Sada-E-Daman Times

Sada-E-Daman Times media

معیار ہی گارنٹی ہے۔
06/07/2024

معیار ہی گارنٹی ہے۔

21/06/2024
24/08/2023

لیپہ ویلی آزادکشمیر کے حوالہ سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت مقبول شیخ صاحب کیساتھ خصوصی بات چیت۔

22/08/2023

اگر فردوس بر روٸے زمیں است ہمی است و ہمی است و ہمی است

20/08/2023

آزاد کشمیر وادٸ لیپہ کے دلکش مناظر ۔

13/08/2023
30/07/2023

درابن کلاں(صداٸے دامان ٹاٸمز) درابن کلاں شہر کے درمیان سے گزرنے والے رود کوہی نالہ پر پل کی تعمیر کا کام نامکمل رہ جانے سے عوام کو بدستور مشکلات کاسامنا ہے۔ سابقہ MNA شیخ یعقوب اور MPA سردار آغاز خان گنڈہ پور کٸی مرتبہ اس کام کا آغاز کروانے کے باوجود تکمیل تک نہ پہنچاسکے۔ کڑی بختیار اور مین بازار آنے جانے کیلٸے چند قدم کا فاصلہ طے کرنے کیلٸے کٸی کلومیٹر چلنا پڑتا ہے۔ عوامی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوٸے کام مکمل کیا جاٸے۔ شہریوں کا مطالبہ

درابن کلاں (صداٸے دامان ٹاٸمز) ضلع بھر میں دفعہ144کے نفاذ سے موٹر ساٸیکل ڈبل سواری پر پابندی لگادی گٸی ہے۔ ان احکامات کے...
21/07/2023

درابن کلاں (صداٸے دامان ٹاٸمز) ضلع بھر میں دفعہ144کے نفاذ سے موٹر ساٸیکل ڈبل سواری پر پابندی لگادی گٸی ہے۔ ان احکامات کے تحت SHO تھانہ درابن عبدالغفار خان کی جانب سے عوام کو مطلع کیاجاتا ہے کہ یکم محرم سے 8 محرم تک ڈبل سواری سے گریز کیا جاٸے جبکہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹر ساٸیکل چلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔
قانون کی پاسداری کو یقینی بناتے ہوٸے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

مزید صوبوں کی ضرورت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔          (شفیق عالم)ملکی مساٸل میں کمی لانے کیلٸے وساٸل کی منصفا...
16/07/2023

مزید صوبوں کی ضرورت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(شفیق عالم)
ملکی مساٸل میں کمی لانے کیلٸے وساٸل کی منصفانہ تقسیم پر غور کیا جانا چاہٸے۔گھریلو زندگی پر نظر ڈالنے سے کچھ رہنماٸی حاصل کی جاسکتی ہے، جواٸنٹ فیملی سسٹم کو ہی دیکھ لیں یوں تو بیشمار فواٸد نظر آتے ہیں جسکی وجہ سےگھر کے صحن میں چارپاٸی سے چارپاٸی اور کھوّے سے کھوّا چھلنے کےباوجود یکجا رہنے کو اتفاق اور بھاٸی چارے کی علامت سمجھا جاتا ہے، تاہم جب گھر کے جوانوں کی کماٸی شروع ہوتی ہے اورکوٸی زیادہ کوٸی کم کماتا ہے تو گھریلو ناچاقیاں اور باہمی چپقلش گھر کے بڑوں کو مجبور کردیتی ہیں کہ اب ”خیمے جُدا دل یکجا “ کی پالیسی اختیار کرتے ہوٸے سب بیٹوں بھاٸیوں کو الگ الگ رہنے اور اپنی زندگی آزادی و خودمختاری سے جینے کا اختیار مل جاتا ہے۔ تاہم انہیں اپنی خاندانی رسوم و رواجات اور اصول وضوابط میں اپنے بڑوں کے احکامات کا پابند رہنا ہوتا ہے اور کوٸی بھی قدم بڑوں کی اجازت کے بغیر نہیں اٹھا سکتے۔ یہی صورتحال سامنے رکھتے ہوٸے انتظامی امور آسان بنانے کیلٸے بڑے صوبوں کا بوجھ ہلکا کیا جانا ضروری ہوگیا ہے۔ پنجاب میں صوبہ سراٸیکستان ، خیبر پختونخواہ میں صوبہ ہزارہ اور ضم شدہ قباٸلی علاقوں پر مشتمل صوبہ بنانے کیلٸے ان علاقوں میں ریفرنڈم کے ذریعے عوامی راٸے معلوم کرکے حتمی فیصلہ کرنا چاہٸے۔عوامی راٸے اس لٸے ضروری ہے کہ زبردستی ٹھونسے گٸے فیصلوں پر عوام کو تحفظات اور اعتراضات ہوتے ہیں۔کثرت راٸے کے نتیجہ میں فیصلے صادر کرکے ہر علاقہ کو آزادی و خودمختاری سے ترقی کرنے کے مواقع دٸیے جانے چاہٸیں۔یہی وقت کا تقاضا بھی ہے اور شہریوں کا حق بھی۔

Address

Daraban Kalan
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada-E-Daman Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sada-E-Daman Times:

Share