D I khan Best and Reliable News Channel Aitadal News
20/09/2025
سوشل میڈیا والو خدا کا خوف کرو ۔۔۔۔ !!!
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: "اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم نادانی میں کسی قوم کو نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو جاؤ"
(سورۃ الحجرات، آیت 6)
اس آیت سے معلوم ہوا کہ خبر کی تحقیق کیے بغیر اسے آگے پھیلانا منع ہے۔
ایک اور جگہ فرمایا: "اور اس چیز کے پیچھے نہ پڑو جس کا تمہیں علم نہیں، بے شک کان، آنکھ اور دل ان سب کے بارے میں پوچھا جائے گا۔"
(سورۃ الاسراء، آیت 36)
2. احادیث مبارکہ: نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
"آدمی کے جھوٹا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہر سنی سنائی بات بیان کرتا پھرے۔"
(صحیح مسلم)
یعنی بغیر تحقیق کے بات پھیلانا جھوٹ کے زمرے میں آتا ہے۔
ایک اور حدیث میں فرمایا:
"جھوٹ منافقت کی نشانی ہے۔"
(صحیح بخاری و مسلم)
20/09/2025
الحمد للہ۔ قیصر انور صحت مند ہیں۔ ان کے ہارٹ اٹیک کی نیوز جھوٹی ہے ۔
20/09/2025
ڈیرہ اسماعیل خان کے اور وزیرستان کے باسیوں کے لیئے خوشخبری۔۔۔۔۔
اب آپ کو مندرجہ ذیل نفسیاتی مسائل کیلئے کہیں باھر
جانے کی ضرورت نہیں آپکے اپنے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ماہر نفسیات مامون خان علیزئی اب سوموار سے سنیچر تک مصباح انٹرنیشنل ھسپتال میں موجود ھوں گے
20/09/2025
استلام حج و عمرہ ڈیرہ اسماعیل خان نئے دور میں داخل ۔ مولانا غلام فرید کا بطور سرپرست اعلی وابستگی کے موقع پر فکر انگیز خطاب ۔
20/09/2025
ڈیرہ اسماعیل خان (عدنان مروت سے)
یونین کونسل بند کورائی کے گاؤں وانڈہ خالق شاہ میں ایک شاندار شمولیتی پاور شو کا انعقاد کیا گیا، جس نے پورے علاقے کی سیاسی فضا کو گرما دیا۔ اس موقع پر وانڈہ خالق شاہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت الطاف بلوچ نے اپنے خاندان اور برادری سمیت علیزئی گروپ کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
اسی طرح سابق ناظم جہانگیر خان بلوچ نے بھی اپنی پوری برادری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کا پرچم تھام کر سید زیدی خان برادری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی حلقہ پہاڑ پور کے ایم پی اے کے امیدوار سید کامران شاہ زیدی اور ان کے بڑے بھائی، بابائے سیاست کے لقب سے معروف سید جمیل شاہ زیدی تھے، جبکہ وزیراعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری گل زمان اعوان نے بھی خصوصی شرکت کرکے شرکاء کا جوش و خروش بڑھایا۔
پاور شو میں پی ٹی آئی کے عہدیداران، اہم سماجی و سیاسی رہنما اور مقامی عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ جلسہ گاہ "پاکستان تحریک انصاف زندہ باد" کے نعروں سے گونجتا رہا، جبکہ زیدی برادران کے حق میں والہانہ تائید کا اظہار کیا گیا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق الطاف بلوچ اور جہانگیر خان بلوچ جیسے مضبوط و بااثر شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت نہ صرف پہاڑ پور بلکہ پورے ڈیرہ کی سیاست میں گہرا اثر ڈالے گی۔ یہ شمولیت زیدی برادران کی مقبولیت اور قیادت پر عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت قرار دی جارہی ہے۔
20/09/2025
ڈیرہ اسماعیل خان میں سندھ کے علاقے شکارپور سے روزگار کی تلاش میں آئے مزدور سعید سندھی نے ایک اہم انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب وہ یہاں مزدوری کے سلسلے میں موجود ہیں، تو دوسری جانب ان کی فیملی شکارپور میں شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ سعید سندھی کے مطابق مقامی پولیس بھی اُنہیں آئے روز ہراساں کرتی ہے اور بلاجواز تنگ کیا جا رہا ہے۔
20/09/2025
کراچی: مولانا فضل الرحمٰن کا بزنس کمیونٹی سے خطاب
اسلامی بلاک جماعت کے منشور کا حصہ ہے، فضل الرحمٰن
او آئی سی علامتی بلاک ہے، ہم اسے مضبوط بنانا چاہتے ہیں
20/09/2025
20/09/2025
ڈیرہ اسماعیل خان
یونین کونسل بند کورائی کے گاؤں وانڈہ خالق شاہ میں ایک شاندار شمولیتی پاور شو کا انعقاد کیا گیا، جس نے پورے علاقے کی سیاسی فضا کو گرما دیا۔ اس موقع پر وانڈہ خالق شاہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت الطاف بلوچ نے اپنے خاندان اور برادری سمیت علیزئی گروپ کو خیرباد کہہ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
اسی طرح سابق ناظم جہانگیر خان بلوچ نے بھی اپنی پوری برادری کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف کا پرچم تھام کر سید زیدی خان برادری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی حلقہ پہاڑ پور کے ایم پی اے کے امیدوار سید کامران شاہ زیدی اور ان کے بڑے بھائی، بابائے سیاست کے لقب سے معروف سید جمیل شاہ زیدی تھے، جبکہ وزیراعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری گل زمان اعوان نے بھی خصوصی شرکت کرکے شرکاء کا جوش و خروش بڑھایا۔
پاور شو میں پی ٹی آئی کے عہدیداران، اہم سماجی و سیاسی رہنما اور مقامی عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ جلسہ گاہ "پاکستان تحریک انصاف زندہ باد" کے نعروں سے گونجتا رہا، جبکہ زیدی برادران کے حق میں والہانہ تائید کا اظہار کیا گیا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق الطاف بلوچ اور جہانگیر خان بلوچ جیسے مضبوط و بااثر شخصیات کی پی ٹی آئی میں شمولیت نہ صرف پہاڑ پور بلکہ پورے ڈیرہ کی سیاست میں گہرا اثر ڈالے گی۔ یہ شمولیت زیدی برادران کی مقبولیت اور قیادت پر عوامی اعتماد کا منہ بولتا ثبوت قرار دی جارہی ہے۔
19/09/2025
’یا علی‘ گانے سے مشہور بھارتی گلوکار زوبین گرگ سنگاپور میں اسکوباڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق 52 سالہ گلوکار نارتھ ایسٹ فیسٹیول میں
19/09/2025
آکسفورڈ یونیورسٹی نے اپنے طلبا میں چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے اے آئی پلیٹ فارم تک مفت رسائی دے دی۔ برطانیہ کی تاریخی یونیورسٹی اس
Be the first to know and let us send you an email when AitadalNews posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.