Zain Ul Abidin Ali

Zain Ul Abidin Ali Handle world Digitally

I Provide Digital Marketing Services To Businesses.

So beautiful
05/05/2025

So beautiful

Love Quetta and love Pakistan
11/11/2024

Love Quetta and love Pakistan

وطن عزیز  ماں سے پیارا جنت نظیر اللہ تعالیٰ کے رازوں میں سے ایک راز ملک پاکستان کے وفاقی وزیر پانی و بجلی محترم و مکرم ع...
03/07/2024

وطن عزیز
ماں سے پیارا
جنت نظیر
اللہ تعالیٰ کے رازوں میں سے ایک راز ملک پاکستان کے وفاقی وزیر پانی و بجلی محترم و مکرم عزت مآب قبلہ سائیں جناب اویس لغاری صاحب کے بجلی کا بجلی سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جو کہ فقط( 124 روپے) بنتا ہے جو کہ موصوف کی خدا ترسی اور ملک سے ہمدردی کی چیخ چیخ کر گواہی دے رہا ہے اور ساتھ واپڈا والوں کو بھی داد دینی پڑے گی یقیناً وہ بھی آپ جناب کے سادگی اور مجبوریوں سے واقف ہیں اور مقررہ تاریخ تک بل ادا نہ کرنے کی صورت میں صرف سات روپے جرمانہ عائد کیا ہے 😄😄

#پاکستان کی مشکلات کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے خون چوسنے والی اشرافیہ کی مراعات ختم کرنا

11/03/2024

ماہِ رمضان (رمضان عربی زبان کا لفظ ہے، اس کی جمع رمضانات، ارمضاء، ارمضۃ یا رماضین آتی ہے)

یہ ہجری تقویم کا نواں مہینہ ہے جو شعبان کے بعد آتا ہے۔ مسلمانوں کے نزدیک یہ مہینہ دیگر ہجری مہینوں کی بہ نسبت بہت خصوصیت اور مقام ومرتبہ والا سمجھا جاتا ہے۔ اس مہینے میں اسلام کا ایک اہم رکن روزہ رکھا جاتا ہے، روزہ کے دنوں میں فجر سے لے کر غروب آفتاب تک کھانا پینا منع ہوتا ہے۔

رمضان میں بہت ساری چیزوں کا اہتمام کیا جاتا ہے مثلاً

قیام اللیل۔تراویح

صوم (روزہ)

زکوۃ اور صدقہ

شب قدر کے ایام

عید الفطر، لیلۃ القدر

رمضان کے مہینہ کا آغاز 29 شعبان کو چاند دیکھنے کے بعد اور چاند نظر نہ آنے کی صورت میں 30 شعبان کے بعد ہوتا ہے، اگلا دن پہلا رمضان ہوتا ہے۔ پھر اسی طرح چاند دیکھنے پر 29 یا نہ دیکھے جانے کی صورت میں 30 دن پر مکمل ہوتا یے۔

رمضان کے ختم ہونے کے بعد مسلمان عید الفطر مناتے ہیں۔ رمضان کے مہینے کا مسلمانوں کے نزدیک ایک خاص تاریخی مقام و مرتبہ ہے؛

ہمارا ماننا ہے کہ قرآن مجید لوح محفوظ سے آسمانِ دنیا پر اسی مہینہ کی شب قدر میں نازل ہوا تھا۔ پھر اس کے بعد مختلف اوقات میں تھوڑا تھوڑا وحی کی شکل میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم پر نازل ہوتا رہا، اس کا آغاز غار حرا میں ہوا، جہاں فرشتہ حضرت جبرائیل علیہ السلام ان کے پاس قرآن کی پہلی وحی لے کر آئے اور ان سے کہا

اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ

اور یہ قرآن کی نازل ہونے والی پہلی آیت تھی۔ قرآن پہلی مرتبہ رمضان کے مہینہ کی شب قدر میں لوح محفوظ سے آسمانِ دنیا پر مکمل نازل کر دیا گیا اور اسے آسمان دنیا کے بیت العزۃ میں رکھ دیا گیا۔ پھر جبرائیل علیہ السلام وہاں سے اوامر و نواہی اور قرآنی احکامات کو تھوڑا تھوڑا بشکل وحی نازل کرتے اور تیئیس سال کی مدت میں مکمل نازل ہو گیا۔

