Dera News 1ڈیرہ نیوز ون

Dera News 1ڈیرہ نیوز ون Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dera News 1ڈیرہ نیوز ون, Media/News Company, GPO Chowk dikhan, Dera Ismail Khan.

16/01/2025

ڈی آئی خان۔سرکاری ملازمین کے گھروں کو جلانا شروع کر دیا گیا۔

ڈی آئی خان۔گاؤں کوٹ لعلو تحصیل درابن متعدد سرکاری ملازمین کے گھروں کو اگ لگا دی گئی ہے۔

ڈی آئی خان۔گاؤں کوٹ لعلو تحصیل درابن 30/35 مسلح دہشت گردوں نے سرکاری ملازمین کے گھروں کو جلایا دیا ہے۔

ڈی آئی خان۔خوارج نے گاؤں کوٹ لعلو میں عبداللہ عرف خان کے باغ جلا دیا گیا۔

ڈی آئی خان۔ مجید بلوچ کے گھر جو کہ خالی پڑا ھےوہاں پر مرکز بنائے ہیں-

ڈی آئی خان۔سرکاری ملازمین جس کے گھروں کو جلایا ھے-
شیر اکبر FCn،نورہ دین FC، اکبر زمان FC،سید اکبر Army اورمیرزمان شامل ہیں

ڈی آئی خان۔خوارج نے کچھ گھروں سے موٹر سائیکل اور کھانے کے سامان لے گئے ہیں۔علاقہ مکین

ڈی آئی خان۔اس مہینے میں علاقہ مکین لوگوں نے نوکری نہیں چھوڑا تو آپ لوگوں کو جان سے ماردینگے۔

ڈی ائی خان۔اج چیف سیکرٹری اور ائی جی خیبر پختون خواہ بھی ڈی ائی خان کے دورہ پر ہیں۔

ڈی آئی خان۔ائی جی پولیس اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا خواہ کے دورہ کو پوشیدہ رکھا جا رہا ہے۔

16/01/2025

چشمہ روڈ رنگپور اڈا گاڑی پر فائرنگ ایک شخص قتل ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات

*پاکستان میں سونے کے مزید ذخائر نکل آئے، مزید 3 مقامات پر موجودگی کا دعویٰ .....!!!*صوبہ پنجاب میں مزید 3 مقامات پر سون...
16/01/2025

*پاکستان میں سونے کے مزید ذخائر نکل آئے، مزید 3 مقامات پر موجودگی کا دعویٰ .....!!!*

صوبہ پنجاب میں مزید 3 مقامات پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ سامنے آیا ہے، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اٹک کے بعد میانوالی، تربیلا اور ستلج کے مقام پر بھی سونے کے ذخائر ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مزید مقامات پر سونے کی موجودگی کے بعد نیسپاک کو سروے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے، تینوں مقامات پر موجود سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کئی سو ارب ہوسکتی ہے -!!!'

16/01/2025

لکی مروت
ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے فائرنگ٬ ایک شخص زخمی۔
وجہ پرانی دشمنی بتائی جارہی ھ۔مقامی ذرائع

16/01/2025

سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر، پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری۔
یکم جنوری 2025 کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاق کی جانب سے نوٹیفکیشن کی کاپی تمام صوبائی حکومتیں کو ارسال کردی گئی، ریٹائرمنٹ پر پنشن کیلکولیشن کا فارمولہ بھی تبدیل کردیا گیا ، نئے فارمولے کے تحت بننے والی بنیادی پنشن تقریباً 30 فیصد کم ہوجائے گی۔
جس سے اس وقت موجودہ In-service ملازمین کو ریٹائر ہونے کے بعد مسلسل مالی خسارے کا سامنا ہوگا۔
بنیادی پنشن میں سالانہ اضافہ موجودہ پنشن کے بجائے’ بیس لائن پنشن‘ پر کیا جائے گا،موجودہ پنشنرز کی یکم جنوری 2025 کی موجودہ پنشن کو آئندہ ہمیشہ کیلئے ’ بیس لائن پنشن‘ قرار دیدیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ میں نقلی سونے کا کاروبار کرنے اور عمرہ زائرین سے جعل سازی کرنے والے دس پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیامکہ...
15/01/2025

