I am Graduate

I am Graduate 🧠 Political Scientist
✍️ Blogger
🦅 Realist
🎥 Content Creator

28/06/2025

1974 میں نیو گنی کے ایک مقامی شخص "یالی" نے ماہرِ حیاتیات جیرڈ ڈائمنڈ سے ایک سوال پوچھا
"آخر کیوں سفید فام لوگ اتنا کارگو ( مادی وسائل، ٹیکنالوجی، طاقت) رکھتے ہیں جبکہ ہم نہیں؟"
جیرڈ ڈائمنڈ نے ایک تحقیق کے بعد اپنی کتاب "Gun, Germs and Steel" تحریر کی۔ جس میں اس نے اس تاثر کو چیلنج کیا کہ یورپ کی ترقی کی وجہ ان کی نسلی برتری یا ذہانت تھی۔ اس کے برعکس ڈائمنڈ نے انسانی تاریخ کو ماحولیاتی اور جغرافیائی عوامل سے جوڑ کر ایک نیا رخ دیا۔

ڈائمنڈ کے مطابق، تقریباً 11000 سال قبل انسانوں کی زندگی کم و بیش یکساں تھی سب شکاری اور خوراک جمع کرنے والے تھے، نہ کوئی بادشاہ تھا، نہ کوئی غلام لیکن پھر کچھ علاقوں میں قدرتی طور پر ایسے پودے اور جانور پائے گئے جنہیں پالنا، اگانا اور قابو میں لانا آسان تھا۔ ان علاقوں میں
1۔ زراعت فروغ پائی کیونکہ گندم اور جو جیسے اناج توانائی سے بھرپور تھے۔
2۔ جانور پالے گئے جن سے دودھ، گوشت، سواری، کھیت جوتنے اور جنگ کے کام لیے گئے۔
3۔ انہی جانوروں سے کئی مہلک بیماریاں (چیچک، فلو، طاعون) انسانوں میں منتقل ہوئیں جس سے ان علاقوں کے لوگوں کا مدافعتی نظام مضبوط ہوا۔
یوں ان علاقوں کی آبادی بڑھی، مرکزی حکومتیں قائم ہوئیں، لکھنے پڑھنے کا آغاز ہوا، فوجی طاقت بنی، اور بالآخر انہوں نے دنیا کے دوسرے کم وسائل والے علاقوں کو زیر کر لیا۔

مثلاً
Maori اور Moriori
دونوں قومیں ایک ہی نسل سے تھیں مگر Maori نیوزی لینڈ کے بڑے جزیرے میں آباد ہوئے جہاں پر ایسے پودے اور جانور قدرتی طور پر موجود تھے جنھیں پالا جا سکتا تھا ۔ چنانچہ Maori طاقتور جنگجو کسان بنے اور منظم سوسائٹی قائم کی۔ Moriori چٹھم جیسے سرد اور کم وسائل والے چھوٹے جزیرے میں آباد ہوئے جہاں زراعت ممکن نہ تھی لہٰذا وہ پرامن شکاری رہ گئے۔
آخرکار Maori نے Moriori کو فتح کر کے غلام بنا لیا۔

دوسری مثال اسپین vs انکا سلطنت (پیرو) کی ہے۔ 1532 میں فرانسیسکو پیزارو کی قیادت میں صرف 168 ہسپانوی فوجی انکا سلطنت کے 80000 سپاہیوں پر غالب آ گئے ۔ کیونکہ ہسپانیوں کے پاس جدید اسلحہ (Guns)، فولادی ہتھیار (Steel)، اور جنگی گھوڑے تھے اور سب سے اہم Smallpox جیسی بیماریاں(جرمز) تھیں جو امریکہ کے لیے نئی تھیں اور جنہوں نے 95% مقامی آبادی کو ختم کر دیا۔

ڈائمنڈ کے مطابق یہ کوئی معجزہ نہیں تھا بلکہ ہزاروں سال کے ماحولیاتی فوائد کا نتیجہ تھا۔ ڈائمنڈ کی دلیل یہ ہے کہ انسانوں میں بنیادی ذہانت یا صلاحیت کا فرق نہیں بلکہ "تہذیبوں کے درمیان ترقی کا فرق دراصل اس بات پر منحصر ہے کہ انہیں قدرتی وسائل، جانوروں اور جغرافیائی فوائد تک رسائی حاصل تھی یا نہیں۔"

