D News Hub Online

D News Hub Online D News Hub is an authentic Source of News

سگریٹ کے پیک پر تمباکو نوشی کے مضر صحت اثرات کےحوالے سے واضح انتباہ نوجوانوں کو اس لعنت سے چھٹکارہ دلانے کے ساتھ ملکی مع...
03/08/2022

سگریٹ کے پیک پر تمباکو نوشی کے مضر صحت اثرات کےحوالے سے واضح انتباہ نوجوانوں کو اس لعنت سے چھٹکارہ دلانے کے ساتھ ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرسکتا ہے۔
A Blog by
Dr Zia Uddin Islam

https://enewsportal.org/news/protecting-the-youth-and-saving-the-economy-of-pakistan

"There is unrelenting international momentum for countries to use graphic pictures on cigarette pack

04/06/2022

ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا سٹی پارک نزد دریائے سندھ کنارے فیملیز کو فن فراہم کرنے میں ہمیشہ پیش پیش۔ پر سکون ماحول ، سرسبز، گھنے درختوں کے سائے تلے منفرد پکنک پوائنٹ ، پارک میں نئے جدید جھولوں کا اضافہ، ٹرین رائد کی ہوئ لمبی ٹریک ، سمبا ٹاور رائڈ کا اپنا ہی مزہ ، سکائ ویل رائڈ سے دریائے سندھ کے دلفریب مناظر، بچوں اور بڑوں کے لئے اے ٹی وی بائیکس ، میکی ماؤس اور جوکر 🤡 کے ہوئے بچے اور بڑے مداح، جوکر نے کیا جم کے رقص۔۔ پارک میں ہے چٹ پٹے فاسٹ فوڈز ، کے مختلف اسٹالز جبکہ گرمیوں میں آئس کریم، ٹھنڈی بوتلیں، اور فریش جوس بھی ہیں دستیاب ۔۔۔۔ بچوں اور فیملیز کو اپنا فن سٹی پارک انتظامیہ خوش آمدید کہنے کو ہے تیار۔۔۔۔

مضبوط اور بہادر فوج ملکی بقاء اور سلامتی کی ضامن ہے اگر کسی ملک کے پاس مضبوط فوج نہ ہو تو اس کی آزادی اور خودمختاری داو ...
28/04/2022

مضبوط اور بہادر فوج ملکی بقاء اور سلامتی کی ضامن ہے اگر کسی ملک کے پاس مضبوط فوج نہ ہو تو اس کی آزادی اور خودمختاری داو پر لگ جاتی ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ پاک آرمی کی بدولت ہمارا ملک ناقابل تسخیر ہے۔ یہ پاک فوج کی کا مان ہے جس کے بل بوتے پر ہم اپنے بڑے سے بڑے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتے ہیں۔ تین بڑی جنگوں میں وطن عزیز کی سرحدوں کا کامیاب دفاع کرنے کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی، قبائلی اضلاع میں قیام امن اور خوشحالی اور اقوام متحدہ کے امن مشن میں بے شمار قربانیاں افواج پاکستان کی وہ خدمات ہیں جن کی پوری دنیا معترف ہے۔ آئیں دنیا کو بتلائیں پاک فوج سے محبت ہمارے خمیر میں شامل ہے اور ہم اپنے ملک کے سب سے منظم اور بااصول ادارے کے خلاف پاکستان دشمن عناصر کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


https://youtu.be/HUqeMUtIgJk

Imran Khan after losing the vote of no confidence has started campaign against institutions. Top of the target list is the Pakistan military and its leadersh...

28/04/2022

معروف سیاسی و دفاعی تجزیہ نگار جمعہ خان صوفی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دنیا بھر میں فوج کسی بھی ملک کے لیے ایک ناگزیر ادارہ ہے۔ پاکستان کی دنیا میں جغرافیائی و سیاسی اہمیت اور اسے درپیش چیلنجز کے پیش نظر ہمارے ملک کے لیے فوج کی اہمیت باقی ممالک کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ پاک فوج ایک ہمہ شمول ادارہ ہے جس میں ہر صوبے اور ہر مکتبہ فکر سے لوگ شامل ہیں یہی وجہ ہے کہ پورے پاکستان کے شہری اپنی فوج سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اس کے ساتھ کھڑے ہی

تمباکو پر ٹیکس: پاکستان کی کمزور معیشت کا ایک ممکنہ حل اسلام آباد - 27 اپریل، 2022: سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس ...
27/04/2022

تمباکو پر ٹیکس: پاکستان کی کمزور معیشت کا ایک ممکنہ حل

اسلام آباد - 27 اپریل، 2022: سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) نے بدھ کو اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں تمباکو پر ٹیکس کو پاکستان کی خراب معیشت کی بہتری لیے ایک ممکنہ حل کے طور پر اجاگر کرنے کے لیے ایک سیشن کا اہتمام کیا۔

