Dera Times

Dera Times Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dera Times, Media/News Company, Dera Ismail Khan.

🎊 مبارکباد! مبارکباد! 🎊یہ پیغام فہد ظفر، مصعب ظفر اور ان کے تمام اہلِ خانہ و رشتہ داروں کی جانب سے ہے۔ہم اپنے انتہائی عز...
18/07/2026

🎊 مبارکباد! مبارکباد! 🎊

یہ پیغام فہد ظفر، مصعب ظفر اور ان کے تمام اہلِ خانہ و رشتہ داروں کی جانب سے ہے۔

ہم اپنے انتہائی عزیز وقاص راجپوت اور علین طاہر کو رہائی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو ہمیشہ اپنی حفظ و امان میں رکھے، صحت، سلامتی، عزت، کامیابی اور خوشیوں سے بھرپور زندگی عطا فرمائے، اور ہر آنے والا دن آپ کے لیے آسانیاں اور خیر و برکت لے کر آئے۔

ہماری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔ 🤲❤️

🎉 مبارک ہو! مبارک ہو! 🎉

محرم الحرام کے مثالی سیکیورٹی انتظامات، سول سوسائٹی، امن کمیٹی اور شہریوں کا ڈی ایس پی غازی عابد اقبال کو زبردست خراجِ ت...
26/06/2026

محرم الحرام کے مثالی سیکیورٹی انتظامات، سول سوسائٹی، امن کمیٹی اور شہریوں کا ڈی ایس پی غازی عابد اقبال کو زبردست خراجِ تحسین

ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام بالخصوص نویں اور دسویں محرم کے دوران مثالی سیکیورٹی انتظامات، فول پروف پولیس پلان اور عوام دوست حکمت عملی پر سول سوسائٹی، امن کمیٹی، تاجروں اور شہریوں نے ڈی ایس پی غازی عابد اقبال کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی شبانہ روز محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی غازی عابد اقبال نے محرم الحرام سے قبل ہی سیکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے، جلوسوں کے روٹس، امام بارگاہوں اور حساس مقامات کی نگرانی، امن کمیٹیوں سے مسلسل رابطے اور مختلف اداروں کے درمیان بہترین ہم آہنگی کو یقینی بنایا، جس کے باعث ضلع بھر بالخصوص تحصیل ڈیرہ اسماعیل خان میں تمام مجالس اور جلوس پرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوئے۔سول سوسائٹی اور امن کمیٹی کے نمائندوں نے کہا کہ اس کامیابی میں ریجنل پولیس آفیسر غلام مبشر میکن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایس پی سٹی نعمان اور پوری پولیس فورس کی مؤثر قیادت اور بہترین ٹیم ورک بھی قابلِ ستائش ہے، جنہوں نے دن رات محنت کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں رکھا۔شہریوں نے اس امر کو بھی سراہا کہ ماضی کے برعکس اس سال سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود عام شہریوں کو غیر ضروری مشکلات یا بے جا تنگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ پولیس اہلکاروں نے عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، صبر اور تعاون کا مظاہرہ کیا، جس سے شہریوں میں اعتماد پیدا ہوا اور محرم الحرام کے دوران نظم و ضبط بھی برقرار رہا۔مقررین کا کہنا تھا کہ ڈی ایس پی غازی عابد اقبال نے محرم الحرام کے پورے عرصے میں دن رات فیلڈ میں رہ کر سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کی، جبکہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ہر مرحلے پر مؤثر فیصلے کیے، جس کے مثبت نتائج یومِ عاشورہ کے پرامن انعقاد کی صورت میں سامنے آئے۔سول سوسائٹی، امن کمیٹی اور شہریوں نے ریجنل پولیس آفیسر غلام مبشر میکن، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایس پی سٹی نعمان، ڈی ایس پی غازی عابد اقبال، پولیس افسران، جوانوں، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور تمام رضاکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور عوام دوست رویے کے ساتھ امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دی جاتی رہیں گی۔

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share