البتہ قوالی کا تحریر کے ساتھ کوئی تعلق نہیں 🙃

28/06/2025

خیبرپختونخوا والے قیدی 804 کے ذکر کے ساتھ زندگی گذاریں 😓😥

پاکستان ایک ناکام ریاست ہے ایک ریاست کی اولین زمہ داری اپنے عوام کی جانومال کی حفاظت کرنا ہے لیکن یہاں اس ریاست میں نے ا...
27/06/2025

پاکستان ایک ناکام ریاست ہے ایک ریاست کی اولین زمہ داری اپنے عوام کی جانومال کی حفاظت کرنا ہے لیکن یہاں اس ریاست میں نے امن ہے اور نہ کسی کی جان مال محفوظ ہے
یہاں انتہائی نااہل اور غیر ذمہ دار لوگ مسلط ہیں. ان کی ترجیحات اشرافیہ کو ریلیف، کرپشن اور لوٹ مار ہے. اگر آج حکومت بروقت مدد کے لیے پہنچتی تو یہ قیمتی جانیں بچائی جاسکتی تھیں
واقعی بہت دل دہلا دینے والا منظر ہے۔ ایسے وقت میں سب کی پہلی ذمہ داری انسانیت اور جان بچانا ہونی چاہیے، مگر افسوس کہ کچھ اپنی ذاتی ترجیحات میں مصروف رہتے ہیں۔ دعا ہے کہ آئندہ ایسے سانحات میں فوری اور مؤثر کاروائی ہو۔

ایٹمی ملک میں سینکڑوں ہیلی کاپٹروں کی موجودگی میں دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد ہزاروں لوگوں کے سامنے ڈوب گئ...
27/06/2025

ایٹمی ملک میں سینکڑوں ہیلی کاپٹروں کی موجودگی میں دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد ہزاروں لوگوں کے سامنے ڈوب گئے ۔اب دیکھتے رہیئے اور سہتے رہیئے،۔اور چند دنوں کیلئے سوشل میڈیا گرم کروا دیجئے، پھر اس کے بعد نئی بات پھیلا دیجئے، اور زندگی یوں ہی گزاریئے،

‏🔴  پاکستان  نے ہندوستانی رافیل کی پائلٹ کے گرنے کے بعد پہلی تصویر جاری کی ہے۔
10/05/2025

‏🔴 پاکستان نے ہندوستانی رافیل کی پائلٹ کے گرنے کے بعد پہلی تصویر جاری کی ہے۔

🙄😐
11/11/2024

🙄😐

ہمارا المیہ  یے ہے کہ ہمارے بچے سے لے کر بڈھے ذیادہ تر ٹھرکی بھی ہیں اور بدتمیز بھی🙂
20/09/2024

ہمارا المیہ یے ہے کہ ہمارے بچے سے لے کر بڈھے ذیادہ تر ٹھرکی بھی ہیں اور بدتمیز بھی🙂

06/09/2024

You can't ignore This video 🥰😊

25/08/2024

Pakistan 🇵🇰 VS America

امیر لوگ عدالت سے رجوع کریںجب کہ غریب انصاف کیلئے یوم محشر کا انتظار کریںریاستِ پاکستان 😥💔🖐️👊ریاستِ مدینہ ایسی ہوتی ہے 🤔...
24/08/2024

امیر لوگ عدالت سے رجوع کریں
جب کہ غریب انصاف کیلئے یوم محشر کا انتظار کریں

ریاستِ پاکستان 😥💔🖐️👊
ریاستِ مدینہ ایسی ہوتی ہے 🤔💔😥

احباب سے مشورہ درکار ہے کیا یہ کتاب پڑھنا شروع کر دو یا نہیں 🤔
23/08/2024

احباب سے مشورہ درکار ہے کیا یہ کتاب پڑھنا شروع کر دو یا نہیں 🤔

16/08/2024

مبارک ہو آپ اس ملک کے نوجوانوں سے بدلہ لینے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی Marketplace Freelance نے آفیشلی کہہ دیا ہے پاکستانیوں کو کام مت دیں،
کیونکہ وہاں انٹرنیٹ صحیح نہیں ہے۔
اس وجہ سے انہیں کام ڈیلیور کرنے میں تاخیر کا سامنا کرنا پر سکتا ہے۔

مبارک ہو

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I am Graduate posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share