02/09/2026
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی خصوصی ہدایات: درابن خورد میں کسان جرگہ، پانی کے مسائل پر اہم فیصلے!
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پرواہ نے درابن خورد کا دورہ کیا اور مقامی کسانوں و مشران کے ساتھ ایک اہم جرگہ منعقد کیا۔ اس موقع پر ڈسٹری 12 میں پانی کی شدید قلت اور کسانوں کے دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
📌 جرگے کے اہم فیصلے اور اقدامات:
محکمہ آبپاشی کے ساتھ مشترکہ اجلاس: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پرواہ، درابن خورد کے کسان نمائندوں اور مشران کو ساتھ لے کر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بیٹھ کر پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائیں گے۔
پانی چوروں کے خلاف سخت آپریشن: اگلے 2 دنوں کے اندر ڈسٹری 12 میں پانی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور سخت ترین آپریشن شروع کیا جائے گا۔
قانونی کارروائی: پانی چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت قانونی اقدام اٹھایا جائے گا۔
"ضلعی انتظامیہ غریب کسانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی۔ کسانوں کے حقوق اور تمام جائز مسائل کے حل کے لیے انتظامیہ ہر وقت کوشاں ہے۔" — ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پرواہ