02/11/2025
نصیرآباد میں اساتذہ بھرتی کے تیسرے فیز میں شفافیت پر اعتراض متاثرہ امیدوار کا پریس کلب پہنچ کر اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف اپنا وڈیو ریکارڈ کروایا۔
ڈیرہ مراد جمالی
ضلع نصیرآباد میں محکمہ تعلیم کے تحت اساتذہ کی بھرتیوں کے تیسرے مرحلے میں شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے یونین کونسل جھڈیر شمالی سے تعلق رکھنے والے امیدوار واجد گل ولد علی گل رند نے پریس کلب پہنچ کر اپنا وڈیو ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ان کی یونین کونسل جھڈیر شمالی میں EST (Elementary School Teacher) کی ایک پوسٹ کے لیے جاری میرٹ لسٹ میں مبینہ طور پر بے ضابطگی ہوئی ہے واجد گل کے مطابق دیدار علی ولد محمد انور نامی امیدوار پہلی پوزیشن پر شارٹ لسٹ ہوا جبکہ مجھے دوسرے نمبر پر رکھا گیا انہوں نے الزام عائد کیا کہ دیدار علی کی B.Ed پروفیشنل ڈگری جعلی ثابت کرا کے ڈی آر سی میں پیش کر چکا ہوں شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی جانب سے تحریری طور پر کی گئی ان کے پاس اس امیدوار کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں یہ تمام دستاویزات اور تصدیقی ثبوت ضلع ریکروٹمنٹ کمیٹی (DRC) کے اجلاس میں پیش کیے گئے جس کے بعد تسیلی تو دی گئ مگر اس کے باوجود دیدار علی کو امیدواروں کی فہرست میں برقرار رکھا گیا جو کہ میرٹ کے اصولوں کے منافی ہے واجد گل نے اسے اپنے ساتھ سراسر ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل حق داروں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جبکہ جعلی ڈگری رکھنے والے امیدواروں کو فوقیت دی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ نصیرآباد میں تعلیم کے شعبے میں شفاف بھرتی کے عمل کو یقینی بنانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ محنتی اور مستحق امیدواروں کا حق محفوظ رہے متاثرہ امیدوار واجد گل نے اس معاملے پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد، کمشنر نصیرآباد، سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی شفاف جانچ پڑتال کر کے اساتذہ کی تعیناتیاں خالصتاً میرٹ پر کی جائیں اور نااہل افراد کو تعلیمی نظام کا حصہ نہ بنایا جائے ہونہار اور اہل اساتذہ ہی بند اسکولوں کو فعال بنا سکتے ہیں اور بچوں کے تعلیمی مستقبل کو سنوار سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر میرے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو میں ہائیکورٹ میں میرٹ کے خلاف پٹیشن دائر کرونگا