مکہ مکرمہ میں نقلی سونے کا کاروبار کرنے اور عمرہ زائرین سے جعل سازی کرنے والے دس پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا

مکہ مکرمہ پولیس کا کہنا ہے کہ دس پاکستانی شہریوں پر مشتمل گروہ عمرہ زائرین سمیت دیگر افراد کے ساتھ گولڈ فروخت کرنے کا غیر قانونی دھند+ہ چلا رہا تھا جو لوگوں کو نقلی سونے کے سکے اور بسکٹ فروخت بھی کرتے تھے اور جعل سازی کر رہے تھے مکہ مکرمہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گروہ کے تمام افراد کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی

عوامی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر فوکل پرسن نواز خان روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل حل کر...
15/01/2025

عوامی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر فوکل پرسن نواز خان روزانہ کی بنیاد پر عوامی مسائل حل کرنے کےلئے الامین ہاؤس میں کوشاں رہتے ہیں

15/01/2025

میانوالی۔تھانہ کالاباغ کے علاقہ میں غیر قانونی طریقے سے سونا نکالنے کی کوشش کرنے والے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ۔ ملزمان فرار، سامان قبضے میں لے لیا گیا۔

وزیراعلی پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کا کچہ کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا ہواکچے کے عوام کیلئے خوشخبریوزیراعلی سردار ع...
15/01/2025

وزیراعلی پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کا کچہ کی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا ہوا
کچے کے عوام کیلئے خوشخبری
وزیراعلی سردار علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پرعلاقہ کچے بند کے قیام سے متعلق ٹینڈرز طلب کرلیئے گئے ہیں،گزشتہ کئی دہائیوں سے دریائے سندھ کے پانی کے کٹاو سے ملحقہ آبادیوں کا سالانہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا تھا جس سے اہلیان کچہ کے گھر،زرعی زمینیں دریا برد ہو رہی تھی اور جانی نقصان کا اندیشہ الگ تکلیف کا باعث بنتا رہا،وزیراعلی پختونخوا علی امین خان گنڈا پور اور فیصل امین خان ممبر قومی اسمبلی نے مستقل بنیادوں پر اس مسلہ کا سدباب کیا اور جھوک بشارت سمیت موضع شاہ نواز کی مختلف آبادیوں کو دریا کٹاو سے خطرے کے پیش نظر بند بنانے کے ٹینڈرز طلب کر لئے گئے،یاد رہے کہ اس حفاظتی بند کے دعوے اور وعدے تو کئی سیاسیوں نے کئے لیکن حقیقی معنوں میں کچے کے لوگوں سے کیا وعدہ وزیراعلی پختونخوا علی امین خان نے پورا کیا 🇵🇰

ڈیرہ اسماعیل خان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی  نامعلوم افر...
15/01/2025

ڈیرہ اسماعیل خان

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے ہیڈ کانسٹیبل محمد ارشد بلوچ کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ،ایس ایس پی سیکورٹی عبدالصمد خان، ایس ایس پی انوسٹی گیشن مزمل شاہ،ایس پی سی ٹی ڈی افتخار علی شاہ، ایس پی سٹی طیب جان،ایس پی سپیشل برانچ،ایس پی ہیڈکوارٹر محمد نواب، اے ایس پی سببرب محمد نعمان، ڈی ایس پیز،ایچ اوز اور سیکرٹری ڈی آر سی محمد نواز محسود، فوکل پرسن وزیر اعلی محمد نواز اعوان سمیت دیگر اہم شخصیات و جوان شریک تھے ۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی جس کے بعد شہید کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی علاقہ کی جانب روانہ کردیاگیا

