Global FM91

Global FM91 Hit Music, News, Juicy Gossip, Social Updates & Much More.. [email protected]

14/04/2025

Current Affairs

07/04/2025
17/02/2025

شہید پولیس اہلکار کے قاتل کو یارک پولیس نے ڈی ایس پی بشارت خان بیٹنی کی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ملزم کا نام ایان بتایا جارہا مزید تفصیل تھوڑی دیر تک ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان خود باقاعدہ سے پریس کانفرنس کرکے دینگے
ویلڈن ڈیرہ پولیس

25/01/2025

اگر آپ گلوبل ایف ایم ریڈیو پر پروگرام کرنے کے خواہشمند ہیں تو رابطہ کریں 03338155827

31/10/2024
23/10/2024

کھلاڑی امن کے سفیر اور محبتوں کے داعی ہوتے ہیں ،عدنان خان ایس ڈی پی او سٹی کینٹ
مہمان خصوصی آل پاکستان فٹبال ٹورنامنٹ پنیالہ

17/10/2024

ڈیوٹی چاہے رات کی ہو یا دن کی، کرنی تو پڑیگی اگر تنخواہ لے رہے تو کوئی بھی گھر بیٹھ کہ نہیں لیگا
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید محمد خان محسود نے دن کے اوقات کے علاوہ گزشتہ دو راتوں میں تین صحت مراکز جو چوبیس گھنٹے کھلی رہتی ہیں ان پر سرپرائز وزٹ کیا جنمیں مریالی ہسپتال ،شورکوٹ اور ظفرآباد شامل ہیں
عوامی حلقوں سمیت محکمہ صحت کے لوگوں نے سراہا کہ اگر ادارے کا سربراہ فرنٹ پہ ہوگا تو دیگر عملے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے

فرنٹ لائن ورکرز محکمہ صحت کے تمام اہل کاران اور بالخصوص جو فیلڈ ورکرز افسران ،جملہ اسٹاف ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہیں۔ڈسٹرک...
13/10/2024

فرنٹ لائن ورکرز محکمہ صحت کے تمام اہل کاران اور بالخصوص جو فیلڈ ورکرز افسران ،جملہ اسٹاف ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید محمد خان محسود
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کے اہلکار محمد الیاس کے اوپر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے حالت غیر ہوگئی اور ہسپتال داخل کروائے گئے
ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید محمد خان محسود نے انکی عیادت کی اور بتایا کہ محکمہ صحت کا تمام عملہ اور بالخصوص فیلڈ اسٹاف یہ قوم کا اثاثہ ہیں جو اپنی جانوں پر کھیل سردی گرمی دھوپ چھاؤں کی پرواہ کئے بناء قوم کی خدمت کرتے ہیں لیکن جب انکی اپنی صحت بگڑ جائے تو عوام الناس کو دعا ضرور دینی چاہئیں
یاد رہے کہ ڈاکٹر سید محمد صاحب کیساتھ ڈیرہ کے علاؤہ جنوبی اضلاع میں صحت سہولیات ،ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی ہے

آپکا ڈی ایچ او آپکے ساتھ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید محمد خان محسود مقامی ایف ایم ریڈیو 91پر عوام کیساتھ لائیو سوالات ک...
22/08/2024

آپکا ڈی ایچ او آپکے ساتھ
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید محمد خان محسود مقامی ایف ایم ریڈیو 91پر عوام کیساتھ لائیو
سوالات کے جوابات میں ڈاکٹر صاحب نے اپنا میڈیکل کیریئر بارے بتایا
ایم بی بی ایس ایم پی ایچ کیساتھ ساتھ 1995 سے محکمہ صحت میں ہر یونٹ میں تجربہ ،ایل ایچ ڈبلیو پروگرام ،ای پی آئئ ،ٹی بی کنٹرول ،کووڈ، سینیٹیشن اور بہت کچھ
ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ پولیو بدقسمتی سے صرف پاکستان افغانستان میں ہے لیکن الحمدللہ ڈیرہ کا ماحولیاتی نمونہ گرین ہوا لیکن ابھی بھی بہت احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ لکی ژوب ٹانک میں وائرس موجود ہے
انکا کہنا تھا کہ حفاظتی ٹیکے بچوں کی بہترین صحت کے ضامن ہیں انہوں کہا کہ انشاءاللہ اس سال کی میڈیسین جیسے پہنچتی ہر علاقے ہر صحت مرکز پر پہنچ جائینگی
انہوں نے بتایا کہ چھ جون سے جب سے جائننگ کی تو کافی چیزیں بہتر کی۔ اور سابقہ ڈی ایچ او نے بھی کافی بہتری کی تھی سسٹم میں
انکا کہنا تھا کہ چلڈرن ہاسپٹل اور کارڈیالوجی وارڈ وزیراعلی خیبرپختونخوا کی اولین ترجیحات ہیں
انکا کہنا تھا کہ منکی پاکس ڈیرہ میں کوئی رپورٹ نہیں صرف ابتک مردان سے ایک رپورٹ ہے باقی حفاظتی تدابیر بارے آگاہی کروارہے ہیں
کچھ لسنرز کی و بلڈ پریشر ،میزلز،شوگر بارے مشورے دئیے
انہوں نے کہا کہ ڈی ای اوسی اور ڈی ایچ او آفس کے دروازے ہر وقت ہر کسی کیلیے کھلے ہیں ہر بندہ اپنا جینووئن مسئلہ لیکر کبھی بھی آسکتا ہے آخر میں انہوں نے سب ڈیرہ والوں کیلئے نیک خواہشات اور دعائیں دیں

