MAHAD News

MAHAD News Daily Mahad

29/04/2026

اینٹی نارکوٹکس اہلکار کو شہید کرنے والے شخص کو لکی کی امن کمیٹی نے انجام تک پہنچا دیا

29/04/2026

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ ایکسپریس) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈیرہ میں سانپ کے کاٹے کی ویکسین ناپید ہو چکی ہے

جبکہ گرمی کے باعث سانپوں کے باہر نکلنے کا سیزن شروع ہو چکا ہے اور سانپوں کے کاٹنے کے کئی کیسز روزانہ کی بنیاد پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ آ رہے ہیں لیکن مریضوں کو ویکسین نہیں مل رہی جس کے باعث سانپ کے کاٹنے سے اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ اپنے ذاتی فائدے کے لیے باہر سے لوکل پرچیز کی مد میں دیگر ادویات تو خرید کرتی ہے لیکن سانپ کاٹے کی ویکسین کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جا رہی جس پر عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

29/04/2026
29/04/2026

اینٹی نارکوٹکس کے اہلکار کو لکی مروت پیزو میں بے دردی سے قتل کرنے کی ویڈیو منظر عام پر ا گئی

جس کے بعد اہلیان علاقہ میں دہشتگردوں کے خلاف نفرت مزید بڑھ گئی ہے

10/04/2026

ڈیرہ اسماعیل خان(فارچون نیوز) سرکاری اساتذہ کا پرائیویٹ سکول چلانے کا انکشاف، صوبائی حکومت نے نوٹس لیکر ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا، پرائیویٹ سکول جن کی رجسٹریشن سرکاری اہلکار کے بھائی یا بیوی کے نام پر ہوگی اور مذکورہ سرکاری اہلکار نے اس سکول کے انتظامی امور سنبھالے ہونگے یا کسی بھی میٹنگ اور سکول کے پروگرام میں شرکت کی ہوگی انکے خلاف کارروائی ہوگی

محکمہ تعلیم کے ایسے سرکاری ملازمین کی نشاندہی کے لیے خصوصی ہدایات جاری، ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف شہری بھی حکومت کے ویب پورٹل پر رپورٹ کر سکتے ہیں

تفصیلات کے مطابق نے خیبرپختونخواہ حکومت نے سرکاری اساتذہ اور مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کی جانب سے نجی سکول چلانے کے انکشاف پر سخت

نوٹس لیتے ہوئے ایسے سرکاری ٹیچرز اور دیگر محکموں کے سرکاری ملازمین کی صوبہ بھر سے مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ ڈیٹا مکمل ہونے کے بعد ان سرکاری ملازمین کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت کئی شہروں میں درجنوں ایسے تعلیمی ادارے منظر عام پر آئے ہیں جو سرکاری اساتذہ یا دیگر محکموں کے

سرکاری ملازمین چلا رہے ہیں۔ صوبائی حکومت کو شکایات ملی ہیں کہ کئی پرائیویٹ تعلیمی ادارے ایسے ہیں جن کو سرکاری ملازمین چلا رہے ہیں لیکن انکی رجسٹریشن ان سرکاری ملازمین نے یا تو اپنے بھائی، بیوی یا خاندان کے کسی فرد کے نام پر لی ہوئی ہے۔

شکایات میں ان ملازمین پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے سرکاری عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے پرائیویٹ سکولز کو سہولیات اور ریلیف فراہم کر رہے ہیں جبکہ مذکورہ سرکاری ملازمین یا تو اپنے اداروں میں حاضری لگا کر اپنے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پہنچ جاتے ہیں یا پھر ایسے سرکاری ملازمین کی سرکاری اداروں میں حاضری بھی برائے نام رہ گئی ہے۔

حکومت کو شکایات ملی ہیں کہ مذکورہ سرکاری ملازمین سکول کے انتظامی امور خود چلا رہے ہوتے ہیں اور میٹنگز کیساتھ ساتھ اپنے پرائیویٹ سکولز کے پروگرامز میں بھی شرکت کر رہے ہوتے ہیں۔

حکومت نے ان شکایات کی روشنی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹاسک دیدیا ہے کہ وہ ایسے تمام سرکاری ملازمین کی نشاندہی کریں جو اپنے پرائیویٹ سکولز چلا رہے ہیں چاہے وہ رجسٹرڈ ہوں یا غیر رجسٹرڈ۔

خاص طور پر محکمہ تعلیم سے وابستہ سرکاری ملازمین کی نشاندہی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں کے اندر اندر مکمل رپورٹ طلب کی گئی ہے جس کے بعد ملوث افراد کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس کے علاؤہ ریٹائرڈ ملازمین اور جز وقتی حاضری دینے والوں کی بھی چھان بین کی جا رہی ہے۔

مزید برآں کالجز اور یونیورسٹیز کے بعض اساتذہ کے حوالے سے بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ وہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے چلا رہے ہیں جس پر حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور عندیہ ظاہر کیا ہے کہ ایسے تمام سرکاری

ملازمین خصوصاََ محکمہ تعلیم سے وابستہ افراد جو ان تعلیمی اداروں کے انتظامی امور چلا رہے ہیں یا سکول کی میٹنگ اور پروگرامز میں شرکت کر رہے ہیں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جبکہ صوبائی حکومت کی طرف سے عوام کو کہا گیا ہے کہ وہ ایسے افراد کی نشاندہی حکومت کے ویب پورٹل پر کر سکتے ہیں

08/04/2026

Address

Stree No. 9 Mehsud Market Near State Life Building
Dera Ismail Khan
29050

Telephone

+923005966345

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MAHAD News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to MAHAD News:

Share

Category