15/01/2025

پیٹرول 3 روپے 50 پیسے ،ڈیزل 3 روپے 70 پیسے لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے اور مٹی کا تیل 6 روپے مہنگا ہونے کا امکان

جنوبی خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے خوشخبری!وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خا...
15/01/2025

جنوبی خیبر پختونخوا کے عوام کیلئے خوشخبری!
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں قلبی امراض کے علاج کے لیے جدید کیتھ لیب کے قیام سے متعلق ٹینڈرز طلب کرلئے گئے ہیں۔
یہ کیتھ لیب جدید سہولیات سے آراستہ ہوگی اور مختلف قلبی امراض کے پیچیدہ اور حساس طبی طریقۂ کار، جیسے انجیوگرافی کے لیے استعمال کی جائے گی۔
اس کیتھ لیب کی تعمیر سے جنوبی خیبر پختونخوا کے عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات میسر ہونگی۔

15/01/2025

پنجاب حکومت کا موٹرسائیکل کی رفتار60کلو میٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا اعلان
موٹرسائیکل کی رفتار ساٹھ کلو میٹرفی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہوگی ،عظمیٰ بخاری

14/01/2025

صوبہ بھر کے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں کنٹریکٹ اساتذہ بھرتی کیلئے ایٹا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا.ایٹا ٹیسٹ کے بغیر کوئی بھی بھرتی نہیں ہوگی.
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ نے اعلامیہ جاری کردیا.

14/01/2025

نوجوانوں کو با روزگار اور خودمختار بنانے کے لئے بنانے کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا ایک سنگ میل عبور۔

احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع۔

پروگرام کے تحت صوبے کے نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

وزیر اعلی نے اپنے کاروبار شروع کرنے کے لئے نوجوانوں میں بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے۔

احساس نوجوان پروگرام۔ نوجوانوں کو باروزگار اور با اختیار بنانے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، علی امین گنڈاپور

پروگرام کے تحت نوجوانوںکو اپنے کاروبار شروع کرنے کےلئے بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں، وزیر اعلی

یہ تین سالہ منصوبہ ہے جس پر 3 ارب روپے کی لاگت سے عملدرآمد شروع کیا گیا ہے، علی امین گنڈاپور

اس پروگرام پر عملدرآمد کےلئے رواں بجٹ میں ایک ارب دس کروڑ روپے مختص ہیں، وزیر اعلی

پروگرام کے پہلے حصے پر بینک آف خیبر کے اشتراک سے عملدرآمد کیا جارہا ہے، وزیر اعلی

جس کے تحت ایک ارب روپے کی لاگت سے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں، علی امین گنڈاپور

پروگرام کے اسی حصے میں 18سے 35 سال تک تین سے پانچ نوجوانوں پر مشتمل کلسٹرز کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کئے جارہے ہیں، وزیر اعلی

ان قرضوں کی واپسی کےلئے آٹھ سالوں پر مشتمل آسان شیڈول رکھا گیا ہے، علی امین گنڈاپور

پہلے 20 ماہ گریس پیرئیڈ ہوگا جس کے دوران کوئی وصولی نہیں ہوگی، وزیر اعلی

پروگرام کے دوسرے حصے پر اخوت مائیکرو فنانس بینک کے اشتراک سے عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کی لاگت دو ارب روپے ہے، علی امین گنڈاپور

پروگرام کے اس حصہ میں 18 سے 40 سال تک کے افراد کو چھوٹے پیمانے پر کاروبار شرو ع کرنے کےلئے ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کئے جارہے ہیں، وزیر اعلی

پروگرام کے تحت نوجوان خواتین اور خصوص افراد کے لئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے، علی امین گنڈاپور

