30/09/2025
� ٹانک کی آواز، عوام کا مطالبہ 🌍
صوبائی سطح پر کچھ وزراء نے استعفے پیش کیے ہیں، اور یہ لمحہ ٹانک کے عوام کے لیے ایک نئی اُمید لے کر آیا ہے۔
ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، سردار علی امین گنڈہ پور صاحب سے پرزور درخواست کرتے ہیں کہ اس بار ہمارے پسماندہ ضلع ٹانک کے نمائندہ، ایم پی اے عثمان خان بیٹنی کو وزارت سے نوازا جائے۔ 🙌
عثمان خان بیٹنی ایک متحرک، فعال اور باصلاحیت شخصیت ہیں، جو ہر وقت اپنے ضلع کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔ ان کی قیادت میں ٹانک ان شاءاللہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا اور پسماندگی ماضی کی بات بن جائے گی۔
💡 اب وقت ہے کہ ٹانک کی قربانیوں اور محرومیوں کا ازالہ کیا جائے!
عثمان خان بیٹنی – وزیر بنانا عوامی مطالبہ ہے۔