02/09/2026
چشمہ چیک پوسٹ پر مبینہ رشوت طلبی کا الزام، ٹرک کھائی میں جا گرا
چشمہ، کڑی خیسور: چشمہ چیک پوسٹ پر متاثرہ ڈرائیور نے تعینات اہلکاروں پر مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے اور ٹرک کو زبردستی روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ڈرائیور عبدالمنان کے مطابق چیک پوسٹ پر اہلکاروں کی جانب سے ٹرک کو مبینہ طور پر زبردستی روکنے کی کوشش کے دوران ٹرک ریورس ہو کر کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں ٹرک میں لوڈ کیے گئے سیب گرنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا، جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
حادثے کے باعث چیک پوسٹ کے عقب میں نصب ایک کھوکھا بھی بری طرح متاثر ہوا۔
متاثرہ ڈرائیور نے ڈی آئی جی ڈیرہ، ڈی پی او ڈیرہ اور ڈی ایس پی پہاڑپور سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، معاملے کی شفاف تحقیقات کرانے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