22/08/2024

Dho Dik Dr Sayed Muhammad khan live show

14اگست 2024 کو، SRSP نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) کے مالی تعاون سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن آزادی کی ایک مت...
14/08/2024

14اگست 2024 کو، SRSP نے پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ (PPAF) کے مالی تعاون سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن آزادی کی ایک متحرک اور یادگار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں قومی فخر اور اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب ایک شاندار کامیابی تھی، جس میں تقریباً 200 شرکاء شامل تھے، جن میں مقامی باشندے، معززین، اور کمیونٹی رہنما کے علاوہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولز کے طالبات شامل تھے۔
جناب احد یوسف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب کا آغاز جناب امان اکبر، ریجنل پروگرام مینیجر SRSP نے کیا، مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور مقامی کمیونٹی،گورنمنٹ اور پرائیویٹ سکولز کے طلباء اور اساتذہ کا ان کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یوم آزادی کی اہمیت اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کی اجتماعی ذمہ داری پر زور دیا۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد جی جی پی ایس شیخ یوسف کے طلباء نے قومی ترانہ پیش کیا۔ قومی ترانوں، ثقافتی پرفارمنسز اور ولولہ انگیز تقاریر نے آزادی اور قومی تشخص کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پروگرام میں سکول طالبات نے مختلف ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئیں، جن میں ٹیبلوز، میوزیکل ایکٹس، اور شاعری کا مظاہرہ کیا گیا۔ طلباء نے حب الوطنی سے سرشار ملی نغمے اور تقاریر پیش کی جس کو حاضرین نے دل کی گہرائیوں سے داد دی۔
جناب احد یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طالبات کی حوصلہ افزائی کی اور طالبات کی طرف سے کی جانے والی پرفارمینس پر فخر کا اظہار کیا اور قومی ترقی میں خواتین کی تعلیم کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے طلباء کی کارکردگی اور تقاریر کو سراہتے ہوئے قوم کے مستقبل پر اعتماد کا اظہار کیا۔
14 اگست 2024 کو یوم آزادی کی تقریب کمیونٹی کے جذبے اور حب الوطنی کا ایک شاندار مظاہرہ تھا۔ طلباء، اساتذہ، گاؤں کی تنظیموں، رضاکاروں اور شرکاء کی مشترکہ کوششوں کی بدولت یہ تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے انجام پائی۔ اس دن کی سرگرمیاں کمیونٹی کے اندر اتحاد اور قومی فخر کے مضبوط احساس کی عکاسی کرتی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے ایک اور اعزاز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید محمد خان کو ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ برائے جنوبی اضلاع بھ...
22/07/2024

ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے ایک اور اعزاز
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سید محمد خان کو ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ برائے جنوبی اضلاع بھی تفویض کردیا گیا
اس موقع پر ڈاکٹر صاحب کا کہنا تھا کہ انشاللہ صحت ایمرجنسی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور جنوبی اضلاع کوایک مثبت تبدیلی جلد نظر آ نا شروع ہو جائیگی انکا کہنا تھا کہ یہ سب عوام کی محبتوں اور دعاؤں کا ثمر ہے جو رائیگاں نہیں جائئگا

Address

Ashiana Shopping Center Second Floor
Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Global FM91 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Global FM91:

Share

Category