Inkeshaf Digital

Inkeshaf Digital Stay informed with the latest breaking news, in-depth stories, and insightful analysis from around the world. Newspaper+video news+news

We bring you reliable journalism covering politics, business, entertainment, sports, and more.

08/10/2025

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد سے پشاور روانہ

ڈیرہ اسماعیل خان :امیر سٹی میں اپنی دوست کے گھر جانیوالی خاتون کو ملزمہ کے بیٹے نے نشہ آور چیز پلانے کے بعد جنسی زیادتی ...
08/10/2025

ڈیرہ اسماعیل خان :امیر سٹی میں اپنی دوست کے گھر جانیوالی خاتون کو ملزمہ کے بیٹے نے نشہ آور چیز پلانے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، متاثرہ خاتون ادویات اٹھانے کیلئے ملزمان کے گھر دوبارہ جانے پر ملزمان کا تشدد ، کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ میں ڈیرہ شہر کی رہائشی(س بی بی )ذوجہ غلام باقر نے 376/109ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں اپنی دوست نایاب بی بی کے گھر جو کہ مسماة شبنم حبیب عرف شیو کے گھر رہائش پذیر ہے تو شیو کے بیٹے نامعلوم نے مجھے کچھ پلایا جو کہ مجھے نشہ چڑھ گیا میں صبح جاگی تو شیو کا بیٹا میرے ساتھ چار پائی پر سویا ہوا تھا پھر میں اپنے گھر آئی تو میں دوبارہ شیو کے گھر دوائی ، ادویات اٹھانے کیلئے گئی تو شیو اور اس کے بیٹے غصہ ہوکر ذد و کوب کرنے لگے اور صحن میں مجھے گھسیٹامیںملزم دراین کیخلاف زبا لجبر کرانے کی دعویدار ہوں ، پولیس نے ملزمان شبنم حبیب ذوجہ حبیب ،علی ، رمیض ، دارین پسران حبیب سکنائے امیر سٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹ...
08/10/2025

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔

عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلیے نامزد بھی کیا۔ جس کی تصدیق پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کی۔

پارٹی سیکریٹری کی تصدیق کے بعد علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہاکہ وزیراعلی کا عہدہ عمران خان کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق استعفیٰ دے کر امانت واپس کررہا ہوں۔

علی امین گنڈاپورنے اپنے عہدہ سے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ کی مکمل حمایت کرتا ہوں اور انہیں سپورٹ کروں گا۔

ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج کو ہلاک کر دیا تاہم فائر...
08/10/2025

ضلع اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 19 خوارج کو ہلاک کر دیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل اور میجز سمیت 11 جوان شہید ہوگئے۔ائی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اکتوبر 2025 کی شب، سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جہاں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع تھی

ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ) دل کے سرکاری اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ مریضوں کا علاج کرنے لگا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے ...
07/10/2025

ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ) دل کے سرکاری اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ مریضوں کا علاج کرنے لگا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی وارڈ میں سینے میں تکلیف کی شکایت پر مریض کو لایا گیا تھا جہاں پر ایک سیکیورٹی گارڈ نے مریض کا چیک اپ کیا اور پھر ای سی جی بھی کی۔ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان نے نوٹس لیکر ایڈیشنل ایم ایس کارڈیالوجی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

صنم جاوید کی پشاور میں چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے سڑک سے اٹھا کر اغواء نامی گرفتاری انتہائی قابل مُذمت ہے،یہ ہماری روایات و ...
07/10/2025

صنم جاوید کی پشاور میں چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے سڑک سے اٹھا کر اغواء نامی گرفتاری انتہائی قابل مُذمت ہے،یہ ہماری روایات و اقدار کی بھی پامالی ہے۔ صنم جاوید کے اغوا پر اس گندے کھیل کے تمام کرداروں کو یہ پیغام ہے کہ یہ تحریک رکے گی نہیں، یہ جدوجہد تھمے گی نہیں، اور حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
صوبائی حکومت اپنی پوزیشن واضح کریں کیوں صوبے میں پی ٹی آئی ورکرز محفوظ نہیں۔ اس واقعے پر آئی جی خیبر پختونخوا کو اسمبلی بُلا کر وضاحت طلب کرنی چاہئے
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان کی ایکس پر پوسٹ

