تقریب میں مہان خصوصی صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں،ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور، ممبر قومی اسمبلی داور کنڈی، ، ایم پی اے ٹانک عثمان بھٹنی، سٹی میئر عمر امین گنڈہ پور کے علاوہ صوبائی سیکرٹری کھیل ضیاء الحق، ڈی جی سپورٹس عبد الناصر خان، ڈپٹی کمشنر سارہ رحمٰن سمیت ضلعی انتظامیہ اور سرکاری محکموں کے افسران بھی موجودتھے۔اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ذاتی کوششوں کے بدولت ایک نئے عزم،ولولے اور شاندار انداز سے ڈیرہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صوبے کی ثقافت اور روایات کو فروغ اور ثقافتی کھیلوں کو زندہ رکھنا ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ جات میں قومی کھیلوں کے مقابلے بھی منعقد ہو رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ جات کا انعقاد ہر سال کیا جائے گا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سالانہ بنیادوں پر اس فیسٹول کے انعقاد کا مقصد علاقائی روایات اور تاریخی پس منظر کو زندہ رکھنا ہے جبکہ ایسے ایونٹس سے علاقائی، ثقافتی، کلچرل اور بین الاضلاعی اور بین الصوبائی ہم آہنگی کو بھی فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان مہمان نوازوں کا علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ ثقافت اور آرٹ میں دلچسپی رکھنے والا خطہ ہے لہذا ڈیرہ جات کے سلسلے میں باہر سے آنے والے شائقین کو خوش آمدید کہتے ہیں اور انکی سہولیات کیلئے کافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان سارہ رحمٰن نے کہا کہ روایتی اور سالانہ منعقد ہونے والے ڈیرہ جات کے پرامن اور پرجوش انعقاد کیلئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ڈیرہ جات علاقے کی تہذیب و تمدّن، تاریخ، ثقافت، روایات کی ترجمانی کرتا ہے۔ شائقین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں اور تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈیرہ جات میں ثقافت، کھیل، روایتی موسیقی و دیگر کافی تعداد میں تفریحی سرگرمیاں شامل ہیں۔ڈیرہ جات تفریحی و ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے صوبے کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جو امسال وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ذاتی کوششوں کے بدولت ایک نئے عزم،ولولے اور شاندار انداز سے منعقد ہورہا ہے۔ڈیرہ جات افتتاحی تقریب میں پریڈ،کیٹل شو، پی ٹی، آتش بازی، مویشیوں کی نمائش، گھوڑ سواری اور مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا گیا۔ ''ڈیرہ جات'' میں خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں سے بھی کھلاڑی اور شائقین حصہ لے رہے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان خیبرپختونخوا، پنجاب اور بلوچستان کا سنگم ہونے کی وجہ سے نہایت ہی اہمیت کا حامل علاقہ ہے، ڈیرہ جات کے انعقاد مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری روایات، ثقافت اور تاریخ کو زندہ رکھنے سمیت ثقافتی و روایتی ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتا ہے

22/02/2025

ڈیرہ اسماعیل خان۔ سردار خاور خان چیرمین وفاقی صوبائی ڈسٹرکٹ ہاکستان مسلم لیگ سوشل ویلفئیر ڈیرہ اسماعیل خان کے تعاون سے نیبر ہوڈ کونسل گیلانی ٹاون کے علاقہ حیات آباد کالونی فیز ون نواز شریف چوک نزد نواز شریف ٹاون میں 200 سو کے وی کا نیا ٹرانسفارمر بمعہ میٹریل ریلیز /نصب کر کے عوام کا دیرینہ مسلہ حل کر دیا ٹرانسفارمر تنصیب کی افتتاحی تقریب کے روح رواں سردار خاور خان چیرمین وفاقی صوبائی ضلعی پاکستان مسلم لیگ سوشل ویلفئیر نے اپنے بدست مبارک سے ٹرانسفارمر کا باقاعدہ افتتاح کردیا اس موقع پر حیات آباد کالونی فیز ٹو کے علاقہ عمائدین عوام اور ورکرز نے بھر پور شرکت کی ڈھول کی تھاپ پر علاقائی رقص کیا اس موقع پر سردار خاور خان نے کہا کہ یہاں نواز شریف ٹاون کے سو کے وی کے 4 ٹرانسفارمر ریلیز کراچکے ہیں عوام کی مشکلات اور تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے حیات آباد فیز ون نواز شریف چوک 100 کے وی کا ٹرانسفارمر اپ گریڈ کراکے200 کے وی کر کے عوام کا دیرینہ مسلہ حل کر دیا ہے قائد محترم میاں محمد نواز شریف کے ویژن پر عمل پیرا ہوتے ہوئے خدمت خلق اور عوام کی ترقی و خوشحالی کا مشن یوں ہی جاری رہے گا۔

سوشل میڈیا پر  ستارہ شجاعت ڈی ایس پی محمد عدنان کی شمالی وزیرستان  تبادلے کی خبروں میں  کوئی صداقت نہیں پولیس حکام  من گ...
22/02/2024

سوشل میڈیا پر ستارہ شجاعت ڈی ایس پی محمد عدنان کی شمالی وزیرستان تبادلے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں پولیس حکام

من گھڑت اور بےبنیاد تبادلہ کی خبریں شئیر کی گئی ہیں پروپیگنڈہ کا حصہ نا بنا جائے
ہم عدنان خان کی کارکردگی سے معطمن ہیں ان کا تبادلہ کسی جگہ زیر غور نہیں وہ سٹی سرکل میں فرائض سرانجام دیتے رہیں گے پولیس حکام

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بابر قیصرانی پنچاب تبدیل نجم الحسنین لیاقت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ تعینات ہونگے
21/02/2024

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بابر قیصرانی پنچاب تبدیل نجم الحسنین لیاقت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ تعینات ہونگے

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily News Alert ڈیلی نیوز الرٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share