RehbarTimes DIK

RehbarTimes DIK Our work is the guarantee of our quality

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال اسپتال کو بھی تباہ کر دیاغزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی حملے میں 6 ب...
14/04/2025

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال اسپتال کو بھی تباہ کر دیا
غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی حملے میں 6 بھائیوں سمیت 37 افراد شہید ہو گئے

غزہ:غزہ سٹی میں واقع ال اہلی عرب اسپتال جو کہ شہر کا آخری مکمل فعال اسپتال تھا، ایک اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہو گیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں اسپتال کے انسینٹیو کیئر اور سرجری ڈیپارٹمنٹس کو شدید نقصان پہنچا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دو منزلہ عمارت سے بڑی مقدار میں شعلے اور دھواں اٹھ رہا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اسپتال میں موجود لوگ، جن میں کچھ مریض بھی شامل تھے جو ابھی بیڈ پر تھے، ان کے بھاگتے ہوئے مناظر ہماری آنکھوں میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس حملے کا مقصد اسپتال میں موجود حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنانا تھا۔ تاہم، غزہ کی ایمرجنسی سروسز کے مطابق اس حملے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے دیر البلح میں اسرائیلی حملے میں 6 بھائیوں سمیت 37 افراد شہید ہو گئے۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جنگ میں اب تک کم از کم 50 ہزار 944 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ حکومت کے میڈیا دفتر نے شہادتوں کی تازہ ترین تعداد 61 ہزار 700 سے زائد بتائی ہے

غزہ کی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ شہادتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے کیونکہ ہزاروں افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور انہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔

🏰 قلعہ کافر کوٹ کا دورہ – ڈیرہ جات فیسٹیول 2025 کی تاریخی جھلکڈیرہ جات فیسٹیول 2025 کے دوران، شرکاء کے لیے ایک خاص دورے ...
12/04/2025

🏰 قلعہ کافر کوٹ کا دورہ – ڈیرہ جات فیسٹیول 2025 کی تاریخی جھلک

ڈیرہ جات فیسٹیول 2025 کے دوران، شرکاء کے لیے ایک خاص دورے کا اہتمام کیا گیا، جس میں انہیں قلعہ کافر کوٹ لے جایا گیا — ایک ایسا تاریخی مقام جو ہندو شاہی دور کی عظمت کا گواہ ہے۔ یہ دورہ نہ صرف معلوماتی تھا بلکہ فیسٹیول کی ثقافتی جہت کو مزید اجاگر کرنے کا باعث بھی بنا۔

فیسٹیول کے شرکاء نے قلعے کے بلند و بالا برج، پتھریلی دیواریں، اور مندر کے آثار دیکھے، جو صدیوں پرانی تہذیب کی کہانی سناتے ہیں۔ گائیڈز نے حاضرین کو اس قلعے کی تاریخی اہمیت، اس کی دفاعی ساخت، اور ہندو شاہی سلطنت کے پس منظر پر بریفنگ دی، جس سے شرکاء کو ایک نیا زاویہ حاصل ہوا۔

🔹 نوجوانوں نے تصاویر لیں، بلاگرز نے ویڈیوز بنائیں، اور تاریخ سے محبت رکھنے والوں نے اسے اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا۔
یہ ایونٹ فیسٹیول کی اُن سرگرمیوں میں سے ایک تھا، جو صرف تفریح تک محدود نہیں بلکہ سیکھنے اور پہچان کا ذریعہ بھی بنی۔

12/04/2025

بنگلہ دیش میں طوفان الا قصی سائیکل ریلی ڈھاکہ کی طرف روانگی کے شاندار مناظر ۔

24 قومی اداروں کی نجکاری، تنخواہ داروں پر ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے؛ وزیر خزانہمہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ہونا چ...
12/04/2025

24 قومی اداروں کی نجکاری، تنخواہ داروں پر ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے؛ وزیر خزانہ
مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ہونا چاہیے، مڈل مین کو فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، محمد اورنگزیب

لاہور:
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 24 قومی اداروں کی نجکاری ہوگی۔ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر زیادہ ہے، انہیں ریلیف دیں گے۔

چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم پبلک سرونٹ ہیں ، چیمبرز کے پاس آکر مسائل سن رہے ہیں اور انہیں حل بھی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فنانسنگ کاسٹ، بجلی کی قیمت اور ٹیکسیشن میں بہتری آئے گی تو انڈسٹری چلے گی۔ وزیراعظم خود معیشت کو لیڈ کررہے ہیں، آپ جلد نتائج دیکھیں گے۔ معدنیات اور آئی ٹی سیکٹر ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہونے جارہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ کاپر ہمیں وہی فائدہ دے سکتا ہے جو نکل سنگاپور کو دے رہا ہے۔ سنگاپور اس مد میں 22 ارب ڈالر کی برآمدات کررہا ہے۔ حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے منافع کی وطن واپسی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کردی ہیں، جس سے فارن انویسٹر کا اعتماد بڑھا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم یقینی بنارہے ہیں کہ مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ہو۔ مڈل مین کو فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاکستانی مصنوعات بہترین اور گلوبل برانڈز بن سکتی ہیں۔ جی سی سی ، ایتھوپیا اور دیگر ممالک پاکستان سے برآمدات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر زیادہ ہے، تنخواہ اکاؤنٹ میں آتے ہی ٹیکس کٹ جاتا ہے، انہیں ریلیف دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 24 قومی ادارے پرائیویٹائز کرنے کو کہہ دیا ہے۔ ہیومن انٹرایکشن کم کیے بغیر مسائل حل کرنا ممکن نہیں۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 13فیصد تک بڑھا کر دیگر سیکٹرز کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے اس موقع پر کہا کہ صنعتی لاگت میں کمی، ٹیکس ریفارمز اور تجارتی حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انڈسٹری کی بحالی کے لیے حکومت اور چیمبرز کے قریبی روابط ناگزیر ہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری رکاوٹیں ختم کی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے طویل المدتی پالیسی کی ضرورت ہے ۔ پالیسی سازی میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے۔ روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراسزلزلے کے بعد لوگ کلمہ ط...
12/04/2025

اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس
زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی، اٹک، فتح جنگ سمیت گردونواح کے علاقوں میں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے آئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسی طرح نتھیاگلی، گلیات سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں راولاکوٹ، ڈڈیال وگردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ضلع صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔

اس کے علاوہ صوبے کے ضلع بونیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ستم اور گردونواح میں بھی زلزے کے جھٹکے آئے، سانگلہ ہل شہر اور گردونواح میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے بعد ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر تمام ٹیمز فیلڈ میں آگئیں جب کہ اسسٹنٹ کمشنرز نے امدادی ٹیمز کے ہمراہ مختلف علاقوں کے دورے دیے، ٹیمز کی جانب سے بلند عمارتوں کی خصوصی انسپکشن کی گئی۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، شہری کسی بھی نقصان کی صورت میں فی الفور اطلاع دیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی،
زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی کے شمال مغرب میں 60 کلو میٹر کا علاقہ تھا، زلزلے کے جھٹکے 12 بجکر 31 منٹ پر محسوس کئے گئے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات پاکستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی کا شمال مشرقی علاقہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے شمال مغرب میں 60 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسے زلزلے کے بارے میں ابتدائی رپورٹس موصول ہوگئیں جن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گجرات فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز راولپنڈی شمال مغرب جب کہ گہرائی 12کلومیٹر تھی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

ادھر ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد نے کہا کہ پنجاب بھر میں کسی بھی ضلع میں زلزلہ کے حوالے سے کوئی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی، پراونشل مانیٹرنگ سیل پنجاب بھر کے ایمرجنسی کنٹرول روم سے رابطے میں ہے۔

غزہ جنگ سے بیزار آچکے ہیں؛ ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے حکومت کو خط لکھ دیاغزہ جنگ اب اپنی سیاست اور ذاتی مفادات کے لیے لڑ...
12/04/2025

غزہ جنگ سے بیزار آچکے ہیں؛ ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نے حکومت کو خط لکھ دیا
غزہ جنگ اب اپنی سیاست اور ذاتی مفادات کے لیے لڑی جا رہی ہے

سیکڑوں اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ سے تنگ آکر اپنی حکومت کو جنگ کے خاتمے کے لیے احتجاجی خط لکھ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اہلکاروں نے نیتن یاہو حکومت کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور یرغمالیوں کی عدم رہائی کی ذمہ داری بھی عائد کردی۔

اسرائیلی ائیر فور س کے ایک ہزار سے زائد ریزرو فوجیوں کے خط میں حکومت سے یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کا وعدہ بھی یاد دلایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں نے خط میں لکھا کہ غزہ جنگ نیتن یاہو کی سیاسی بقا اور ذاتی مفادات کے لیے لڑی جا رہی ہے۔

خط میں اسرائیلی فوجیوں نے وزیر دفاع، آرمی چیف اور فوج کے چیف میڈیکل آفیسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے خاطر خواہ نتائن نہ نکلنے کی ذمہ دار حکومت ہے۔

یاد رہے کہ ریزروسٹ اہلکاروں کے خط کو اسرائیلی فوج کے بدنام زمانہ انٹیلی جنس یونٹ کے 250 سے زائد سابق اہلکاروں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سابق فوجی افسران نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور وزیردفاع پہلے ہی مستعفی ہوچکے ہیں۔

اسرائیل اب تک نہ تو اپنے یرغمالیوں کو بازیاب کراسکا ہے اور نہ ہی حماس کے حوصلوں کو شکست دے سکا ہے۔

11/04/2025

لاہور ۔۔دبئی چوک میں جے یوآئی لاھور کے زیر اہتمام اسرا__ئیل مردہ باد ریلی سے جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان خطاب کررھے ھیں ۔

تازہ ترین:۔کراچی: دارالعلوم کراچی میں حضرت شیخ الاسلام مدظلہ کی خصوصی دعوت میں قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب ا...
11/04/2025

تازہ ترین:
۔
کراچی: دارالعلوم کراچی میں حضرت شیخ الاسلام مدظلہ کی خصوصی دعوت میں قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب
اور قاری حنیف جالندھری صاحب کی شرکت ۔

Address

Mehsud Market Street # 9
Dera Ismail Khan
29111

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RehbarTimes DIK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share