دھرابی کی أواز Dharabi ki Awaz

دھرابی کی أواز Dharabi ki Awaz آپ کا اپنا پیج 🌷اپنا دھرابی نیوز🌷
اس پیج کو زیادہ سے زیادہ لائک فالو اور شیئر کریں

04/07/2024

دھرابی میں آج 3 کراہ جلسے

07/06/2024
30/05/2024

ممبر پنجاب اسمبلی ملک فلک شیر اعوان کی پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 6 کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک ظریف اعوان کے ڈیرے آمد اور والہانہ استقبال کیاگیا ہے۔

📢بریکنگ نیوز 📢اہلیان دھرابی و گرد و نواح کے لوگوں کیلئے خوشخبری ریڈو کمپلیکس اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے آج بر...
27/05/2024

📢بریکنگ نیوز 📢
اہلیان دھرابی و گرد و نواح کے لوگوں کیلئے خوشخبری
ریڈو کمپلیکس اور شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے آج بروز سوموار شام 3 بجے سے 6 بجے تک ڈاکٹر فیصل صاحب کے کلینک پر فری میڈیکل کیمپ لگ رہا ہے۔۔ جس میں ڈاکٹرز اور لیڈی ڈاکٹرز فری چیک اپ کریں گے۔۔ فری الٹرا ساؤنڈ کریں گے فری لیب ٹیسٹ کریں گے۔ اور فری ادویات فراہم کریں گے ۔ مریض اپنا شناختی کارڈ ہمراہ لائیں
منجانب : اتحاد ویلفئیر سوسائٹی دھرابی

*تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم وتحفظ ناموس صحابہ واھلبیت رضی اللہ عنہم ھمارا ایمان ھے اورایمان پر کوئی سودے بازی ن...
27/05/2024

*تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم وتحفظ ناموس صحابہ واھلبیت رضی اللہ عنہم ھمارا ایمان ھے اورایمان پر کوئی سودے بازی نہیں کی جا سکتی*

*تحریک اتحاد نوجوانان اھلسنت دھرابی ۔۔۔۔چکوا ل*

دھرابی۔۔۔۔چکوال۔۔۔۔
مشہدی جنازہ گاہ دھرابی میں تیسری سالانہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم وتحفظ ناموس صحابہ واھلبیت رضی اللہ عنہم اجمعین کانفرنس کاانعقاد تحریک اتحاد نوجوانان اھلسنت دھرابی کے زیراھتمام ھوا۔جس میں علاقہ بھر سے سینکڑوں اھلسنت نے شرکت کی۔اس کانفرنس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اتحاد اھلسنت کاعملی نمونہ ھے جہاں نفرتوں کےدور میں دیوبندی بریلوی مشترکہ پلیٹ فارم سے بیداری اھلسنت کاکام بہت احسن انداز میں کیا جارھا ھے۔
کانفرنس مقامی بزرگ عالم دین *حافظ عارف حسین* کی زیر صدارت اور نوجوان عالم دین *مولانا محمد عمرعلوی* کی زیر نگرانی انعقاد پذیر ھوئی۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت *قاری غلام مصطفے طاھری* نے حاصل کی۔ نقابت کےفرائض *فاروق اعوان صابری* نےسرانجام دئیے جبکہ مقامی خطیب اھلسنت *مولانا گل محمد اشرفی* نے بہترین انداز میں بیان کیا۔
ثناخوان مصطفے *قمر عباس خدامی برادران* اور مداح صحابہ واھلبیت *ذیشان وزیر* نے شاندار انداز میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔
مہمانان خصوصی شاعر انقلاب جناب *جاوید راز* اور مناظر اھلسنت *مولانا عبداللہ مظہروارثی* نے گویا کہ عوام کے جذبات کو بہترین انداز میں گرمایااور کانفرنس کے اساسی مقاصد کے حصول میں اھم کردار ادا کیا۔۔۔۔۔
آخر میں *اہلسنت راھنما ندیم یعقوب فاروقی* کی اختتامی دعا سے کانفرنس اختتام پذیر ھوئی۔
کانفرنس میں مقررین وشرکا نے اس عزم کااظہارواعادہ کیا کہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم وتحفظ ناموس صحابہ واھلبیت رضی اللہ عنہم اجمعین ھمارا ایمان ھے اورایمان پر کوئی سودے بازی نہیں کی جا سکتی۔کانفرنس میں ملک بھر میں ھونے والی گستاخیوں پر شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ سیدناعثمان غنی رضی اللہ عنہ کے گستاخوں کو سخت سزادے کرکیفرکردار تک پہنچایا جائے۔شرکاء نے دفاع سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ مارچ جو ملک بھر میں ھورھے ھیں کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کیا۔
کانفرنس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے۔
تحریک اتحاد نوجوانان اھلسنت دھرابی کے ذمہ داران *ڈاکٹر فیصل اعوان ، محمد حنیف عطاری ، محمد شریف اعوان ، محمد تنویر عطاری ، حافظ شفقت اقبال ، محمد سجاد ، حافظ محمد عرفان* و دیگر نے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے۔ٹھنڈے مشروبات اور گرماگرم
ولذیذ حلوہ سے شرکاء کانفرنس کی تواضع کی گئی۔

تیسری سالانہ تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ  ناموس صحابہ و اہلبیت مشترکہ کانفرنس24 مئی 2024 بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ بم...
23/05/2024