اسپارک کے پروگرام منیجر خلیل احمد ڈوگر نے کہا کہ پاکستان اس وقت ایک ایسے دوراہے پر ہے جہاں درست فیصلہ سازی کی اشد ضرورت ہے۔ قومی خزانے کو درپیش خسارہ پالیسی سازوں کی فوری توجہ کا متقاضی ہے تاہم جو بھی اقدام کیے جائیں انکو عوام کے حق میں ہونا چاہیے۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ملکی خزانے کو دیرپا مدد نہیں کر سکتا ۔ حکومت کو غیر ضروری اور مضر صحت اشیاء جیسے تمباکو کی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانا چاہیے کیونکہ اس سے نہ صرف محصولات بڑھیں گی بلکہ صحت کے اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بظاھر تو تمباکو کی مصنوعات پر زیادہ ٹیکس لگانے میں کوئی دیر نہیں ہونی چاہیے۔ تاہم تمباکو کی صنعت کی جانب سے کی گئی کثیر خرچ مہمات اور گمراہ کن معلومات سے متاثر ہو کر پاکستان کے پالیسی سازوں نے اس حوالے سے کوئی سنجیدہ دلچسپی نہیں لی اور تمباکو کی مصنوعات خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے کم نرخوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔ آسان دستیابی اور سستی قیمتوں کی وجہ سے، تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد 2.9 کروڑ تک پہنچ گئی ہے، جو کینسر، ذیابیطس، دل کی بیماری، فالج اور پھیپھڑوں کی دائمی بیماریوں جیسے غیر متعدی امراض کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سالانہ 170,000 افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں.

خلیل احمد ڈوگر نے مزید کہا کہ تمباکو کا استعمال بچوں کی صحت پر براہراست اثرات مرتب کرتا ہے۔ پاکستان میں روزانہ 1200 بچے سگریٹ نوشی شروع کرتے ہیں۔ تمباکو پر ٹیکس بڑھانے سے یہ تعداد کم ہو جائے گی۔ تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ تمباکو کے استعمال اور اس سے منسلک صحت کے خطرات کو کم کرنے کا سب سے موزوں اقدام ہے، خاص طور پر کم آمدنی والی آبادی والے صارفین اور بچوں میں۔

شارق محمود خان، سی ای او، کرومیٹک ٹرسٹ نے اقتصادی پہلو پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہا کہ تمباکو کے استعمال سے سالانہ 615 ارب کا معاشی بوجھ پڑتا ہے جو کہ پاکستان کی جی ڈی پی کا 1.6 فیصد ہے۔ اس کی وجہ سے کئی منفی اثرات ہوتے ہیں جیسا کہ صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات اور تمباکو سے منسوب بیماریوں کی وجہ سے صارفین کی پیداواری صلاحیت میں کمی۔ دوسری طرف 2019 میں تمباکو کی صنعت سے حاصل ہونے والی آمدنی 120 ارب ہے جو تمباکو نوشی کی کل لاگت کا تقریباً صرف 20 فیصد ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمباکو کے استعمال سے ہونے والے صحت اور معاشی اخراجات ٹیکس کی وصولیوں سے پانچ گنا زیادہ ہیں، اگرچہ تمباکو کی صنعت سطحی طور پر ایک بڑی ٹیکس دینے والی صنعت ہےلیکن تمباکو کی صنعت کا ادا کردہ ٹیکس تمباکو کے استعمال سے ہونے والی لاگت کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔

ڈاکٹر ضیاءالدین اسلام، کنٹری لیڈ آف ٹوبیکو کنٹرول پاکستان فار وائٹل اسٹریٹیجیز، نے کہا کہ تمباکو پر ٹیکس سب سے زیادہ کفایتی تمباکو کنٹرول اقدام ہے۔ شواہد بتاتے ہیں کہ سگریٹ پر زیادہ ٹیکس سگریٹ نوشی کے آغاز کو روکتا ہے، سگریٹ کا استعمال کم کرتا ہے، اور یہاں تک کہ تمباکو نوشی چھوڑنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمباکو پر ٹیکس لگانے میں پچھلی حکومت کو کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ موجودہ حکومت کے لیے یہ سنہری موقع ہےکہ وہ یہ قدم اٹھا کر عوام اور ملکی معیشت کی مدد کریں۔ انہوں نے نئی حکومت کو تجویز دی کہ عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق تمباکو کی مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 30% اضافہ کیا جائے تاکہ اضافی ریونیو حاصل کر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

13/04/2022
25/03/2022

پاکستان میں یومیہ 1200 سے زائد بچے سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہو جاتے ہیں، رپورٹ

ایسوسی ایشن فارسموکنگ الٹرنیٹوز پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ملک بھر میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کو مشاورت اور مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے 10 لاکھ تمباکو نوشی کرنے والوں کی زندگیوں سے سگریٹ کو ہٹانے میں مدد فراہم کرے گی۔
تنظیم کے مطابق عالمی سطح پر تمباکو نوشی کی شرح میں کمی کے باوجود، تمباکو نوشی کرنے والوں کی تعداد اب بھی ایک ارب سے زیادہ ہے، جن میں سے 80 فیصد کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے افراد ہیں اور اسی وجہ سے ہی صحت عامہ کے زیادہ اخراجات آ رہے ہیں۔
دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 2017 میں تمباکو نوشی کی وجہ سے تقریبا 163,360 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے ہی روزانہ 5000 پاکستانی ہسپتالوں میں داخل ہوتے ہیں۔https://www.facebook.com/355728495153686/posts/1053770652016130/?d=n

15/03/2022

ڈیرہ اسماعیل خان
شہر کی مختلف یونین کونسز کے منتخب تحصیل ممبران کی حلف برداری کی تقریب ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں جاری برائے راست مناظر

Address

Dera Ismail Khan
29050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when D News Hub Online posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share