Dera Waseb News ڈیرہ وسیب نیوز

Dera Waseb News ڈیرہ وسیب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان سے جڑی خبروں کے لئے ڈیرہ وسیب نیوز فیسبک پیج کو لائک /فالو کریں شکریہ۔

05/01/2024

14/07/2023

چشمہ بیراج پل کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے
مسافروں سے گزارش ہے براستہ کنڈل روڈ میانوالی یا اسلام آباد کا سفر کریں

پیسکو نے سینئر رہنما پی ٹی آئی و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ ...
13/07/2023

پیسکو نے سینئر رہنما پی ٹی آئی و سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی کاٹ دی۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ میرےگھر کی بجلی غیرقانونی طور پرکاٹی گئی ہے کل کی تاریخ میں اپنے گھر کے دونوں میٹرز کابل جمع کرا چکا ہوں، میرا بندہ واپڈا آفس بل کی رسیدیں جمع کرانےگیا تو وہاں پولیس موجود تھی پولیس نے میرے بندے کو نامعلوم کیس میں اغوا کر لیا اور جیل میں ڈال دیا۔

علی امین نے کہا کہ واقعے کے بعد بھی میں نے دوبارہ واپڈا آفس میں رسیدیں جمع کرائیں تمام عملہ ابھی تک چھپا ہوا ہے اور بجلی فراہم نہیں کر رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ صاف ظاہر ہے کے بل یا رسید کا مسئلہ تھا ہی نہیں عدالت کا آرڈر بھی آچکا کہ گھر کی غیر قانونی طریقے سے بجلی کاٹی گئی۔

پیسکو ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور 12لاکھ روپے کےنادہندہ ہیں، ان کی رہائش گاہ پرکینٹ اور سٹی فیڈر کے 2کنکشن تھے۔ واپڈا ذرائع کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے کینٹ فیڈر کے 4لاکھ 60 ہزار آج جمع کرا دئیے ہیں۔

غیر اعلانیہ ، ظالمانہ لوڈشیڈنگ  اور ٹرانسفارمر کی عدم مرمت پر عوام سراپا احتجاج،  شدید گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے ...
13/07/2023

غیر اعلانیہ ، ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمر کی عدم مرمت پر عوام سراپا احتجاج، شدید گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام نے بنوں چنگی، بنوں روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ،فرحان احمد نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی لوکل پولیس اور متعلقہ ادارے کے ہمراہ موقع ملاحظہ کیا اور عوام سے انکے مسائل بارے دریافت کیا ، اسسٹنٹ کمشنر نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے اور انکو یقین دہانی کرائی کہ انکے مسائل جلد حل کر دئے جائیں گے، جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کر کے روڈ ٹریفک کے لئے کھول دیا۔

13/07/2023

ڈیرہ اسماعیل خان میں بے یقینی کی فضاء قائم !!
حکومتی نمائیندے عوام کی پہنچ سے دور_!!
ضلعی انتظامیہ خود ساختہ مہنگائی اور گراں فروشی کنٹرول کرنے میں ناکام !!

Address

Masood Market Gali No. 6 Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan

Telephone

+923039039296

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera Waseb News ڈیرہ وسیب نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share