23/10/2025
چوروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق
ژوب کے نوجوان محیب شاہ ولد خان میر اپنے گاؤں گئے ہوئے تھے۔
جب وہ سڑئی مینا بازار میں مال مویشی چرا رہے تھے تو چوروں نے مویشی چوری کرنے کی کوشش کی۔
نوجوان نے بہادری سے مزاحمت کی، مگر چوروں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق چور سفید فیلڈر گاڑی میں سوار تھے جو فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین