20/05/2025
یہ وہ Market Base Pay ہے جس کی ہم بات کرتے ہیں۔
یہ ماہانہ تنخواہ کی لسٹ دیکھیں تو خود ہی اندازہ ہو جائے گا۔
فریش بھرتی کیلئے ۔۔۔۔۔۔۔۔ 1,50,000 روپے
5 سال سروس کے بعد ۔۔۔۔ 3,05,520 روپے
10 سال سروس کے بعد۔۔۔ 4,48,280 روپے
15 سال سروس کے بعد۔۔۔ 9,00,090 روپے
اگر صوبائی یا مرکزی حکومت پنشن ختم کر رہے ہیں تو پھر اس کے مقابلے میں موجودہ تنخواہوں کے بجائے Market Base Pay لاگو کیا جائے۔
اگر پنشن نہ ہو تو اصولا اور قانونا مارکیٹ بیس پے سرکاری ملازم کا بنیادی حق بنتا ہے۔
حکومت جب بات کرتی ہے کہ باہر کے کئی ممالک میں پنشن نہیں ہے اور وہاں پر CP Fund ہے تو یاد رہے کہ وہ ممالک اپنے ملازمین کو Market Base Pay دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ تمام بوڑھوں کو Old Age Benifits کے نام سے مراعات/ Allowances دے رہی ہے۔
لیکن افسوس ہمارے صوبائی اور مرکزی حکومتوں پر کہ تنخواہ BPS میں دیتے ہیں اور پنشن کے حوالے سے پھر CP Fund لاگو کراتے ہیں۔
دوہرا نظام اور دوہرا معیار نہیں چلے گا۔
یا تو تنخواہ BPS بمع پنشن دیں گے
اور
اگر CP Fund دینا چاہتے ہیں تو پھر Market Base Pay دینا پڑے گا۔
بصورت دیگر CP Fund ایک کالا قانون ہے اور ملازم دشمن پالیسی ہے۔ جسے کوئی بھی سرکاری ملازم تسلیم نہیں کرتا۔