13/04/2026
پچھلے دنوں دس اپریل کو امان اللہ خان بلچ کی صدارت میں پنیالہ کمیونٹی ان ڈیرہ اسماعیل خان کے مجلس منتظمہ کا اجلاس محمد اسماعیل خاکی استاد کے حجرہ واقع ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں منیجر حبیب اللہ خان بلچ ۔ محمد منیر خان بلچ ، محمد ندیم سر خیل بلچ ، حزب اللہ خان ملا خیل اور محمد اسماعیل خاکی بلچ نے شرکت کی ۔
اس اجلاس میں تنظیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور عوامی سطح پر رابطوں کو زیادہ موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