News Time Dera

News Time Dera Mashallah

ڈیرہ اسماعیل خان: پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی ڈیرہ بورڈ کے امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کا مطالبہڈیرہ اسماعیل خان (ا...
11/09/2025

ڈیرہ اسماعیل خان: پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کی ڈیرہ بورڈ کے امتحانات میں شفافیت یقینی بنانے کا مطالبہ
ڈیرہ اسماعیل خان (اسٹاف رپورٹر) — ڈیرہ اسماعیل خان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر ارسلان سدوزئی اور جنرل سیکرٹری سید طارق حسین نے سینیئر صحافی و رپورٹر سما ٹی وی اور مقدر پرنٹنگ پریس اینڈ پینا فلیکس کے اونر احمد نواز مغل سے ملاقات کی، جس میں بورڈ امتحانات اور تعلیمی مسائل پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔
اس موقع پر ارسلان سدوزئی نے کہا کہ حالیہ ڈیرہ بورڈ کے امتحانات میں والدین اور طلبہ کے ساتھ ناانصافیاں اور زیادتیاں کی جا رہی ہیں، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن (پین) اس مسئلے پر بھرپور آواز بلند کرے گی اور ڈیرہ کے شہریوں و والدین کی حمایت کے ساتھ اس معاملے کو ایوانوں تک پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ بورڈ نے شفاف امتحانی پالیسی اپناتے ہوئے ایک مثبت اقدام کیا ہے، جس کے تحت ہر طالب علم کا پرچہ بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے تاکہ والدین بھی اپنے بچوں کی کارکردگی دیکھ سکیں۔ اس اقدام پر کوہاٹ بورڈ کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
پین ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ میں بھی اسی طرح کا طریقہ کار اختیار کیا جائے تاکہ غریب اور پسماندہ و جنگ زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو بھی یہ حق حاصل ہو کہ وہ اپنے پرچے دیکھ سکیں، اپنی خامیوں کو دور کر سکیں اور مستقبل کے لیے اپنی کارکردگی بہتر بنا سکیں۔ اس سے نہ صرف طلبہ بلکہ سکول پرنسپلز اور اداروں کی کارکردگی بھی کھل کر سامنے آئے گی۔
ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ اگر مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو تمام قانونی اور احتجاجی حق استعمال کیا جائے گا۔ عنقریب اس حوالے سے ایک مربوط حکمت عملی ترتیب دی جائے گی جس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام پرائیویٹ سکول شامل ہوں گے۔

02/07/2025
01/07/2025

ڈیرہ اسماعیل خان ( )ڈی پی او ڈیرہ کا مختلف امام بارگاہوں اور جلوس روٹس کا معائنہ،ڈی پی او کی متولیان و اکابرین سے ملاقاتیں،ایس پی و ڈی ایس پی سٹی کی کئے گئے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ سجاد احمد صاحبزادہ کی نے رات گئے شہر کی مختلف امام بارگاہوں اور مرکزی جلوسوں کے روٹس کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر ایس پی سٹی علی حمزہ، ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان، ایس ایچ او سٹی تیمور خان مروت ،انچارج ڈی ایس بی سمیع اللہ بھی ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ایس پی سٹی نے ڈی پی او ڈیرہ کو کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کرایا جبکہ جلوسوں کی سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات بارے بریف کیا ۔ڈی پی او ڈیرہ نے متولیان و شیعہ اکابرین سے ملاقاتیں بھی کیں اور پولیس کی جانب کئے گئے انتظامات اور فراہم کردہ پولیس نفری بارے تبادلہ خیال کیا ۔

28/06/2025

سوات واقعے میں غفلت کے مرتکب انتظامی افسران کو معطل کر دیا گیا
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر سانحہ سوات کا سرچ آپریشن تاحال جاری
سرچ آپریشن کی نگرانی وزیر اعلی خیبرپختونخوا براہ راست کررہے ہیں
اعلیٰ انتظامی کو فوری طور پر سوات طلب کر کے آپریشنل امور کی مانیٹرنگ سونپی گئی
دریائے سوات سمیت سیاحتی مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا جائیگا
گرینڈ آپریشن میں تمام تر تجاوزات بلاامتیاز ختم کی جائیں
عوامی مطالبات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے تمام مائننگ کے ٹھیکے منسوخ
فراز احمد مغل ترجمان وزیراعلیٰ

17/06/2025

*منگل*
20 ذوالحجۃ 1446ھ
17 جون 2025ء
02 ھاڑ 2083ب
*ڈیرہ اسماعیل خان میں نمازوں کے اوقات*
آذان فجر 3:34
طلوع آفتاب 5:08
زوال 12:18
عصر 5:19
غروب آفتاب 7:29
عشاء 9:09
روح من🥀🏵🥀

