KJ News

KJ News UPDATED NEWS agency
(1)

تلاش لا پتہ نوجوانمحمد حذیفہ ولدیت شاہنواز پتہ بستی سارنگ چھینہ نشیب بھکر ڈیرہ اسماعیل خان قریشی موڑ سے لاپتہ ہے اگر کسی...
08/08/2026

تلاش لا پتہ نوجوان
محمد حذیفہ ولدیت شاہنواز
پتہ بستی سارنگ چھینہ نشیب بھکر
ڈیرہ اسماعیل خان قریشی موڑ سے لاپتہ ہے اگر کسی بھائی کو نظر آۓ یا کسی کو کوئی پتہ چلے تو نمبر پر رابطہ کریں
اور پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں شکریہ
03114981694
03304771361

بھکر روڈ پر شوگر مل گیٹ کے قریب ایک رکشہ لوڈر کی ایکسل ٹوٹ کر دوسرے رکشے سے ٹکرانے کے باعث حادثہ ایک 27 سالہ نوجوان جانب...
08/08/2026

بھکر روڈ پر شوگر مل گیٹ کے قریب ایک رکشہ لوڈر کی ایکسل ٹوٹ کر دوسرے رکشے سے ٹکرانے کے باعث حادثہ ایک 27 سالہ نوجوان جانبحق

جماعت اسلامی آئندہ کا لائحہ عمل امیر جماعت اسلامی نے کل کے لیے اہم اعلان کر دیا ۔ پیٹرول پر لیوی فورن ختم کریں تاکہ مہنگ...
08/08/2026

جماعت اسلامی آئندہ کا لائحہ عمل امیر جماعت اسلامی نے کل کے لیے اہم اعلان کر دیا ۔ پیٹرول پر لیوی فورن ختم کریں تاکہ مہنگائی سے خوار عوام کو ریلیف فراہم ہو سکے ورنہ وزیر علی ہاؤس سمیت کوئٹہ کراچی میں دھرنے دیئے جائیں گے جب تک لیوی ختم نہیں کی جاتی ۔۔ جماعت اسلامی کا اہم اعلان

ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلی امام حسین کے سامنے  روڈ آکسیڈنٹ سکوٹی چلانے والی نوجوان لڑکی موقع پر دم توڑ گئی اللہ تعالیٰ ج...
08/08/2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلی امام حسین کے سامنے روڈ آکسیڈنٹ سکوٹی چلانے والی نوجوان لڑکی موقع پر دم توڑ گئی اللہ تعالیٰ جنت الفردوس نصیب فرمائے آمین ثم آمین

07/08/2026

میانوالی چشمہ بیراج: دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافے کی اطلاعات

ذرائع کے مطابق چشمہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ ویڈیو میں بھی پانی کے بہاؤ میں تیزی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔

دریائے سندھ کے کنارے آباد تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں کو دریا کے قریب جانے سے روکیں، قیمتی سامان محفوظ مقام پر منتقل رکھیں، اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال یا پانی کی سطح میں مزید اضافے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔ اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے۔

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ کوٹلی امام حسین کے قریب چوری کی واردات بھکارنوں کے روپ میں آنے والا خواتین کا ایک گروپ  گھر سے سونا ا...
07/08/2026

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ کوٹلی امام حسین کے قریب چوری کی واردات بھکارنوں کے روپ میں آنے والا خواتین کا ایک گروپ گھر سے سونا اور نقدی چرا کر رفو چکر ہوگیا گروپ کی شکل میں آنے والے گروہ کی چند عورتوں نے گھریلو خواتین کو باتوں میں الجھا لیا جبکہ دیگر نے کمروں میں داخل ہو کر اپنا کام مکمل کیا شہری خصوصا مضافاتی خواتین سے اپیل ہے کہ وہ محتاط رہیں

07/08/2026

ڈیرہ اسماعیل خان: قریشی موڑ پر جماعتِ اسلامی کے احتجاج کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ کی گئی، جبکہ مظاہرین کا الزام ہے کہ پولیس موقع پر موجود ہونے کے باوجود مؤثر کارروائی نہ کر سکی۔

ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے نئے سہ فریقی دفاعی معاہدے کا نام "میثاق مکہ" رکھ دیا گیاترک میڈیا کے مطابق ترکی، سعودی عر...
07/08/2026

ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے نئے سہ فریقی دفاعی معاہدے کا نام "میثاق مکہ" رکھ دیا گیا

ترک میڈیا کے مطابق ترکی، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان نئے سہ فریقی دفاعی معاہدے کو "مکہ معاہدہ" کا نام دیا گیا ہے۔

یہ معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، سیکیورٹی رابطوں اور علاقائی استحکام کے لیے ایک نئے فریم ورک کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان: شہر میں پھیلتے ہوئے شیشہ کلبوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ، کم عمر بچوں کی تباہی پر والدین اور شہری...
06/08/2026

ڈیرہ اسماعیل خان: شہر میں پھیلتے ہوئے شیشہ کلبوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ، کم عمر بچوں کی تباہی پر والدین اور شہریوں میں شدید تشویش
شہرِ ڈیرہ اسماعیل خان میں نوجوان نسل کو تباہی کے دہانے پر دھکیلنے والے شیشہ کلبوں کا مکروہ دھندہ دندناتے ہوئے جاری ہے، جس پر شہریوں، سماجی حلقوں اور والدین نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں قائم تمام شیشہ کلبوں کے خلاف فوری، بلاامتیاز اور سخت ترین کریک ڈاؤن کیا جائے۔
کم عمر بچوں کی شیشہ کلبوں تک رسائی، مستقبل خطرے میں:
رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں میں قائم شیشہ کلبوں میں کم عمر اور نابالغ بچوں کی سرعام موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ یہ کلب نوجوان نسل کو شیشے کے نام پر زہریلے کیمیکلز اور نشہ آور اشیاء کی لت میں مبتلا کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کلبوں میں پروان چڑھنے والا یہ رجحان معاشرے کے لیے ایک ناسور بن چکا ہے، اور اگر اس کا سدباب نہ کیا گیا تو آنے والی نسلیں شدید ذہنی اور جسمانی تباہی کا شکار ہو جائیں گی۔
پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ:
عوامی و سماجی حلقوں نے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ڈیرہ اسماعیل خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)، تمام متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او صاحبان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ:
* ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود تمام شیشہ کلبوں کو فی الفور سیل کیا جائے۔
* اس غیر قانونی دھندے میں ملوث سرپرستوں اور مالکان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
* روزمرہ کی بنیاد پر چھاپے مار کر اس وبا کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے۔
والدین اور باشعور شہریوں کا کہنا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پولیس انتظامیہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے فوری عملی اقدامات اٹھائے، تاکہ شہر کے معصوم بچوں کے مستقبل کو اس تباہ کن نشے سے بچایا جا سکے۔

وہ طاقتور نہیں..ہم کمزور نہیں...مگر ہماری خاموشی، بے حسی اور بزدلی نے ظالم کو اتنا بے خوف کر دیا کہ آج وہ نہتے فلسطینیوں...
06/08/2026

وہ طاقتور نہیں..ہم کمزور نہیں...
مگر ہماری خاموشی، بے حسی اور بزدلی نے ظالم کو اتنا بے خوف کر دیا کہ آج وہ نہتے فلسطینیوں کو دھکے دے کر قید کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ مظلوموں کی مدد فرمائے اور امتِ مسلمہ کو بیداری نصیب فرمائے۔ آمین۔

Address

Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KJ News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KJ News:

Shortcuts

Share