10/05/2026
بنوں کے علاقے فتح خیل میں پولیس چوکی پر ہونے والے حملے میں شہید اہلکاروں کی نمازِ جنازہ پولیس لائن بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں اعلیٰ حکام، پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
واقعے کے بعد پورے علاقے میں فضا سوگوار ہے جبکہ شہریوں نے شہداء کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے امن و امان کی بحالی اور دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا۔
شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ شہریوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز خصوصاً بنوں میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات ضروری ہیبنوں کے علاقے فتح خیل کے لیے ہر ممکن اقدامات ضروری ہیں۔
゚viralシfypシ゚