17/06/2025

پشاور۔۔۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان میں گرہ عبداللہ کے قریب سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار آغاز خان گنڈا پور کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مزمت کی ہے۔اپنے بیان میں گورنر نے کہا کہ یہ ایک قابلِ مذمت اور بزدلانہ کارروائی ہے، جس کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ فائرنگ سے سردار آغاز خان گنڈاپور اور انکے محافظ محفوظ رہے ہیں۔

ظفرآباد بازار میں دودھ میں ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاؤنضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے دودھ میں ملاوٹ کے خلاف ظفرآب...
17/06/2025

ظفرآباد بازار میں دودھ میں ملاوٹ کے خلاف کریک ڈاؤن

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے دودھ میں ملاوٹ کے خلاف ظفرآباد بازار میں کارروائی۔ یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کی قیادت میں حلال فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیوسٹاک کے اشتراک سے کی گئی۔

متعلقہ محکموں کی موبائل لیبارٹریوں کے ذریعے مختلف دودھ فروشوں سے نمونے لے کر موقع پر ہی دودھ کی مقدار اور اس میں موجود کیمیکل یا دیگر اشیاء کی جانچ کی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران کئی نمونوں میں مقررہ حد سے زائد پانی کی آمیزش پائی گئی، تاہم کسی بھی نمونے میں کیمیکل کی ملاوٹ نہیں پائی گئی۔ ایک دکان کو سنگین خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا جبکہ کئی دیگر کو جرمانے کیے گئے۔

دورے کے دوران تمام دودھ فروشوں کو صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے اصولوں سے متعلق سختی سے ہدایات دی گئیں۔ واضح پیغام دیا گیا کہ ملاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

یہ کارروائی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو خالص اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے عزم کی عملی مثال ہے۔ ایسے سرپرائز معائنے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

17/06/2025

ڈیرہ اسماعیل خان
بجلی لوڈ شیڈنگ ، توہین عدالت کی درخواست پر کاروائی
وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن کی ہائیکورٹ آمد،۔ دو رکنی ہائیکورٹ ججز نے توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا
دو دن کے اندر جواب طلب
بصورت دیگر توہین عدالت کی کاروائی شروع ہو گی
واضح رہے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے حالیہ بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کیخلاف دائر آئینی درخواست پر عدالت عالیہ نے حکم جاری کیا تھا کہ 1/3 سے زائد کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے لیکن پیسکو حکام نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی نہیں بنایا۔ جس پر ہائیکورٹ بار کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی جسکی پیروی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ وقار عالم نے کی ،جس میں امروز تاریخ پیشی مقرر تھی۔ وفاقی سیکرٹری پاور ڈویژن حاضر ہوئے ۔۔عدالت نے استفسار کیا لیکن عدالت کو مطمئن نہ کر سکے ۔۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دو دن کے اندر جواب طلب کرلیا
مقدمہ کی سماعت 18 جون تک ملتوی

جدوجھد جاری رہے گی انشاءاللہ

ڈی آئی خان احمد رضا بلوچ وفات پا گئے ہیں جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اللہ پاک احمد رضا بھائی کو جنت الفردوس میں ا...
13/06/2025

ڈی آئی خان
احمد رضا بلوچ وفات پا گئے ہیں جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اللہ پاک احمد رضا بھائی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور گھر والوں کو صبر و جمیل عطا فرمائے امین

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مثالی پولیس کے لیے بجٹ میں بڑی خوشخبری پولیس میں سپاہی سے لیکر انسپکٹر تک کے عملے کی تنخواہوں کو ...
13/06/2025

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا مثالی پولیس کے لیے بجٹ میں بڑی خوشخبری
پولیس میں سپاہی سے لیکر انسپکٹر تک کے عملے کی تنخواہوں کو پنجاب پولیس کے مساوی کرنیکی تجویز
پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت کا شہدا پیکیج میں نمایاں اضافہ
کانسٹیبل، ASI اور انسپکٹر کیلئے شہدا پیکیج کو 10 ملین سے بڑھا کر 11 ملین روپے کر دیا گیا
ڈی ایس پی اور اے ایس پی کے لیے یہ پیکیج 15 ملین سے بڑھا کر 16 ملین روپے کر دیا گیا
SP،SSP اور DIG رینک کے شہدا کیلئے پیکیج کو 20 ملین سے 21 ملین روپے کر دیا گیا
شہداء کے اہل خانہ کو 10,7,5 مرلہ اور 1 کنال کے پلاٹس دیے جائینگے

Address

Dera Ismail Khan
Dera Ismail Khan
29111

Opening Hours

09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Time Dera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share