19/09/2025
ڈیرہ اسماعیل خان:
حق نواز شہید پارک (ڈیرہ اسکیٹنگ کلب) میں پاک فوج اور امن کمیٹی کے زیر اہتمام دفاعِ پاکستان اسکیٹنگ مقابلے منعقد ہوئے، جن میں شہر بھر سے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ کرنل سید ساجد حسن نے ونر ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
چیئرمین امن کمیٹی سردار عبدالحلیم قصوریہ اور دیگر اہم شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔
(خرم رحمان – ڈیرہ اسکیٹنگ کوچ)