رمضان کے مہینے میں مسلم ممالک اور معاشرہ میں بہت سے دینی شعائر کا اہتمام کیا جاتا ہے، مثلاً: نماز تراویح اور آخری عشرہ میں اعتکاف وغیرہ۔ اسی طرح بہت سے اعمال و رسوم بھی ادا کیے جاتے ہیں، جیسے: افطار کے دسترخوان کا اہتمام اور دوسروں کو افطار کی دعوت وغیرہ۔

Zain Ul Abidin

#زین #العا #بدین

11/03/2024

Ramzan 30 Days

میری پروفائل سے روزانہ کی بنیاد پر رمضان المبارک کے متعلق مضامین شئر کیے جائیں گے انشاء اللہ

11/03/2024

تمام اہل اسلام اور تمام مسلمان بھائیوں کو رمضان کا چاند مبارک ہو
اللہ تعالی ہم سب کو سارے رمضان کے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے.

13/02/2024

کامیابی ،،،
ہم میں سے ہر ایک شخص زندگی گزار رہا ہے لیکن کبھی غور کیا ہے زندگی رکتی نہیں ہے یہ انتظار کیے بغیر چلتی رہتی ہے اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ گزار رہے ہیں یا جی رہے ہیں
آپ زندگی کار آمد بنا رہے ہیں یا ضائع کررہے ہیں
ذیل میں میں اپنے مطالعے کی بناء پر چند سطور لکھ رہا ہوں جس کو اپنا کر آپ زندگی سے لطف اندوز بھی ہوسکتے ہیں اور کامیاب بھی ہوسکتے ہیں

اپنی زندگی کا کوئی مقصد اور گول متعین کریں ۔

آپ نے جو مقصد چوز کرلیا ہے کیا وہ مقصد آپ کو خوشی دیتی ہے ۔

آپکی طبیعت آپکے مقصد سے منسلک اور موزوں ہے ۔

کیا آپ میں آپکے مقصد کو پانے کی صلاحیت ہے یا آپ اپنے اوپر اضافی بوجھ ڈال رہے ہیں ۔

مذکورہ چیزوں کے اثبات میں ہونے کی صورت میں آگے چلیں

ہدف متعین کرلینے کے بعد سب سے پہلے یہ چیز دیکھیں کہ اس وقت آپ کس سٹیج پر ہیں اور آپ کو کونسا سٹیپ لینا ہے ۔ آپکی شخصیت کس ٹائپ کی ہے آپکی شخصیت ٹائپ کے لوگ کس میدان میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

_______________________________________
جب آپ اس چیز کو بھی معلوم کرلیں پھر غور کریں
آپکا پورا دن کیسے گزرتا ہے آپ اپنی روٹین کیسے بہتر بناسکتے ہیں ۔ آپ جو حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ صرف آپکی خواہش ہے یا آپکی ضرورت بھی ہے ۔

آپکے معاملات کیسے چل رہے ہیں کس طرح انکو سٹیبل کرنے ہیں ۔ آپکی خوشی کا راز کیا ہے ۔اپ اپنی زندگی کے کس سٹیج پر ہیں اور کس پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

آپکی انفرادیت کیا ہے ۔ آپکے ہدف اور گول سے دوسروں کو کتنا فائدہ ہوتا ہے ۔ آپکی زندگی کی سواری اور اور ڈرائیور کونسا ہے ۔ آپکے لئے ملٹی ٹاسکنگ بہتر ہے یا صرف کسی ایک چیز پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے ۔غرض یہ کہ اپنے لئے ایک روڈ میپ بنائیں اور پھر اس پر کام شروع کردیں نتیجے سے بے پرواہ ہو جائیں آپکا کام توکل کرنا ہے رزلٹ دینے والی ذات اوپر کی ہے ۔

اگر آپ ناکام بھی ہوتے ہیں تو گھبرانا نہیں ہے اس نے آپ کے لئے کچھ بہتر سوچا ہوگا

آپ نے زندگی میں دیکھا ہوگا بہت سارے لوگ جتنی جلدی کامیاب ہوجاتے ہیں اتنی جلدی انکا سفر پستی کی طرف بھی ہوتا ہے لیکن بعض لوگ دیر سے کوئی کامیابی حاصل کرلیتے ہیں اور پھر وہ انکے لئے دیر پا بھی ہوتی ہے اس لیے آپ نے ڈبل مائنڈ کا شکار نہیں ہونا ۔

