01/05/2025
یومِ مزدور
آج ہم اُن تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کی محنت، لگن اور قربانیوں سے ہماری دنیا آگے بڑھ رہی ہے۔
محنت کرنے والوں کا دن منانا صرف ایک رسم نہیں، بلکہ یہ یاد دہانی ہے کہ ہر چھوٹا بڑا کام، ہر پسینہ بہانے والا ہاتھ، قابلِ عزت و احترام ہے۔
آئیے آج وعدہ کریں کہ ہم ہر محنت کش کو اُس کا جائز مقام اور حق دیں گے۔
یومِ مزدور مبارک ہو!
اللہ پاک سب کے لیے اسانیاں فرمائے
زاہد کو اگر فخر ہے سجدے کے نشاں پر
مزدور کے چھالے بھی بڑے غور طلب ہیں!