تیسری سالانہ تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ ناموس صحابہ و اہلبیت مشترکہ کانفرنس
24 مئی 2024 بروز جمعہ بعد از نماز جمعہ بمقام مشہدی والا جنازہ گاہ دھرابی

22/05/2024

استاد راجہ فضل صاحب(ہوپ اسکول) کے والد محترم قضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں

12/05/2024

*اعلان فوتگی*

حاجی انار خان (چب راجپوت)
قضائے الہی سے وفات پا گئے

*قیامت کے دن زبان پر مہر لگاکر انگلیوں کو جب بولنے کا موقعہ ملے گا* تو بہت سارے لوگ خالق کے سامنے عزت و وقار گنوا بیٹھیں...
09/05/2024

*قیامت کے دن زبان پر مہر لگاکر انگلیوں کو جب بولنے کا موقعہ ملے گا* تو بہت سارے لوگ خالق کے سامنے عزت و وقار گنوا بیٹھیں گے، لہذا اس مختصر سی زندگی میں جتنا

*ممکن ہوسكے محتاط رہنے کی کوشش کریں، ہر جگہ بولنا كمنٹ اور تبصرے كرنا ضروری نہیں ہے۔*

08/05/2024

*🚨بریکنگ نیوز🚨*

*توجہ فرمائیں*

پہلے دھرابی میں ایک بینک ہوتا تھا جو اہلیان دھرابی کی نا اہلی کی وجہ سے یہاں سے ختم کر دیا گیا ۔۔ اگر آج وہ ہوتا تو ATM کیلئے تلاگنگ یا بالكسر نہ جانا پڑتا ۔۔۔
اور
آج پاکستان پوسٹ کی طرف سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جناب فضل الرحمن صاحب دھرابی ڈاکخانے میں تشریف لائے اور بتایا کہ آرڈر آ گیا ہے کہ دھرابی میں ڈاکخانہ ختم کر دیا جائے ۔۔۔
اور شکیل بھٹی کی ڈیوٹی لگائی کہ دھرابی کے کچھ معتبر قسم کے لوگوں کو بلاؤ ۔۔
تو شکیل بھٹی نے راجہ فردوس صاحب ، ملک صوبیدار فضل داد صاحب اور ملک صوبیدار نذیر صاحب کو کال کر کے ڈاکخانے آنے کا کہا ۔۔۔ راجہ فردوس صاحب دھرابی میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے نہ آ سکے اور صوبیدار نذیر بھی مصروفیت کے باعث نہ آ سکے ۔۔ تو پھر ملک صوبیدار فضل داد صاحب ، ملک خضر ہمڑ اور ملک حنیف ڈاکخانے گئے اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ فضل الرحمن صاحب سے ملاقات کی اور اس مسلے پر تبادلہ خیال کیا اور ان سے وقت لیا کہ ہم گاؤں کے معتبر افراد سے اس مسلے پر میٹنگ کر کے آپکو آگاہ کر دیں گے ۔۔۔
انہوں نے ڈاکخانہ ختم کرنے کی وجوہات یہ بتائیں کہ دھرابی میں ڈاکخانے کو آمدن نہیں ہے ۔۔
پہلے پنشنر حضرات کی پنشن آتی تھی اب وہ بھی بنکوں میں ٹرانسفر کر دی گئی ہے ۔۔۔
اگر ڈاکخانہ ختم کر دیا گیا تو دھرابی والوں کو پھر ڈاکخانے سے متعلق کسی بھی کام کیلئے بالكسر یا نکہ کہوٹ جانا پڑے گا ۔۔۔
اور انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر آپ یعنی دھرابی کی عوام چاہتی ہے کہ ڈاکخانہ یہاں سے ختم نہ ہو تو فی الحال دھرابی والے بجلی و گیس کے بل اپنے ڈاکخانے میں جمع کروائیں تا کہ محکمے کو رپورٹ جائے کہ دھرابی کے ڈاکخانے میں کام ہو رہا ہے ۔۔۔
اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پنشن والوں کا جلد ڈیجیٹل سسٹم کر دیا جائے گا ۔۔۔اس کے بعد پنشن کیلئے آپکو تلاگنگ چکوال کے دھکے نہیں کھانے پڑیں پڑیں گے بینک کے بجاۓ آپکو دھرابی ڈاکخانے سے ہی پنشن مل جایا کرے گی ۔۔۔ لیکن اس کیلئے ڈاکخانے کو بچانا ضروری ہے ۔ اس لئے تمام دھرابی والے اپنی اپنی ذمہ داری سمجھتے ھوۓ اپنے بجلی و گیس کے بل دکانوں پر جمع کروانے کے بجائے دھرابی ڈاکخانے میں جمع کروا کر اپنا ڈاکخانہ بچائیں ۔۔۔۔
ان شاء اللّه اس سلسلے میں ہم جلد دھرابی کے معتبر شخصیات کی میٹنگ بلا کر صلاح مشورہ کریں گے اور پھر آگاہ کر دیا جائے گا ۔۔۔
بس ہر بندہ اپنی ذمہ داری سمجھتے ھوۓ اپنا بجلی و گیس کا بل ڈاکخانے میں جمع کرواۓ ۔۔ شکریہ

منجانب : *اتحاد ویلفئیر سوسائٹی دھرابی*

Address

Dharabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دھرابی کی أواز Dharabi ki Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share