زندگی کے میدان میں صرف وہی لوگ کامیاب ٹہرتے ہیں جو استقامت دکھاتے ہیں ۔

#زین العابدین





Zain Ul Abidin

02/02/2024

" توکل "

زندگی جہد مسلسل کا نام ہے انسان کی زندگی میں کئی نشیب و فراز آتے ہیں ،
بعض اوقات ہمیں لگتا ہے کہ ہم اسی بند گلی میں کھڑے ہیں جہاں گزرنے کا راستہ ہے، نہ نکلنے کا اور نہ واپس مڑنے کا ۔۔۔۔ پھر مایوسی ، پریشانی اور اضطراب کے مہیب سائے آس پاس منڈلاتے نظر آتے ہیں ۔یوں محسوس ہوتا ہے جیسے سب کچھ ختم ہوگیا اصل میں سب کچھ ختم نہیں ہوتا ، بلکہ سب کچھ شروع ہونے کا وقت ہوتا ہے ۔
ثابت قدمی کے شروع ہونے کا وقت ، گر کر دوبارہ اٹھنے کا وقت ، ایک راستہ مسدود ہو متبادل راستہ تلاش کرنے کے وقت کا آغاز ہوتا ہے ۔

اپنے ماضی کو بھلا کر حال میں جی کر ہی مستقبل کے کامیابی کے دروازے کھلتے ہیں -

اللہ پر یقین کی طاقت کا اندازہ صرف وہ لوگ لگا سکتے ہیں جنہوں نے زندگی میں اللہ پر مکمل اعتماد کرکے دیکھا ہو جب ہم یہ کہتے ہیں کہ سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تو صرف زبانی کلامی نہیں ہونا چاہیے۔
وہ ہمیں ہمارے گمان کے مطابق اور کبھی گمان سے بڑھ کر دیتا ہے تو کیوں نا اچھا گمان رکھیں
کچھ باتیں فراموش کرکے بھی دیکھیے،
وقت کے گہرے کچوکے، کسی کی نا انصافی، کسی کی زیادتی اور سب کچھ رب کے سامنے کے حضور پیش کرکے اپنے ذہن سے بوجھ اتار دیجیے ۔

#زین العابدین
Zain Ul Abidin Ali


17/01/2024

کیا کبھی آپ نے سوچا ہے

زندگی کے اس ہجوم میں ہمارا پالا کئی چھوٹی بڑی چیزوں سے پڑتا ہے اور پھر انسان چاہتا ہے کہ کہیں سے کوئی ایسی جادو کی چھڑی ہاتھ لگے جس سے سب کچھ آسانی سے منیج ایبل ہو

لیکن یہ سب سے آسان اور سب سے مشکل کام ہے

جب آپ سہاروں کی تلاش میں رہتے ہیں تو یہ سب سے مشکل کام ہے لیکن جب آپ غور کرتے ہیں تو اپنے ساتھی کو پہچان بھی لیتے ہیں اور وہ آپ خود ہیں تب یہ کام سب سے آسان بھی لگنے لگ جاتا ہے

اگر آپ نے کسی مقصد کو حاصل کرنا ہے تو ایک درخت کی طرح کھڑے رہنا ہے جو ہر طرح کی ٹھندی اور گرم ہواؤں کے سامنے ٹہرا رہتا ہے

جو تمام تکالیف کو برداشت کرکے بھی سایہ فراہم کرتا ہے

اگر کسی غفلت کی بناء آپ پیچھے رہ جاتے ہیں تو پڑے نہ رہیں
اللہ کی ذات مسبب الاسباب ہے اللہ سے مانگیں اور پھر سے اپنا سفر جاری رکھیں اس دوران ایک ایک تنکے کا سہارا بھی کل کو آپکی سب سے بڑی موٹیویشن بنے گی ۔

دینے والے لوگ مطمئن ہوتے ہیں۔ اللہ توفیق دے کہ ہر حال میں دوسروں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں۔

#زین العابدین
زیـᷡــᷝــⷣــᷦــن العᷞــᷰــابᷡــᷝــᷘــᷝــⷡــⷣـــدین

15/01/2024

Today in d i Khan

Address

Dera Ismail Khan
29111

Telephone

+923366801756

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zain Ul Abidin Ali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Zain Ul Abidin Ali:

Share