Shah News

Shah News we inform you about latest updates in dik

28/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان : ایس ایچ او پہاڑپور ظفر عباس کو گلوٹی میں بازر کے مقام پر نامعلوم افراد نے گولی ماردی گولی انکے کندھے کو چھو کرنکل گئی ہسپتال منتقل کردیاگیا تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے وہ کسی مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پرموچود تھے

غیر رجسٹرڈ چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) ...
28/11/2025

غیر رجسٹرڈ چنگچی رکشوں کے خلاف کارروائی
ڈیرہ اسماعیل خان ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) ڈیرہ کی مانیٹرنگ ٹیم اور ٹریفک پولیس نے ڈیرہ دریا خان پل کے قریب مشترکہ آپریشن کے دوران 247 غیر رجسٹرڈ چنگچی رکشوں کو شہر میں داخلے سے روک دیا رکشہ ڈرائیوروں کے پاس نہ تو ڈرائیونگ لائسنس تھا اور نہ ہی ان کی رجسٹریشن۔
ٹریفک قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ کارروائی اب روزانہ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

ڈیرہ اسماعیل خان  مبینہ زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نیو بنوں کے رہائشی نوجوان  محمد احمد نے والدکے ڈانٹنے پر دلب...
27/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان
مبینہ زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نیو بنوں کے رہائشی نوجوان محمد احمد نے والدکے ڈانٹنے پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں نوجوان کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹراما سنٹر لایا گیا ڈاکٹروں نے نوجوان کو بچانے کی سر توڑ کوشش کی لیکن نوجوان جانبر نہ ہوسکا اور خالق حقیقی سےجا ملا۔۔۔ُ۔۔۔.
کاپی

26/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن تنظیم سازی و حلف برداری تقریب کون سے مطالبات پیش کیے گئے مذید جانیئے اس رپورٹ میں

25/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن عوام مشتعل اے سی ڈیرہ سے تو تکرار

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ بند کورائی روڈ گرسل بنگلہ کے رہائشی مہران وزیر کے گھر سے موٹر سائیکل چوری کرلی گئی مہران وزیر نے شاہ ...
25/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ بند کورائی روڈ گرسل بنگلہ کے رہائشی مہران وزیر کے گھر سے موٹر سائیکل چوری کرلی گئی مہران وزیر نے شاہ نیوز سے رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو گھر سے رات کے وقت نامعلوم چور ان کا موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈکیتی واردات تین مسلح افراد نے اسد پلازہ بالمقابل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ن...
25/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں ڈکیتی واردات تین مسلح افراد نے اسد پلازہ بالمقابل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 4 میں واقع نیووطن موبائلز شاپ کے مالک کو لوٹ لیا ڈکیت چھ لاکھ پچاس ہزار روپے نقدی اور تین نوطائل فون چھین کر فرار

24/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ قتل واردتوں سمیت ڈکیتی واراداتیں کرنے والا بین الصوبائی گروہ گرفتار تین کروڑ مالیت کی گاٰڑی لوٹی گئی نقدی موبائل فونز اور
15 عدد موٙرسائیکل برامد

23/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ راجپوت سپریم کونسل کے مشران چوہدری شفیق ( ناظم ) قیوم قریشی (ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ) اور شاہد تحصیلدار کی کوششوں سے سینیئر صحافی زبیر شاہین اور عمران راجپوت میں پائی جانے والی غلط فہیمیاں دور ہوگئیں منعقدہ اجلاس میں دونوں صحافیوں کو گلے ملوا کر اس بات کا عہد لیا گیا کہ آئندہ وہ کسی قسم کی شرانگیزی سے دور رہیں گے جبکہ اس موقع پر شرکاء اجلاس کی باہمی مشاورت سے یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ راجپوت برادری سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد میں پائے جانے اختلافات کے خاتمہ کے لیے بھی راجپوت سپریم کونسل اپنا بھر ہور کردار ادا کرے گی

ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ روڈ پر قتل کی لرزہ خیز واردات ادھار کی رقم طلب کرنے پر فائرنگ،نوجوان جاں بحقگرڈ روڈ پر واقع حاجی سپ...
23/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان
گرڈ روڈ پر قتل کی لرزہ خیز واردات ادھار کی رقم طلب کرنے پر فائرنگ،نوجوان جاں بحق
گرڈ روڈ پر واقع حاجی سپر سٹور کے نوجوان مالک نے گاہک سے جب اپنا ادھار طلب کیا تو قاتل موٹر کار اور موٹرسائیکل پر سوار ساتھیوں کے ہمراہ دکان پر حملہ آور ہوئے ،فائرنگ کرکےدکان میں بیٹھے مقتول انعام کو گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوا،جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا،فائرنگ کے بعد قاتلوں نے اپنی گاڑی اور موٹر سائیکل وہیں چھوڑدی اور موقع واردات سے فرار ہو گئے ،لواحقین و اہلیان علاقہ نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ۔۔۔۔۔۔
کاپی

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ سرگودھا سے براستہ کوئٹہ ژوب جانے والے مسافروں کی گاڑی چشمہ روڈ شاہدائو کے مقام پر مخالف سمت سے آنے وا...
21/11/2025

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ سرگودھا سے براستہ کوئٹہ ژوب جانے والے مسافروں کی گاڑی چشمہ روڈ شاہدائو کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی ہائی ایس کوچ سے ٹکرا گئی چھ افراد زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے افراد ہسپتال

21/11/2025

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے طالب علم پر فائرنگ کرنے والے سیکورٹی انچارج نصر اللہ کو معطل کر دیا پولیس نے نصر اللہ اور اس کے بیٹے انشااللہ کو گرفتار کر لیا ہے

Address

Inside Gate Keneranwala Uc1dikhan
Dera Ismail Khan

Telephone

+923313713737

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shah News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share