04/06/2026
سابق ممبر قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف محمد یعقوب شیخ صاحب کی مسلسل کوششوں اور صوبائی سطح پر اعلیٰ قیادت سے رابطوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رجیم چینج کے بعد منجمد فنڈز دوبارہ ریلیز کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد محمد یعقوب شیخ کے دور میں منظور ہونے والی متعدد ترقیاتی اسکیموں پر مرحلہ وار کام شروع ہو چکا ہے جبکہ باقی منصوبوں پر بھی جلد عملی پیش رفت متوقع ہے۔
جن اہم سڑکوں اور ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے یا جلد شروع ہونے جا رہا ہے، ان میں ٹانک روڈ سے گاؤں بڈھ، نیو خان گرہ تا گنڈی عیسب، گنڈی عمر خان تا گاؤں پہوڑ، گاؤں بھکی تا گرہ جت، چودھوان تا گرہ اخونزادہ، گاؤں لوک تا گاؤں ڈھکنہ، کوٹ دولت روڈ، گاؤں جان خانی تا کوٹ ولی داد، گاؤں ملانہ تا گاؤں گملہ، مین ملتان روڈ تا تریلی آباد، ٹھٹہ سولہن روڈ اور بستی چھمب تا گاؤں کارلو شامل ہیں۔
محمد یعقوب شیخ نے اپنے دورِ نمائندگی میں عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھی اور ان منصوبوں کی بحالی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔ ان کا مؤقف ہے کہ علاقے کی ترقی اور عوامی سہولیات کے منصوبوں کی تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے۔
عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں سفری سہولیات بہتر ہوں گی، رابطہ سڑکوں کا جال مضبوط ہوگا اور عوام کو دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی۔