ضلع ڈیرہ پولیس کے 05 قابل فخر افسران ایڈوانس کورس کیلئے ہنگو پہنچ گئے ۔ڈی ایس پی اصغر علی شاہ، ڈی ایس پی سردار عالمگیر خ...
07/10/2025

ضلع ڈیرہ پولیس کے 05 قابل فخر افسران ایڈوانس کورس کیلئے ہنگو پہنچ گئے ۔
ڈی ایس پی اصغر علی شاہ، ڈی ایس پی سردار عالمگیر خان، ڈی ایس پی سیف الرحمن بلوچ، محمد عمران کنڈی اور سید صغیر گیلانی ایڈوانس کورس میں سیلیکٹ ہونے کے بعد اپنے اپنے چارج چھوڑ کر ہنگو پہنچ گئے جبکہ کورس مکمل کرنے کے بعد پانچوں افسران 17ویں سکیل میں ترقی یاب ہونگے ۔ واضح رہے کہ پانچوں افسران نے مختلف شعبہ جات میں اپنی اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہوا ہے ۔ تمام افسران کو "انکشاف ڈیجیٹل" کی جانب سے ایڈوانس مبارکباد

ضلع صوابی میں ٹماٹر کے نرخوں کو پر لگ گئے! فی کلو 300 سے 350 روپے تک فروخت، عوام پریشان اور انتظامیہ پرائس کنٹرول پر خام...
07/10/2025

ضلع صوابی میں ٹماٹر کے نرخوں کو پر لگ گئے! فی کلو 300 سے 350 روپے تک فروخت، عوام پریشان اور انتظامیہ پرائس کنٹرول پر خاموش تماشائی۔تفصیل استخار احمد یوسفزئی کی رپورٹ میں

Highlights

سابق سینٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا گیا سابق سینیٹر مشتاق احمد اس وقت اردن میں موجود ہیں جلد پاکستان روانہ کردئیے جائیں گ...
07/10/2025

سابق سینٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا گیا
سابق سینیٹر مشتاق احمد اس وقت اردن میں موجود ہیں جلد پاکستان روانہ کردئیے جائیں گے
مشتاق احمد اس وقت پاکستان کے سفارتخانہ میں موجود ہیں اسرائیلی فورسز نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیلی فورسز نے رہا کردیا۔سابق سینیٹر مشتاق احمد یورپ سے اسرائیل جانیوالے گلوبل صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے، انہیں سیکڑوں بین الاقوامی رضا کاروں کے ساتھ اسرائیلی فورسز نے حراست میں لے لیا تھا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد کی صحت بہتر ہے، وہ رہا ہوکر اردن پہنچ چکے ہیں۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ سابق سینیٹر پاکستانی سفارتخانے میں موجود ہیں۔

06/10/2025

ڈیرہ اسماعیل خان آڑہ روڈ پر 8 سالہ معصوم بچے کے ساتھ درندگی، علاقے میں شدید غم و غصہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ...
06/10/2025

ڈیرہ اسماعیل خان آڑہ روڈ پر 8 سالہ معصوم بچے کے ساتھ درندگی، علاقے میں شدید غم و غصہ۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ یونیورسٹی کی حدود میں واقع آڑہ روڈ پر آٹھ سالہ معصوم بچے کے ساتھ اس کے پڑوسی کی جانب سے جنسی زیادتی کی گئی۔ متاثرہ بچے کے والد نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری کے سلسلے میں گھر سے باہر تھے
کہ ان کا آٹھ سالہ بیٹا اپنی نانی کے گھر جا رہا تھا کہ پڑوسی ملزم محمد عارف نے اسے زبردستی ایک خالی حویلی میں لے جا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بچے کے
والد کے مطابق ملزم نے بچے دھمکی دی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اسے بچے کو جان سے مار دیگا۔ واقعہ سے پورے علاقے میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔
علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو فوری طور پر گرفتار کرکے سزا دی جائے۔

06/10/2025

ڈیرہ اسماعیل خان:ہتھالہ چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ شروع،اللہ پاک پولیس کے جوانوں کو محفوظ فرمائے امین

Address

House No 1181/B Mohallah Drive Jalal Hussain Shah
Dera Ismail Khan
29111

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Inkeshaf Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Inkeshaf Digital:

Share