TN travel vlogs

TN travel vlogs video creator

راولپنڈی سے سکردو جانے والی کوسٹر جگلوٹ پرتاب پل کے مقام پر حادثے کا شکار
30/07/2025

راولپنڈی سے سکردو جانے والی کوسٹر جگلوٹ پرتاب پل کے مقام پر حادثے کا شکار

یہ سڑک بن جاتی ہے تو یہ ٹریک پاکستان کا سب سے خوبصورت ٹریک ہو گا۔۔۔ 💚💚
29/07/2025

یہ سڑک بن جاتی ہے تو یہ ٹریک پاکستان کا سب سے خوبصورت ٹریک ہو گا۔۔۔ 💚💚

نیا کرایہ نامہ برائے رینٹ اے کار سروس  سکردو/راولپنڈی تا راولپنڈی / سکردو
27/07/2025

نیا کرایہ نامہ برائے رینٹ اے کار سروس سکردو/راولپنڈی تا راولپنڈی / سکردو

27/07/2025

حیرانی اس بات کی ہے 25 من گھدے کا گوشت بنا ہوا تھا اور 600 کلو ابھی تیار ہو رہا تھا یہ اتنا زیادہ کھاتا کون تھا اگر ہوٹلوں پر جاتا تو کیا ہر ہوٹل پر 🤔

بابوسر سے تھاک تک سیلاب میں پھنسی گاڑیاں جو روڈ سائیڈز پر اس وقت موجود ہیں۔
24/07/2025

بابوسر سے تھاک تک سیلاب میں پھنسی گاڑیاں جو روڈ سائیڈز پر اس وقت موجود ہیں۔

اپیل: عوام و حکام بالاایک ویگن گاڑی سندھ نمبر177، جو آج صبح سکردو سے ناراں کی طرف روانہ ہوئی تھی، بابوسر روڈ پر تھک نالے...
24/07/2025

اپیل: عوام و حکام بالا

ایک ویگن گاڑی سندھ نمبر177، جو آج صبح سکردو سے ناراں کی طرف روانہ ہوئی تھی، بابوسر روڈ پر تھک نالے اور گلگت قراقرم ہائی وے پر آنے والے شدید سیلاب کے بعد سے لاپتہ ہے۔ گزشتہ 14-15 گھنٹوں سے گاڑی میں سوار افراد سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

خدشہ ہے کہ گاڑی سیلاب میں پھنس گئی ہو۔ عوام الناس اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ اگر کسی کو اس گاڑی یا مسافروں کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو فوری رابطہ کریں اور یہ اطلاع متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔
Farman Afzal
0312 86 88 177

اپیل: عوام و حکام بالاکل سے بابوسر ایریا میں Hyundai elantra white  AGE 011Corolla altis white ABB 413 لاپتہ ہے۔ گاڑی می...
24/07/2025

اپیل: عوام و حکام بالا

کل سے بابوسر ایریا میں
Hyundai elantra white AGE 011
Corolla altis white ABB 413
لاپتہ ہے۔ گاڑی میں انصار مجید اپنے کزن اور دوستوں کے ساتھ ساتھ تھے۔
تعلق منڈی فیض آباد، ضلع ننکانہ صاحب سے

گاڑی میں سوار افراد سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔

خدشہ ہے کہ گاڑی سیلاب زدہ علاقوں میں کہیں پھنس گئی ہو۔ عوام الناس اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ اگر کسی کو اس گاڑی یا مسافروں کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو فوری رابطہ کریں اور یہ اطلاع متعلقہ حکام تک پہنچائیں۔

برائے رابطہ
عمران
03005388020

ratti galli lake
23/07/2025

ratti galli lake

بابوسر ٹاپ پر پیش آنے والا اندوہناک سانحہ ایک قیامت صغریٰ سے کم نہیں، جہاں قدرت کے ایک اچانک قہر نے درجنوں زندگیاں نگل ل...
22/07/2025

