Takht Sulaiman Media

Takht Sulaiman Media Highlighting the issues of Koh Sulaiman region and Focus on Breaking News Stories and Events

14/09/2026

پہاڑپور کچھی شہزاد پر پانی کا بہاؤ کافی تیز ہزاروں گھر متاثر ہو رہے ہیں عوام کافی مشکلات کا شکار ہے عورتیں بچوں سمیت مال مویشی نکالنے میں کافی مشکلات پیش آرہی ہے ۔۔

حامد صدیق کو پہاڑپور بلا لیا گیا ہے۔کچی پیرا صاحب کے مقام پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حامد صدیق ص...
14/09/2026

حامد صدیق کو پہاڑپور بلا لیا گیا ہے۔
کچی پیرا صاحب کے مقام پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر حامد صدیق صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپور شہاب احمد صاحب موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

نہر میں شگاف کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیشِ نظر مشینری کا فی الفور انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ امدادی کارروائیاں شروع کرکے صورتحال پر قابو پایا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے موقع پر صورتحال کی نگرانی جاری ہے۔

ٹانک کل صبح 6 سے شام 7 بجے تک جنڈولہ خرگئی کوڑ قلعہ  ڈبرہ اور ٹانک سے رنوال تک روڈز ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گے نو...
11/09/2026

ٹانک کل صبح 6 سے شام 7 بجے تک جنڈولہ خرگئی کوڑ قلعہ ڈبرہ اور ٹانک سے رنوال تک روڈز ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گے نوٹیفکیشن جاری 👇

10/09/2026

ڈیرہ اسماعیل خان سی آر بی سی چوک گاؤں ڈیال ،مقیم شاہ اور کیچ جانے والی 13 کلومیٹر زیر تعمیر سڑک پر کھڑی تعمیراتی گاڑی کو نامعلوم افراد نے رات کو جلا دیا

محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا میں خالی اسامیاں درخواست دینے کی آخری تاریخ: 30 ستمبر 2026
10/09/2026

محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا میں خالی اسامیاں
درخواست دینے کی آخری تاریخ: 30 ستمبر 2026

*پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا!**پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 5پیسے کااضافہ**ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 37پیسے کااضافہ*
10/09/2026

*پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا!*
*پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 5پیسے کااضافہ*

*ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 37پیسے کااضافہ*

10/09/2026

وفاقی حکومت کا اکتوبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے صوبوں پر بحث کرانے کا اعلان

ستمبر میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس نہیں ہو رہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اکتوبر میں دونوں ایوانوں کے اجلاس میں نئے صوبوں کے قیام پر بحث کرائی جائے گی، وفاقی وزیر

نئے صوبوں کی بحث کا اصل مقام پارلیمنٹ ہاؤس ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد صوبہ بننے نہیں جا رہا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
اسلام آباد ایک نئے گورننس ماڈل کو اختیار کرنے جا رہا ہے، وفاقی وزیر

اسلام آباد کو الگ صوبہ بنانے کی کوئی بات نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

لکی مروت گزشتہ روز شادی خیل بیٹنی کے علاقے سے نامعلوم افراد نے نوجوان جنت اللہ ولد نادر خان کو اغواہ کیا جو کہ مشران کی ...
06/09/2026

لکی مروت گزشتہ روز شادی خیل بیٹنی کے علاقے سے نامعلوم افراد نے نوجوان جنت اللہ ولد نادر خان کو اغواہ کیا جو کہ مشران کی کوششوں سے بازیاب ہو گئے جنت اللہ صحرا میں گیا وہاں سے شک کے بنا پر اغواہ کیا گیا بعد میں نامعلوم افراد کو پتہ چلا کہ جنت اللہ عام شہری ہے اس کا کسی سرکاری ادارے سے تعلق نہیں ہے تصویر

06/09/2026

ٹانک پٹھان کوٹ کے نئے پمپ کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں کا ناکہ ایک گاڑی ان کے کنٹرول میں مسافروں کی پولیس کو ایکشن لینے کی اپیل

06/09/2026

اہم اطلاع: جنوبی وزیرستان اپر میں 48 گھنٹے کا کرفیو نافذ
جنوبی وزیرستان اپر: تحصیل سرویکئی، سب ڈویژن سرویکئی میں 7 ستمبر صبح 6 بجے سے 9 ستمبر صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔ اس دوران تمام بازار بند جبکہ عام آمدورفت اور ٹریفک پر مکمل پابندی ہوگی۔
کرفیو سے متاثرہ علاقے و راستے:
چگملائی، سپلاتوئی، شاہور، مولے خان سرائے، مادی جان
سرویکئی، مولے خان سرائے، رغزئی، برواند، سپینکئی
ان علاقوں کے مذکورہ راستوں پر عام شہریوں کی آمدورفت سختی سے ممنوع ہوگی۔ تاہم ایمرجنسی سروسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ ہنگامی سفر کے لیے متعلقہ پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت ضروری ہوگی۔

Address

Daraban Kalan
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Takht Sulaiman Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share