اس کے علاوہ تین مختلف پروگرامز احساس اپنا گھر پروگرام ،احساس روزگارپروگرام اور احساس ہنر پروگرام بھی جلد شروع کئے جارہے ہیں، وزیر اعلی

احساس پروگراموں کےلئے رواں بجٹ میں مجموعی طور پر 15 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، علی امین گنڈاپور

ہمارا ویژن اور مشن ایک خود مختار قوم اور خود کفیل ملک ہے، وزیر اعلی

ہم نے بانی چئیرمین کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لئے احساس نوجوان پروگرام شروع کیا ہے، علی امین گنڈاپور

نوجوانوں ملازمت سے زیادہ اپنا کاروبار شروع کرنے پر توجہ دیں، وزیر اعلی

کاروبار میں ترقی کرنے کے بے پناہ مواقع موجود ہوتے ہیں، علی امین گنڈاپور

کاروبار کے مواقع ہم فراہم کریں گے، نوجوانوں آئیڈیاز لے آئیں، وزیر اعلی

نوجوان محنت کو اپنا شعار بنائیں، محنت کا کوئی متبادل نہیں، علی امین گنڈاپور

جھنگ ساتواں میل فیصل آباد روڈ پر 2 دن کی  نومولود معصوم پھول سی بچی کو نا+معلوم افراد کماد میں پھینک گئے  جس کو 1122 نے ...
14/01/2025

جھنگ ساتواں میل فیصل آباد روڈ پر 2 دن کی نومولود معصوم پھول سی بچی کو نا+معلوم افراد کماد میں پھینک گئے جس کو 1122 نے ریسکو کرلیا
بے اولاد افراد اس ننھی سی پری کو گود لے سکتے ہیں
یہ بچی رحمت اور قسمت والی ہے جس کو اللہ نے اتنی سردی میں کماد میں زندہ اور محفوظ رکھا....

13/01/2025

ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری، پاکستانی سفیر نمائندگی کریں گے
وزارت خارجہ کے اعلٰی سفارتی ذرائع نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ حلف برداری میں اسلام آباد کی نمائندگی سفیر رضوان شیخ کریں گے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں انڈیا کے وزیر خارجہ شرکت کریں گے
جب کہ سفارتی ذرائع کے مطابق تقریب میں پاکستان کی نمائندگی واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں انڈیا کے وزیر خارجہ شرکت کریں گے جب کہ سفارتی ذرائع کے مطابق تقریب میں پاکستان کی نمائندگی واشنگٹن میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے۔

وزارت خارجہ کے اعلٰی سفارتی ذرائع نے بین الاقوامی زرائع ابلاغ کو بتایا کہ حلف برداری میں اسلام آباد کی نمائندگی سفیر رضوان شیخ کریں گے۔
تاہم اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا کہ کیا امریکہ کی طرف سے باضابطہ طور پاکستان کی حکومت کے کسی اعلٰی عہدیدار کو حلف برداری کی تقریب میں مدعو کیا بھی گیا یا نہیں۔

تاہم انڈیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی دعوت پر وزیر خارجہ جے شنکر حلف برداری کی تقریب میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد امریکہ کے 47 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

ان کی کامیابی کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی حکومت نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’ٹرمپ کو دوبارہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں، نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہوں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے صدارتی انتخاب میں بطور ری پبلکن امیدوار مطلوبہ 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے دوسری بار صدر منتخب ہوئے

ڈی پی او سرگودھا پر ریپ کا الزام لگانے والی اداکارہ ماہ نور نے الزامات “غلط فہمی” سے لگائے ۔۔۔ یہ کیسی غلط فہمی تھی؟. .
12/01/2025

ڈی پی او سرگودھا پر ریپ کا الزام لگانے والی اداکارہ ماہ نور نے الزامات “غلط فہمی” سے لگائے ۔۔۔ یہ کیسی غلط فہمی تھی؟. .

Address

GPO Chowk Dikhan
Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera News 1ڈیرہ نیوز ون posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share