بابوسر ٹاپ پر پیش آنے والا اندوہناک سانحہ ایک قیامت صغریٰ سے کم نہیں، جہاں قدرت کے ایک اچانک قہر نے درجنوں زندگیاں نگل لیں۔ بابوسر ٹاپ کے گلیشیئر پر آسمانی بجلی گرنے اور بادل پھٹنے سے چند ہی لمحوں میں شدید بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں خوفناک سیلاب آگیا۔ سیلابی ریلے سیاحوں کی 8 گاڑیوں کو بہا لے گئے، اب تک 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 3 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی 15 کی تلاش جاری ہے۔ باپو سر سے اتر کر چلاس کی طرف جاتے ہوئے تقریباً 24 کلومیٹر تک سڑک ایک نالے کے ساتھ ساتھ چلتی ہے، جس کی گہرائی 15 سے 18 فٹ ہے۔ یہ علاقہ کچی مٹی کے خشک اور سخت گرم پہاڑوں پر مشتمل ہے، جہاں عام طور پر بغیر اے سی سفر ممکن نہیں ہوتا۔ لیکن آج اللہ کا حکم تھا، شدید بارش نے وہ منظر بدل دیا۔ نالہ تنگ ہونے اور پہاڑوں سے پتھروں کے ساتھ پانی آنے سے نالہ جگہ جگہ بند ہوتا گیا، پانی کی سطح بلند ہوتی گئی اور سڑک پر چلتی گاڑیاں یا تو پتھروں کی زد میں آ کر تباہ ہو گئیں یا سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ صرف دو گھنٹوں میں سب کچھ ختم ہو گیا۔ درجنوں افراد لاپتہ ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور پاک فوج کے دستے علاقے میں پہنچ چکے ہیں۔

اسی حادثے میں لودھراں سے تعلق رکھنے والے شاہدہ اسلام میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے مالکان سعد اسلام اور فہد اسلام سمیت ان کے 22 رکنی خاندان کی گاڑی بھی متاثر ہوئی۔ اس المناک واقعے میں اب تک فہد اسلام اور ڈاکٹر مشعل سعد (زوجہ سعد اسلام) کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ سعد اسلام کا بیٹا سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہے۔ سعد اسلام خود زخمی حالت میں ہوش و حواس میں ہیں اور ان کی ٹانگ میں فریکچر ہوا ہے۔ یہ حادثہ نہ صرف ایک خاندان بلکہ طبی برادری کے لیے بھی گہرے دکھ اور صدمے کا باعث ہے۔ ہمیشہ ہنستا مسکراتا نظر آنے والا فہد اسلام، اب اپنے بھائی ڈاکٹر عفان کو ایک ناقابلِ تلافی غم دے گیا۔ ہم ان سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ موسم کی شدت اور خطرات کو سنجیدگی سے لیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اور اپنی و اپنے خاندان کی جانوں کو کسی صورت خطرے میں نہ ڈالیں۔

لاپتا سیاح مل گئے بابوسر ٹاپ پر ۔لواحقین سے بھی رابطہ ۔ٹوریسٹ پولیس زندہ باد❤️اب ان کی تھوڑی سی کلاس بھی لینی چاہئے
01/07/2025

لاپتا سیاح مل گئے بابوسر ٹاپ پر ۔لواحقین سے بھی رابطہ ۔ٹوریسٹ پولیس زندہ باد❤️اب ان کی تھوڑی سی کلاس بھی لینی چاہئے

شاہراہ بلتستان اسکردو سے گلگت جانے والی کار اتوار کے روز سے لاپتا ہے۔اس گاڑی میں پشاور سے تعلق رکھنے والی فیملی سوار تھی...
30/06/2025

شاہراہ بلتستان
اسکردو سے گلگت جانے والی کار اتوار کے روز سے لاپتا ہے۔اس گاڑی میں پشاور سے تعلق رکھنے والی فیملی سوار تھی۔جن میں عثمان احمد،نور احمد ،لہذاعثمان،معراج بی بی شامل ہیں۔ٹوریسٹ پولیس نے تمام ایریاز اور چپہ چپہ چھان مارا ہے۔تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔لاپتا سیاحوں کی تلاش کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Address

Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TN travel vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TN travel vlogs:

Share

Category